اب تو چھوڑ دو اس کی جان -- مسلسل زیرِ استعمال ایسی اشیاﺀ جنہیں اب پھینکنے کا وقت آگیا ہے

image
 
ہم کھانے پینے کی اشیاﺀ کو معیاد ختم ہونے کے بعد پھینکنے میں نہیں ہچکچاتے ، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہماری صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ لیکن حقیقت میں ، ہمارے گھر میں کئی اور ایسی دوسری چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں جنہیں ہم مستقل استعمال کر رہے ہوتے ہیں جبکہ ان کی زندگی ختم ہوچکی ہوتی ہے۔
 
Mascara
آنکھوں کے میک اپ کی مصنوعات کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے۔ مسکارا کا شمار بھی ایسی ہی مصنوعات میں ہوتا ہے- جب آپ مسکارا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی پلکوں پر موجود جراثیم اس کے برش پر آجاتے ہیں جو کہ بار بار استعمال کی وجہ سے بڑھنے لگتے ہیں- ماہرین کے مطابق مسکارا کو تین ماہ سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ آنکھوں کے انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
image
 
Foundation
فاؤنڈیشن کو اوسطاً ایک سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے اگر ہم اسے احتیاط کے ساتھ رکھیں- لیکن جب اسے آپ استعمال کے لیے اسپنج یا انگلیوں پر لگاتے ہیں تو جراثیم فاؤنڈیشن کی ٹیوب میں داخل ہوجاتے ہیں- ایسی صورتحال میں فاؤنڈیشن کو 6 ماہ سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
image
 
Detergent
بوتل کھولنے کے بعد واشنگ جیل ڈٹرجنٹ 6 ماہ تک اپنی خصوصیات برقرار رکھتے ہیں۔ لیکن کپڑے وغیرہ دھونے کا پاؤڈر زیادہ دیر تک چل سکتا ہے اگر اس میں نمی نہ آئے تو۔
image
 
Toilet brush
ہفتہ وار برش سے ٹوائلٹ کی صفائی کے بعد آپ کو اب سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس پر موجود تمام بیکٹیریا سے نجات پانا ممکن نہیں ہوگا- اس کا مطلب ہے کہ یہ اتنا مؤثر نہیں ہوگا۔ جب اس کے شاخیں خراب ہوجاتی ہیں یا پیلے رنگ میں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں آپ کو برش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔
image
 
Rubber bath toys
یہ کھلونے ہر 2 سے 3 ماہ بعد تبدیل کردینے چاہئیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے اندر خاص قسم کی پھپوندی ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے، اور یہ بچے کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اپنی ربڑ کی بطخوں کی زندگی کو طول دینے کے لیے، انھیں ہر استعمال کے بعد ابلتے پانی اور ڈٹرجنٹ سے دھوئیں۔ اور ان میں پانی داخل ہونے سے بچانے کے لیے آپ ان میں موجود سوراخ کو گوند وغیرہ سے بند بھی کرسکتے ہیں۔
image
 
Teflon coated cookware
یہ پین صرف 2 سے 3 سال تک استعمال کے قابل رہتے ہیں اور پھر ان خاص برتنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے ان کی کوٹنگ برقرار نظر آئے۔ ان کا طویل عرصہ تک استعمال آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ، کیوں کہ ان پر چڑھی ٹیفلون 6 سے زائد زہریلی گیسوں کا اخراج کرسکتی ہے۔
image
 
دیگر متفرق معلوماتی مضامین کے لئے وزٹ کیجئے ہماری ویب کے متفرق مضامین سیکشن میں۰
 
Graters and vegetable cutters
اسے ہم عام زبان میں کترنا کہتے ہیں کیونکہ اس پر مختلف اقسام کی سبزیاں کتری یا چھیلی جاتی ہیں- لیکن کچن کے اس سب سے اہم آلے کو صحیح طور پر دھونا انتہائی مشکل کام ہے جس کی وجہ سے اس میں سبزیوں کی باقیات موجود رہتی ہیں- یہ باقیات جراثیموں کو جنم دینے کا باعث بنتی ہیں- اس لیے بہتر ہے کہ اسے بھی 3 سے 4 سال بعد لازمی تبدیل کرلینا چاہیے-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: