کیا تاریخ پیدائش انسانی مزاج پر اثر انداز ہو سکتی ہے؟ اس آسان طریقے سے اپنی تاریخ پیدائش سے شخصیت کے پوشیدہ رازوں کے بارے میں جانیے

image
 
علم الاعداد کی رو سے آپ کی تاریخ پیدائش اور سال پیدائش درحقیقت ایک ایسا پوشیدہ کوڈ ہوتا ہے جس کو حل کر کے آپ اپنی شخصیت کے بارے میں نہ صرف جان سکتے ہیں بلکہ اس سے دوسرے لوگوں کے متعلق اور ان کے پوشیدہ رازوں کے بارے میں بھی جانا جا سکتا ہے- اپنی تاریخ پیدائش کی مدد سے ایک بہت ہی آسان طریقے سے اپنی پیدائش کے عدد کے بارے میں جانیے اور اس سے شخصیت کے بارے میں جانیے-
 
پیدائش کا عدد نکالنے کا طریقہ
مثال کے طور پر اگر آپ کی تاریخ پیدائش نو جنوری 1973 ہے تو اس سے پیدائش کا عدد نکالنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے
9 + 1+1973= 1983
1+9+8+3= 21
2+1= 3
اس حساب کے اعتبار سے پیدائش کا عدد تین بن رہا ہے
 
پیدائش کے عدد کے اعتبار سے شخصیت پر اثرات
1: اگر پیدائش کا عدد 1 ہو تو
ایسے لوگ جن کی پیدائش کا عدد ایک ہوتا ہے ایسے لوگ بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایسے لوگ بہت زیادہ ایماندار ہوتے ہیں ایسے لوگ بعض اوقات بہت مغرور اور ضدی بھی ہوتے ہیں یہ لوگ ایسے فطری طور پر بہت نیک ہوتے ہیں-
 
image
 
2: اگر پیدائش کا عدد 2 ہو تو
ایسے لوگ بہت ڈپلومیٹ ہوتے ہیں یہ سب کو خوش رکھنے کا گر جانتے ہیں یہ ہر وقت دوستوں اور لوگوں کی محفلوں میں رہنا پسند کرتے ہیں یہ لوگ یاروں کے یار ہوتے ہیں اور دوستی کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں-
 
3: اگر پیدائش کا عدد 3 ہو تو
ایسے لوگ بہت متاثر کن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں یہ لوگوں کو مقناطیس کی طرح اپنی جانب کھینچتے ہیں مگر ان کی شخصیت کا سب سے منفی پہلو یہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ کام تو بہت جوش و خروش سے شروع کر لیتے ہیں مگر کاموں کو ختم کرنے کے عادی نہیں ہوتے ہیں- یہ بہت مددگار فطرت کے حامل ہوتے ہیں یہ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں-
 
4: اگر پیدائش کا عدد 4 ہو تو
چار عدد کے حامل افراد بہت سخت ہوتے ہیں یہ روایات پسند ہوتے ہیں یہ بہت سخت ہوتے ہیں یہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کچھ بھی کر گزرنے سے نہیں گھبراتے ہیں- مگر ان کی شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہوتا ہے کہ ان کے مزاج کی سختی ہر جگہ نہیں ہوتی ہے زندگی کے بعض مواقع میں ان کے رویے میں واضح نرمی بھی ہوتی ہے- یہ بہت محنتی ہوتے ہیں اور زندگی کے ہر معاملے میں ترتیب پسند ہوتے ہیں ڈسپلن پر پابندی کرنے کے سبب یہ اپنے اردگرد کے لوگوں اور اشیا کو بھی ایک ترتیب میں دیکھنا پسند کرتے ہیں- یہ فطرت سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور سیر و تفریح کے دلدادہ ہوتے ہیں
 
5: اگر پیدائش کا عدد 5 ہو تو
یہ باغی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں یہ روایات کی پاسداری کرنے کے بجائے ایک نیا راستہ نکالنا پسند کرتے ہیں ان کو جمود سے نفرت ہوتی ہے یہ ہر وقت ہلہ گلہ پسند کرتے ہیں- یہ کسی ایک کام سے جڑے رہنے کے بجائے رسک لے کر نئے نئے کام کرنا پسند کرتے ہیں- یہ جان بوجھ کر مشکلات میں خود کو ڈال کر ان کا مقابلہ کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں-
 
image
 
6: اگر پیدائش کا عدد 6 ہو تو
یہ بہت رومانوی مزاج کے حامل ہوتے ہیں اس وجہ سے آرٹ اور موسیقی سے پیار ان کی روح میں رچا بسا ہوتا ہے- یہ بہت حسن پرست ہوتے ہیں اور محبت کرنے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں اسی وجہ سے یہ لوگ اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے دل کھول کر پیار کرتے ہیں اور اس معاملے میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے نہیں ہچکچاتے ہیں- ان کا معاملات کے حوالے سے فوکس بہت واضح ہوتا ہے اور یہ جانتے ہیں کہ ان کو کس وقت کس طرح برتاؤ کرنا ہے-
 
7: اگر پیدائش کا عدد 7 ہو تو
یہ بہت منفرد مزاج کے حامل ہوتے ہیں یہ بڑی چیزوں کو دیکھنے کے بجائے باریک بینی سے معاملات کو دیکھتے ہیں- تحقیق کرنا ان کی فطرت کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے یہ جزبات کا شکار ہونے کے بجائے ہر معاملے کو حقیقت پسندی کی نگاہ سے دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے فیصلے بہت حقیقت پسندی سے لیۓ ہوۓ ہوتے ہیں اس لیۓ ان میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے-
 
8: اگر پیدائش کا عدد 8 ہو تو
یہ بہت پروفیشنل لوگ ہوتے ہیں ان کو کامیاب ہونے کا ہنر آتا ہے ان کے اندر کچھ کر گزرنے کا جزبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے اور کامیاب ہونے کے لیے تمام ہنر سے واقف ہوتے ہیں- یہ بہت صلح جو ہوتے ہیں اور اس بات سے بہت اچھی طرح واقف ہوتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل اور ان کے جھگڑوں کو کس طرح نبٹایا جا سکتا ہے- اگرچہ ان کو کامیاب ہونے کا جنون ہوتا ہے مگر اس جنون میں کبھی بھی غلط راستہ اختیار کرنا پسند نہیں کرتے ہیں-
 
9: اگر پیدائش کا عدد 9 ہو تو
یہ لوگوں کو خوش کرنا جانتے ہیں یہ ہلکے پھلکے مزاج کے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی باتوں اور حرکتوں سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ان کے دوستوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر کوئی ان سے دوستی کر کے فخر محسوس کرتا ہے یہ بہت دریا دل اور خیال رکھنے والے ہوتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: