تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ تر مکان بجلی کے جھٹکے اور آگ کے خطرے سے
بچنے کے لئے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ جو مسائل
پائے جاتے ہیں ان کا تعلق عام طور پر ناقص برقی تنصیبات اور انسانی
لاپرواہی سے ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے ، کچھ دکھائی دینے والی نشانیاں چیزوں
کو ہاتھ سے جانے سے پہلے ہی اس مسئلے کا پتہ لگانے میں ہماری مدد کرسکتی
ہیں۔ |
|
بجلی کے بورڈ یا سوئچ کا گرم ہونا |
بعض بجلی کے آلات کا استعمال کے دوران گرم ہونا عام سے بات ہے لیکن اگر
سوئچ بورڈ یا بٹن وغیرہ خود بخود گرم ہورہے ہیں تو یہ اچھی علامت نہیں- جب
پلگ یا سوئچ بورڈ ڈھیلے ہوتے ہیں تو یہ اضافی گرمائش خارج کرتے ہیں جو کہ
خطرناک ثابت ہوسکتا ہے- اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو اس وقت تک ان کا
استعمال نہ کریں جب تک ٹھیک نہ کروا لیں- |
|
|
بغیر کسی وجہ کے لائٹ کا
جھپکنا |
بلب یا انرجی سیور وغیرہ کا بغیر کسی وجہ کے جھپکنا اس
جانب اشارہ ہے کہ آپ الیکٹریکل کنکشن ڈھیلے ہیں- جانچ کیجیے کہ کتنی لائٹس
کے ساتھ یہ مسئلہ ہے اگر ایک کے ساتھ ہے اس کی وائرنگ ٹھیک کروائیے اور اگر
پورے گھر کی لائٹس کے ساتھ یہی مسئلہ ہے تو پھر ممکن ہے کہ آپ کے گھر کا
بریکر باکس ہی خراب ہوگیا ہو- |
|
|
سوئچ بورڈ کا دیوار میں
فکس نہ ہونا |
ایک ایسا سوئچ بورڈ جو دیوار میں درست طریقے سے فکس نہ
ہو انتہائی خطرناک ہوتا ہے- اگر آپ اسے درست نہیں کریں گے تو اس سے منسلسک
وائرنگ میں چنگاریاں پیدا ہوسکتی ہیں جو شارٹ سرکٹ کا باعث بن سکتی ہے- |
|
|
گھر میں چوہے |
گھر میں چھوٹے چھوٹے چوہوں کی موجودگی بھی بجلی کے آلات
کے لیے کبھی کبھی خطرناک ثابت ہوجاتی ہے- اگر آپ کو اپنے گھر کی بجلی کی
وائرنگ کی فکر ہے تو پھر ان چوہوں کا خاتمہ ضروری ہے- یہ چوہے بجلی کے بورڈ
میں داخل ہو کر بجلی کی تاروں کو تباہ کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں شارٹ
سرکٹ یقینی ہے- |
|
|
المونیم سے تیار کردہ
وائرنگ |
ماضی میں بجلی کی تاروں میں المونیم کا استعمال بہت
زیادہ ہوتا تھا لیکن یہ آگ لگنے کے خطرات میں اضافہ کردیتا تھا- المونیم
استعمال کے دوران حد سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے جو آگ بھی لگات سکتا ہے- اس
لیے کاپر یا تانبے کی وائرنگ آپ کے گھر کے لیے بہترین ہے- |
|
|
گھر میں جلنے کی بو |
بغیر کسی وجہ کے گھر میں اچانک کسی چیز کے جلنے کی بو
پیدا ہونا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے- بجلی کی تاریں اس حد تک بھی گرم
نہیں ہونی چاہئیں کہ وہ اپنے اردگرد کے موجود پلاسٹک کو ہی جلا ڈالیں- اگر
ایسا ہوتا ہے تو آپ کو فوراً اپنی وائرنگ اور بجلی کے دیگر آلات کو چیک
کروانا چاہیے- |
|