چلتے پھرتے مکئی کھائیں اور اس کے 7 حیرت انگیز فوائد سے حیران رہ جائیں

image
 
چھلی ایک ایسی چیز ہے جو ہر انسان کو بہت پسند آتی ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اسے مختلف طریقوں سے کھاتے ہیں۔ بعض افراد اسے اُبال کر کھانا پسند کرتے ہیں اور کچھ اسے بھون کر کھانے کا لطف لیتے ہیں۔ آئیں آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
 
- ذیابیطس کے خلاف کارآمد
صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ جن افراد کو ذیابیطس یا بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہو وہ مکئی کا استعمال لازمی کریں ۔اس میں موجود فوٹوکیمیکلز کی وجہ سے خون میں اعتدال رہنے کی وجہ سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے اور اس کے ساتھ ہی بلڈ پریشر کا خطرہ نہیں ہوا۔
 
2- نظام انہضام کے لئے مفید
انہضام کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔
 
3- قلب کے لئے مفید
مکئی میں وٹامن بی کی ایک قسم فولیٹ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون میں ایسی چیزیں پیدا نہیں ہوتیں جو دل کی بیماری پیدا کریں۔ جن کھانوں میں فولیٹ پایا جاتا ہے وہ دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔
 
4- وزن میں اعتدال
اگر آپ چاہتے ہیں کہ وزن کنٹرول میں رہے تو چاول کھانے کی بجائے مکئی کو ترجیح دیں۔ اس سے ملنے والی پروٹین کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔
 
5- فائبر سے بھرپور
ایسے کھانے جن میں فائبر موجود ہو وہ جسم کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں اور مکئی ایسے ہی کھانوں میں سے ایک ہے۔ فائبر کی وجہ سے معدہ درست کام کرتا ہے اور اس کے استعمال سے قبض نہیں ہوتا۔
 
6- خون کی کمی پوری کرتا ہے
وٹامن کی کمی کا شکار افراد خون کی کمی کو مکئی کھا کر بآسانی دور کر سکتے ہیں۔ اس میں آئرن کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کومضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
 
7- انٹی آکسیڈینٹس خصوصیات
مکئی انٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں فینولک ایسڈ نامی کمپائونڈ پایا جاتا ہے جس کے باعث جسم میں انٹی آکسیڈنٹس بڑھتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: