کیا آپ جلدی تھک جاتے ہیں، جسم میں خون کی کمی بھی ہے ؟ تو پھر اس انرجی ڈرنک کو گھر پر بنائیں، روزانہ پئیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں!

image
 
کیا آپ صبح جب اٹھتے ہیں تو خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں ، آپ چاہے ناشتہ یا ورزش کچھ بھی کرلیں آپ کی تھکن یوں ہی برقرار رہتی ہے ؟ اگر ان تمام سوالات کا جواب ”ہاں“ میں ہے تو جان لیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی غذا کی طرف توجہ دینا شروع کریں ۔ کیونکہ ان تمام باتوں کی وجہ سے آپ کے سر کے بال بھی گِر رہے ہوں گے ، جسم میں خون کی کمی بھی ہوگئی ہوگی جس کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی اچھے انداز میں کام نہیں کررہا ہوگا ۔ جان لیں کہ اگر آپ کی غذا میں اینٹی اوکسیڈنٹس موجود نہیں ہیں تو آہستہ آہستہ ایسے مسائل آپ کو دیکھنے میں مل سکتے ہیں ۔ لہذا جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی کودور کرنے کی کوشش کریں ۔
 
وہ لوگ جو خود جو ہر وقت تھکے ہوئے محسوس کرتے ہیں ، جن کا مدافتی نظام مضبوط نہیں ہے یاپھرجن کے جسم میں خو ن کی کمی ہے، انہیں ایک ماہر غذائیت ڈاکٹر ڈکشا انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ بتارہی ہیں، سستا سا یہ شربت گھر میں آسانی سے تیار ہوجائے گا ۔
 
درکار اجزا:
 اس انرجی ڈرنک کو بنانے کیلئے ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار لے کر اس کے دانے نکال لیں ۔ کڑی پتہ 7 سے 8 عدد، پودینے کے چند پتے ۔ ایک ٹکڑا ادرک کا اور آدھا لیموں ۔ بلینڈر میں چقندر، گاجر، ہرا دھنیا، پودینہ، کڑی پتہ، انار دانیم ادرک اور آدھا لیموں کا رس ڈالیں ۔ اس میں آدھا گلاس پانی شامل کریں ۔ اچھی طرح بلینڈر میں ڈال کراسے بلینڈ کرلیں ۔ جب شربت تیار ہوجائے تو اسے چھان لیں ، اس میں حسب خواہش مٹھاس کیلئے شہد ڈالنا چاہیں تو ڈال لیں ، ورنہ ایسے ہی صبح نہار منہ اس ڈرنک کو پی لیں ۔
 
image
 
ڈاکٹر ڈکشا کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں خون کی کمی ہوگی تو کئی مسائل سامنے آتے ہیں ، جن میں سے ایک بالوں کا گرنا بھی ہے ۔ اس کے علاوہ جسم میں کمزوری بھی پیدا ہوتی ہے ، ہر وقت تھکاوٹ سی محسوس ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجا تا ہے۔ ایسے افراد صبح اس انرجی ڈرنک کو پئیں تو ان کے یہ تمام مسائل چند ہی دنوں میں حل ہوجائیں گے اور وہ خود کو توانا محسوس کریں گے ، انہیں دن بھر کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوگی ۔
 
دیگر فوائد:
اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کو میٹا بولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے ۔
 
اس کی وجہ سے جسم میں خون کی صفائی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون سے زہریلے مادے الگ ہو جاتے ہیں ، چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے۔ جلد کے بڑھاپے کا عمل رُک جاتا ہے.
 
image
 
اس کی وجہ سے جسم میں خون کے خلیات تیزی سے بنتے ہیں اور خون کی کمی دور ہوتی ہے۔
 
دل کی صحت کیلئے یہ انرجی ڈرنک بہت فائدہ مند ہے۔ چقندر اور گاجر میں لیوٹن ، بیٹا کیروٹین ودیگر اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔
 
اس انرجی ڈرنک میں زیادہ کیلوریز نہیں ہوتیں، اس لئے وزن نہیں بڑھتا ، ساتھ ہی اس میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان کا انرجی لیول بڑھتا ہے ۔ اسے پینے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، اس لئے اسے پینے کے بعد بھوک زیادہ نہیں لگتی اس لئے وہ لوگ جو ڈائٹنگ کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ ڈرنک بہترین ثابت ہوتی ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: