کوئی ایک تتلی منتخب کریں اور اپنی شخصیت کے اہم راز جانیں!

image
 
ویسے تو تتلیوں کو عام طور پر آزادی اور خوبصورتی کی علامت مانا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی آرٹسٹ تتلی کو اپنے کام میں شامل رکھتے ہیں اور ان کی پینٹنگز تک بناتے ہیں ۔ تاکہ لوگوں کو تتلی کے ذریعے آزادی اور قدرت کی خوبصورتی کے بارے میں اندازہ ہوسکے ۔ چونکہ تتلی مختلف طرح کی ہوتی ہیں ، اس لئے مختلف لوگ مختلف انداز کی تتلی کو پسند کرتے ہیں ۔ اس مضمون میں بھی مختلف تتلیاں آپ کو نظر آئیں گی ، جس سے آپ شخصیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔ اوپر موجود تصویر میں سے کسی ایک تتلی کو منتخب کریں اور اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں۔
 
پہلی تصویر:
اگر آپ نے پہلی تتلی کی تصویر منتخب کی ہے جو کہ گلابی رنگ کی تتلی کی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حساس شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ بہت ایماندار اور رومانٹک شخصیت رکھتے ہیں ۔ کبھی کبھار آپ بہت جذباتی ہوجاتے ہیں ۔ آپ لوگوں کی ضرورت اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں ۔ یہاں تک کہ آپ اکثر خود کو نظر انداز کرکے دوسروں کا بھلا سوچتے ہیں ۔ آپ اپنے احساسات کو دوسروں سے چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی کو درپیش مسائل کو نہ دیکھ پائے ۔
image
 
دوسری تصویر:
اگر آپ نے دوسری تتلی یعنی پیلے اور ہرے رنگ کی تصویر منتخب کی ہے تو جان لیں کہ آپ پُر امن شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ بہت ہی پرسکون اور دھیمے مزاج کے حامل ہیں ۔ آپ کی شخصیت میں انکساری پائی جاتی ہے۔ آپ کی شخصیت متوازن ہے ، اس لئے آپ اپنی پروفیشنل اور نجی زندگی کو ایک ساتھ کامیابی سے لے کر چلتے ہیں ، آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر نجی زندگی اور پروفیشنل لائف میں توازن قائم کیا جائے تو اس سے انسان کو ذہنی سکون میسر آتا ہے اور اس کی ذہنی صحت اچھی رہتی ہے ۔ آپ مشکل وقت میں اچانک پریشان ہوجاتے ہیں اور یہ پریشانی آپ کے چہرے سے بھی جھلکنے لگتی ہے ۔
image
 
تیسری تتلی:
اگر آپ نے نیلے رنگ کی یعنی تیسری تتلی منتخب کی ہے تو جان لیں کہ آپ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ آپ ہر چیز میں خوبصورتی تلاش کرلیتے ہیں ۔ کچھ لوگ ایک پھول کو بس پھول سمجھ کر دیکھتے ہیں ، جبکہ کچھ لوگ اس پھول کو ایک دنیا سمجھتے ہیں، آپ بھی ان ہی میں سے ہیں جو کہ ایک پھول کو دنیا سمجھتے ہیں اور ہر چیز کے اندر کی نئی دنیا تلاش کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں ۔ آپ لوگوں کی نظر میں بہت میچور قسم کے انسان ہیں ۔ اپنی عملی زندگی میں آپ پرفیکشنسٹ ہیں ، آپ کبھی ڈیڈ لائن سے آگے نہیں جاتے ، بلکہ ہمیشہ آفس میں کام وقت پر مکمل کرلیتے ہیں ۔
image
 
چوتھی تتلی:
کالی اور نیلے رنگ کی چوتھی تتلی کو پسند کرنے والے لوگ بہت بلند حوصلے کے مالک ہوتے ہیں ۔ جب آپ اسکول میں ہوتے ہیں تو اسی وقت ہی ٹیچرز پہچان لیتے ہیں کہ زندگی میں آپ بہت کامیاب ہوں گے اور آگے جائیں گے ۔ آپ اپنے مقاصد کا تعین کرتے ہیں اور پھر اپنے بلند حوصلے سے ان مقاصد کو حاصل کرلیتے ہیں ۔ آپ پروفیشنل لائف کے دوران ناکام ہونے سے ڈرتے ہیں ۔ کبھی کبھار آپ اپنی نجی زندگی میں موجود لوگوں کو قت نہیں دے پاتے جس کا آپ کو افسوس ہوتا رہتا ہے ۔آپ کو سستی پسند نہیں ہوتی اور نا ہی آپ سست لوگوں کو پسند کرتے ہیں ۔
image
 
پانچویں تتلی:
اگر آپ نے خاکی اور نیلے رنگوں پر مشتمل اس پانچویں تتلی کو پسند کیا ہے تو جان لیں کہ آپ نہایت پرجوش شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ ہرچیز میں خوشی تلاش کرلیتے ہیں اور ہر چیز کا مثبت پہلو دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ کو سب سے زیادہ دنیا میں اکیلے زندگی گزارنے سے ڈر لگتا ہے ، آپ زندگی میں کسی کام سے بے زار نہیں ہونا چاہتے اورہر معاملے میں خوشی تلاش کرتے ہیں ۔ آپ کو اگر کوئی ٹارگٹ دیا جائے تو وہ پورا تو کرلیتے ہیں تاہم کبھی کبھار بہ مشکل ہی اپنی ڈیڈ لائن پر کام مکمل کرپاتے ہیں ۔ آپ ایک ساتھ کئی چیزوں پر کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں جوکہ آپ کی ایک غلط عادت ہے ۔
image
 
چھٹی تتلی:
اگر آپ نے چھٹی تتلی کو پسند کیا ہے تو جان لیں کہ آپ ایک منطقی شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ نہایت ہی عقلمند شخص ہیں ۔ لوگ آپ کے پاس زندگی کے معاملات میں مشورہ لینے کیلئے آتے ہیں۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ لوگوں کو کس طرح کا مشورہ دینا چاہئے ، آپ لوگوں پر تنقید بھی کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اس معاملے کو ٹھیک کرسکیں ۔ آپ کسی بھی معاملے میں جذباتی نہیں ہوتے، کیونکہ آپ کا ماننا ہے کہ جذباتی ہونے سے انسان کے کام مزید خراب ہوجاتے ہیں۔ آپ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینا پسند کرتے ہیں۔
image
 
دیگر متفرق معلوماتی مضامین کے لئے وزٹ کیجئے ہماری ویب کے متفرق مضامین سیکشن میں۰
YOU MAY ALSO LIKE: