دلہن نے پہنا ساٹھ لاکھ کا جوڑا تو دولہے کو ملی سلامی میں دس کروڑ کی گاڑی، پاکستان کی تاریخ کی ایسی شادیاں جن میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا

image
 
شادی بیاہ وہ موقع ہوتا ہے جہاں ہمارے معاشرے میں ہر انسان اپنی استعداد سے بڑھ کر اس موقع کو مناتا ہے- تقریبات کی جاتی ہیں عزیزوں کو بلایا جاتا ہے مہنگے ملبوسات زیب تن کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر دلہن کے لیے خصوصی لباس ڈیزائن کروائے جاتے ہیں دولہا کو مہنگے تحائف دیے جاتے ہیں- اگرچہ اب حکومت پاکستان میں جہیز اور ایسی رسومات پر پابندی کا بل پیش کیا جا چکا ہے مگر کوئی بھی قانون اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس پر سختی سے عمل درآمد نہ کروایا جائے اور ان قوانین کی دھجیاں جب معروف سیاسی اور سماجی شخصیات بکھیریں تو پھر یہ سارے قانون صرف قانون کی کتابوں تک ہی رہ جاتے ہیں- آج ہم آپ کو پاکستان کی تاریخ کی کچھ ایسی ہی شادیوں کے بارے میں بتائيں گے جن میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا-
 
شرمیلا فاروقی اور حشام ریاض کی شادی
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا فاروقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے 2015 میں ان کی شادی وال اسٹریٹ کے بروکر حشام ریاض سے ہوئی- اس جوڑے کی ملاقات 2010 میں ہوئی جو پہلی نظر کی محبت میں تبدیل ہو گئی ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز برائیڈل شاور سے ہوا جو کہ ایک عالی شان تقریب تھی- اس کے بعد مایوں کی ہونے والی تقریب کے لیے پڑوسی ملک سے سکھبیر سنگھ کو بلایا گیا جن کے گانوں نے تقریب کی رونق کو بڑھا دیا- اس موقع پر کہنے والوں کا کہنا ہے کہ شرمیلا کا جوڑا 21 لاکھ کا تھا اور شرمیلا اس تقریب کے لیے سفید گھوڑے پر بیٹھ کر آئيں اس کے بعد شرمیلا کی شادی کا جوڑا 60 لاکھ کی مالیت کا حامل تھا-
image
 
انوش اور منیب کی شادی
اس شادی کو پاکستان کی شادی کی طویل ترین شادی کہا جاتا ہے جس کا آغاز پاکستان سے ہوا اور اس کا اختتام ترکی میں ہوا- انوش سینیٹر گلزار احمد کی پوتی تھیں جو کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں- انوش اور منیب نے شادی سے قبل ہی کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کیا جس نے بہت کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا- ان کا عالیشان نکاح بادشاہی مسجد میں انجام پایا اس کے بعد اس شادی کے تمام مہمانوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی لے جایا گیا جہاں ان کی رہائش کا مکمل انتظام تھا اور اس کے بعد برائيڈل شاور ، ڈزنی نائٹ ، محفل موسیقی اور لا تعداد تقریبات کا انعقاد کیا اور اس طرح یہ شادی تقریبات کی صورت میں مہینوں تک جاری رہی- ترکی کے بعد واپس پاکستان میں بھی آکر اس شادی کی تقریبات جاری رہیں-
image
 
حمزہ ملک اور مریم ملک
مریم ملک ملک ریاض کی پوتی ہیں جن کے پاس پیسے کی کمی نہیں ہے- ان کا شمار پاکستان کے مقتدر ترین افراد میں ہوتا ہے ان کی پوتی کی شادی بھی اس حوالے سے یادگار رہی کہ اس کے لیے بحریہ ٹاؤن کو دلہن کی طرح سجایا گیا- اس شادی کی تقریبات میں دنیا بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی محفل مہندی میں رات بھر نصرت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور لوگوں کی بارات تو بگھی یا پھر گاڑی میں جاتی ہے مگر یہ بارات خاص طور پر ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئی- اس موقع پر ملک ریاض کی جانب سے دولہا کو مہنگی ترین گاڑی آڈی آر 8 تحفے میں دی گئی جس کی مالیت دس کروڑ کے لگ بھگ ہے-
image
 
مہر النسا اور راحیل منیر
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم صفدر کی بیٹی مہر النسا کی شادی معروف صنعت کار چوہدری منیر احمد کے بیٹے کے ساتھ ہوئی- یہ شادی بھی پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے- اس شادی کا نکاح مسجد نبوی میں ہوا تھا اور ولیمہ پاکستان ، دبئی اور لندن میں دیا گیا تھا- اس شادی میں شرکت کرنے والے ساڑھے چار ہزار افراد کو وی آئی پی گیسٹ کے طور پر بلایا گیا جن کو بڑے بڑے ہوٹلوں میں ٹہرایا گیا -
image
 
زوریاض ملک اور زینب
ملک ریاض کے پوتے کی شادی جب ہوئی تو یہ شادی بھی پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی ثابت ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کو نہ صرف دلہن کی طرح سجایا گیا بلکہ اس شادی کی آتش بازی کے لیے امریکہ سے لوگ بلوائے گئے- شادی کی تقریب کے لیے شاہی قلعہ کو سجایا گیا اور دولہا کو مہنگی ترین گاڑی بوگاڈی تحفے میں دی گئی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: