|
|
ہم ان دنوں موبائل فون کے بغیر زندگی گزار ہی نہیں سکتے
۔ دن رات، سوتے جاگتے ہمیں موبائل ضرور چاہئے ۔ یہی وجہ ہے کہ موبائل فون
جتنا استعمال کیا جاتا ہے اتنی ہی اسے چارجنگ کی ضرورت بھی پڑتی ہے ۔ ہم دن
رات اسے چارجنگ پر لگاتے دکھائی دیتے ہیں اور کچھ لوگ تو اسے تکئے کے نیچے
چارج پر لگاکر سو جاتے ہیں ۔ |
|
نارتھ ٹیکساس کی ایک 13 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی
عادت تھی کہ وہ رات کے وقت موبائل چورجنگ پر لگادیتی تھی ۔ ایک دن اس نے
سونے سے قبل موبائل فون کو تکئے کے نیچے رکھا اور اسے چارجنگ پر لگا کر
سوگئی۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد اسے ہلکی سی جلنے کی بو آنے لگی تو اس
کی آنکھ کھل گئی ، اس نے آنکھیں کھولیں اور کمرے کو بغور دیکھا تو اسے کوئی
چیز بھی ایسی دکھائی نہ دی جو کہ جل رہی ہو، وہ واپس سوگئی ۔ تھوڑی دیر بعد
اسے اور تیز جلنے کی بو محسوس ہوئی ۔ اس نے اپنے موبائل فون کو جلتے ہوئے
دیکھا ۔ |
|
|
|
اس کا موبائل فون سلپ ہوکر تکئے سے نیچے گر گیا تھا اور
تکیہ کے نیچے اور بیڈ شیٹ پر جلنے کے نشانات تھے ، جبکہ موبائل بھی کافی حد
تک جل چکا تھا ۔ ہوا کچھ یوں کہ تکیے کے نیچے موبائل فون چارجنگ پر تھا ،
لہذا اس نے آہستہ آہستہ جلنا شروع کیا ، ابتدا میں پلاسٹک جلا اور پھر
موبائل کا گلاس تک جل گیا ۔ اس لڑکی کے والد تھامس کا ماننا تھا کہ ان کی
بیٹی کا موبائل فون ”اوور ہیٹنگ“ کی وجہ سے جلا ۔ |
|
چونکہ یہ موبائل سیمسنگ کمپنی کا تھا ، اس لئے جب ان کا
موقف لیا گیا تو کمپنی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ان کے موبائل کے ساتھ
احتیاطی تدابیر کا ایک پرچہ ہوتا ہے ، جس میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ موبائل
فون کو چارجنگ کے وقت ہوا یعنی proper ventilation کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس
لئے لوگوں کو موبائل فون کو تکئے کے نیچے رکھ کر ہرگز چارج نہیں کرنا چاہئے
۔ کیونکہ اس سے بیٹری اوور ہیٹ ہوجاتی ہے اور پھر اس طرح کا واقعہ رونما
ہوسکتا ہے ۔ اس واقعے کے بعد سیمسنگ کمپنی نے اس لڑکی کو موبائل فون ،
میٹرس وغیرہ تبدیل کرنے کے پیسے ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ واقعہ کچھ سال
قبل کا ہے لیکن یہ آج بھی اسی طرح رونما ہوسکتا ہے ۔ کئی مرتبہ موبائل کو
تکئے کے نیچے رکھنے کی وجہ سے جلنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں ۔ |
|
|
|
وہ لوگ جن کی عادت ہے موبائل فون کو تکئے کے نیچے چارج
کرنے کی، انہیں یہ عادت فوراً ختم کرلینی چاہئے۔ کیونکہ جب موبائل فون کو
تکئے کے نیچے چارجنگ پر رکھا جائے تو اس تک ہوا کا گزر نہیں ہوتا ۔ یوں
دھیرے دھیرے بیٹری اوور ہیٹنگ کا شکار ہوجاتی ہے اور دیر تک وہ بغیر ہوا کے
ہو تو اس کا پلاسٹک اور گلاس جلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ، جس سے موبائل ،
بیڈ شیٹ اور تکیہ تینوں جل سکتے ہیں ، لہٰذا اس سلسلے میں ضرور احتیاط کریں
۔ موبائل کو جب بھی چارج پر رکھیں ، اس جگہ ہوا کا گزر ہونا چاہئے ۔ موبائل
فون پر لکھی جانے والی تمام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں تاکہ اس طرح
کے حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔ |