جنگلی حیات کی گدگیاں، دلچسپ اور مضحکہ خیز تصاویر

اس سال کے کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ آئیے وہ تصویریں دیکھیں، جنہیں دیکھ کر آپ نہ چاہتے ہوئے بھی مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
 
ادھر ڈوبے ادھر نکلے
کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز CWPA دو فوٹو گرافروں پاؤل جوئنسن ہِکس اور ٹوم سولام نے سن 2015 میں شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد کرہء ارض پر موجود متنوع زندگی کی مذاحیہ تصاویر کے ذریعے جنگلی حیات کے تحفظ کا شعور پیدا کرنا تھا۔ امریکی ریاست ورجینیا کے فوٹوگرافر چارلی ڈیوڈسن نے ریکون کی جاگنے کی یہ تصویر مقابلے کے لیے بھیجی۔
image
 
مچھلی شکار نہیں کرنی
سی ڈبلیو پی اے عالمی مقابلہ بورن فری فاؤنڈیشن کے اشتراک عمل سے منعقد ہوا۔ اس میں چھ مختلف کیٹیگریز کے لیے ججز نے فیصلہ سنایا۔ ان میں بری اور آبی جانوروں کے علاوہ اڑنے والے جانداروں کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ سیلی لیوڈ جونز نے کنگ فشر کی یہ تصویر اسکاٹ لینڈ میں بنائی۔
image
 
تحفظ میں غرق
ایک کیٹیگری سولہ برس سے کم عمر بچوں کے لیے مختص ہے جب کہ ایک مختصر دورانیے کے ویڈیو کلپ کے لیے ہے۔ اس تصویر میں اسرائیل میں ایک لومڑی کا بچہ ’شریو‘ سے کھیل رہا ہے۔ یوں لگ رہا ہے جیسے بچوں کی برطانوی کلاسیکی کہانی ’دی گفیلو‘ کے طرز پر یہ شریو زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے۔
image
 
پیچھے ہٹو
اس بار سی ڈبلیو پی اے کا پیغام تھا تحفظ گھر سے۔ اس دفعہ لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ چھوٹے فاصلے کے سفر کے لیے جہاز کا استعمال نہ کریں اور شہد کی مکھیوں کے تحفظ کی بھی کوشش کریں۔ اس بار کے مقابلے پر عالمی وبا کے سائے بھی دکھائی دیے۔ یہ فوٹو برسلز سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر پیٹر سوشمن کا ہے، جنہوں نے سری لنکا میں اس تصویر میں پرندوں میں بھی ’جسمانی فاصلہ‘ دکھایا۔
image
 
گلوکار گلہری
ہنگری سے تعلق رکھنے والے رولینڈ کرانتس کی اس تصویر میں ایک گلہری جیسے گانا گاتے ہوئے کہہ رہی ہے ’میری آواز کتنی اچھی ہے‘۔ اس بار عالمی وبا کے تناظر میں مقابلے کی روایتی تقریب منسوخ کرنا پڑی تاہم منتظمیں کا کہنا ہے کہ ایک زبردست آن لائن تقریب ہونے والی ہے۔
image
 
آخری قہقہ
چھٹیاں گزارنے جنوبی انڈونیشیا میں بالی میں ایک مندر گئے لوئس مارتی نے یہ چھوٹا سا لنگور دیکھا۔ اس تصویر میں یہ بندر تصویر بنانے کے لیے ہنستے ہوئے ایک پوز دیے ہوئے ہے۔ یہ تصویر اس بار کے مقابلے کے فائنل میں شامل تصاویر میں سے ایک ہے۔
image
 
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: