جب گھر پر کئی دن نہ ہوں تو پودے کو کیسے پانی ملے گا؟ جانئے ایسے طریقے جو آپ کی غیر موجودگی میں پودوں کو پانی فراہم کرنے کا باعث بنیں گے

image
 
لوگ چھٹیاں گزارنے کیلئے کہیں جاتے ہیں یا کسی اور وجہ کی بنا کر گھر سے کچھ دن دور رہتے ہیں ۔ ایسے میں انہیں اپنے گھر میں موجود پودوں کی فکر ہوجاتی ہے کیونکہ ان کے گھر میں ایسے پودے موجود ہوتے ہیں جنہیں روزانہ پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے سبزیوں یا ہربز کے پودے جوکہ انہیں جان سے زیادہ عزیز بھی ہوتے ہیں، گھر سے کئی دن دور ہونے کی وجہ سے ان پودوں کے مرجھانے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ ایسے لوگوں کی پریشانی کو دور کرنے کیلئے یہاں کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں، جنہیں آپ آزما لیں تو آپ کے پودوں کو کئی دن تک پانی ملتا رہے گا اور وہ بے جان اور خشک نہیں ہوں گے ۔
 
پہلا طریقہ:
اس طریقے کو آزمانے کیلئے آپ کو ایک گلدان یا بڑے گلاس کی ضرورت پڑے گی ، ساتھ ہی ایک کاٹن کی رسی کی ضرورت ہوگی ۔ کاٹن سے بنی ہوئی رسی کو حسب ضرورت کاٹ لیں ۔ رسی اتنی لمبی ہو کہ وہ پانی کے گلاس کے اندرسے پودے کی کھاد کے اندر کچھ انچ تک چلی جائے اب جانے سے قبل اس گلاس یا واٹر کنٹینر میں پانی بھرلیں اور رسی کو پانی کے گلاس کے نیچے اور پودے کی مٹی کے اندر چند انچ تک ڈالیں ۔ یہ رسی پودے کو نمی پہنچانے کا باعث بنتی رہے گی اور کئی دن تک آپ کے پودے کی مٹی خشک نہیں ہوگی ۔
image
 
دوسرا طریقہ:
اس طریقے کو آزمانے کیلئے چھوٹی پلاسٹک کی بوتل کی ضرورت پڑے گی ۔ پلاسٹک کی بوتل کے اوپری حصے کی جانب چند سوراخ بنا لیں ، جب چھٹیوں پر جانے لگیں تو اس پلاسٹک کی بوتل میں پانی بھریں اور اسے پودے میں فوراً اُلٹا کر کے ڈال دیں ۔ یہ ضرور دیکھ لیں کہ کہیں سوراخ مٹی سے بند تو نہیں ہوگئے ورنہ پانی نہیں نکل سکے گا ۔ یہ چیک کرنے کے بعد اب آرام سے کچھ دن چھٹیاں گزارنے چلے جائیں ، پودوں کو پلاسٹک کی بوتل کی مدد سے پانی ملتا رہے گا ۔
image
 
تیسرا طریقہ:
یہ طریقہ لمبی چھٹیوں پر جانے سے آزمائیں اور پودے کو مرجھانے سے بچائیں ۔ ایک بہت بڑا پلاسٹک کا تھیلا لیں، اس میں پودے کو رکھنا ہے ، پلاسٹک کے تھیلے میں ہوا ہونی چاہئے تاکہ وہ پودے کے پتوں سے نہ ٹکرائے ۔ اب اس تھیلے کو بند کردیں ، اب پودے کو ایسی جگہ پر رکھ دیں جہاں براہ راست سورج کی روشنی نہ آتی ہو لیکن روشنی کا شیڈ ضرور آتا ہو ۔ یہ ایک چھوٹا سا گرین ہاؤس بن جائے گا اور پودا اس کی وجہ سے کئی دنوں تک زندہ رہے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: