جب بیکنگ سوڈا کو گندے میٹرس (گدے) پر ڈالا گیا تو کیا ہوا؟ نتیجہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے!

image
 
ہمارے یہاں میٹرس جب بچھا دیا جاتا ہے تو اس کے بعد اسے کافی عرصے تک ایسے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ویسے تو میٹرس کے اوپر چادر بچھائی جاتی ہے ، تاہم میٹرس پر نظر نہیں ڈالی جاتی ۔ بچے گھر پر ہوں تو چادر کے اوپر چیزیں گراتے ہیں، مائیں چادر تو تبدیل کردیتی ہیں لیکن چادر کے نیچے موجود میٹرس (گدا) وقت کے ساتھ گندا اور میلا ہوتا جاتا ہے، اس پر جراثیم پروان چڑھنے لگتے ہیں ۔
 
پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان پریشان ہونے لگتا ہے کہ اسے جراثیم سے پاک و صاف کیسے کیا جائے ؟ یہ بھی یاد رکھیں کہ کئی گھنٹے انسان اسی میٹرس پر آرام کرتے ہوئے گزارتا ہے ۔ جب یہ گندا ہوجاتا ہے تو اس میں مٹی کے ذرات اور میل جمع ہونے لگتی ہے اور پھر اس پر جراثیم پروان چڑھنے لگتے ہیں ۔ لیکن لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا ۔ ایسے لوگ جو اپنے جراثیم والے گندے گدے کو دیکھ کر سوچ رہے ہیں کہ انہیں صاف کیسے کیا جائے، ایسے لوگوں کی آسانی کیلئے اس مضمون میں اس گندے گدے کو صاف کرنے کا جھٹ پٹ طریقہ بتایا جا رہا ہے ۔ اس آسان طریقے کو گھر پر آزمائیں اور جلدی سے میٹرس کو جراثیم سے پاک بنائیں ۔
 
image
 
طریقہ:
 ایک بوتل میں حسب ضرورت بیکنگ سوڈا لیں ، اس میں چند قطرے نباتاتی تیل essential oil ملائیں ۔ اب اسے مکس کریں ۔ پھر اس بیکنگ سوڈا کو پورے میٹرس پر اچھی طرح پھیلا دیں ۔
 
گدے پر بیکنگ سوڈا ڈالنے کے بعد اسے ہاتھوں سے گدے پر رگڑیں ۔ خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں داغ دھبے زیادہ ہوں ۔ اچھی طرح بیکنگ سوڈا پھیلانے کے بعد اسے تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں ۔
 
اب ویکیوم کلینر کو آن کریں اور آہستہ آہستہ اسے میٹرس پر گھمائیں اور بیکنگ سوڈا جن مقامات پر ڈالا ہے ، انہیں صاف کرتے جائیں ۔
 
image
 
اگر ایک دفعہ ویکیوم کرنے کے بعد صاف نہ ہو تو پھر اسے دوبارہ ویکیوم کلینر کی مدد سے صاف کریں ۔ جب بیکنگ سوڈا صاف ہوجائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ کس طرح آپ کا گدا (میٹرس کور) جراثیم اور میل سے صاف ہوجائے گا اور آپ بے فکر ہوکر اس پر آسانی سے سوسکیں گے ۔
YOU MAY ALSO LIKE: