یورپ میں مسلمانوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد --- جانیے 5 حیران کن حقائق

image
 
اگرچہ یورپ میں مسلمان بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہیں اور مسلمانوں کی آبادی یورپ کی کل آبادی کا صرف 5 فیصد ہے۔ تاہم کچھ ممالک، جیسے فرانس اور سویڈن میں، آبادی کا مسلم حصہ زیادہ ہے۔بین الاقوامی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے اندازوں کے مطابق ، آنے والی دہائیوں میں یورپ کی آبادی میں مسلم حصہ میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے - اور ان کی تعداد دوگنا ہوسکتی ہے۔ پیو ریسرچ سنٹر کے 2016 کے آبادی کے تخمینے کا استعمال کرتے ہوئے، یہاں یورپ میں آباد مسلمانوں کے بارے میں پانچ حقائق پیش کیے جارہے ہیں۔
 
یورپ میں سب سے زیادہ مسلمان
یورپ میں سب سے زیادہ مسلمان جرمنی اور فرانس میں رہائش پذیر ہیں-سال 2016 کے وسط میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانس میں 5.7 ملین مسلمان ( ملک کی کل آبادی کا 8.8 فیصد ) آباد ہیں جبکہ جرمنی میں 5 ملین مسلمان ( ملک کی کل آبادی کا 6.1 فیصد ) موجود ہیں-
 
یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی تعداد
یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے دہائیوں میں یہ اضافہ جاری رہے گا۔ صرف 2010 کے وسط سے لے کر 2016 کے وسط تک ، یورپ میں مسلمانوں کی آبادی میں ایک فیصد سےزائد اضافہ ہوا اور وہ 3.8 فیصد سے بڑھ کر 4.9 قیصد (یورپ میں کل مسلمانوں کی تعداد 19.5 ملین سے 25.8 ملین) ہوگئی-
 
image
 
یورپی مسلمانوں کی عمر اور بچے
دوسرے یورپی باشندوں کے مقابلے میں مسلمان بہت کم عمر ہیں اور ان کے بچے بھی زیادہ ہیں۔ 2016 میں ، پورے یورپ میں مسلمانوں کی اوسط عمر 30.4 تھی، جو دوسرے یورپی باشندوں کی اوسط عمر 43.8 سے 13 سال کم تھی- یوں یورپ میں سب سے زیادہ نوجوان یا کم عمر افراد مسلمانوں کی آبادی میں شامل ہیں- اس کے علاوہ یورپ میں ایک مسلمان خاتون سے 2.6 بچے متوقع ہوتے ہیں جبکہ اس کے برعکس غیر مسلم خاتون سے 1.6 بچے متوقع ہوتے ہیں-
 
مسلمانوں کی ہجرت
سال 2010 کے وسط سے سال 2016 کے وسط تک، نقل مکانی بھی یورپ میں مسلم آبادی میں اضافے کا سب سے بڑا سبب تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 2.5 ملین مسلمانوں نے پناہ کی تلاش کے علاوہ ملازمت یا تعلیم اور دیگر وجوہات کی بنا پر یورپ کا رخ کیا۔ 1.3 ملین سے زائد مسلمانوں کو یورپ میں مہاجر کا درجہ حاصل ہوا جبکہ اس عرصے کے دوران ڈھائی لاکھ مسلمان اس خطے کو چھوڑ کر چلے بھی گئے- آبادی میں قدرتی اضافہ دوسرے نمبر پر ہے- اس عرصے کے دوران یورپی مسلمانوں میں، اموات کے مقابلے میں 2.9 ملین سے زائد پیدائش ہوئیں۔
 
image
 
یورپی ممالک کا مسلمانوں سے متعلق نظریہ
تمام یورپی ممالک میں مسلمانوں کے حوالے سے نظریات میں وسیع پیمانے پر فرق ہے۔ 2016 میں پیو ریسرچ سنٹر کے 10 ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں یہ بھی پتہ چلا کہ مشرقی اور جنوبی یورپ میں مسلمانوں کے بارے میں منفی خیالات غالب ہیں ۔تاہم برطانیہ، جرمنی، سویڈن اور نیدرلینڈ کی اکثریت عوام مسلمانوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: