آپ میٹھا حد سے زیادہ کھا رہے ہیں 8 نشانیاں

image
 
میٹھے کھانے انتہائی مزیدار ہوتے ہیں اور اپنے ذائقے اور خُوبصورتی کی وجہ سے ہمارے من پسند کھانے بن جاتے ہیں لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ جن من پسند چینی سے بھرپورکھانوں کی طرف روز ہمارا دھیان جاتا ہے اور ہم اُنہیں کھانا چاہتے ہیں کہیں ہمیں اُنہیں کھانے کی لت تو نہیں پڑ گئی؟۔ میٹھے کھانوں کو بلکل چھوڑ دینا آسان کام نہیں ہے اور جنہیں ان کی لت پڑ گئی ہو اُنہیں اس بات کا بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ میٹھے کے نشئی ہو چُکے ہیں، اس آرٹیکل میں ہم 8 ایسی وارننگ دینے والی نشانیوں کو شامل کر رہے ہیں جو زیادہ میٹھا کھانے کی صُورت میں آپکا جسم آپ کو دینے لگ جاتا ہے تاکہ آپ غور کریں۔
 
جوڑوں اور پٹھوں کی درد، سوزش
اگر آپ کا پیدل چلنے کو دل نہیں چاہتا، ورزش کرنا بھی پسند نہیں کرتے، جسمانی مشقت بُری لگنے لگ گئی ہے کیونکہ آپکا جسم اکثر درد میں مُبتلا ہوتا ہے اور آپ ایسی صُورت میں آرام کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک نشانی ہوسکتی ہے کہ آپکے جسم کے اندرونی اعضا سوزش کا شکار ہو رہے ہیں جس سے جوڑ اور پٹھے اکثر درد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔زیادہ میٹھا ہماری قوت مدافعت کے خلیوں کو اُکساتا ہے کہ وہ جسم میں سوزش پیدا کریں اور یہ سوزش جسم کو ذیابطیس، دل، شریانوں، یاداشت اور جلد کی بیماریوں میں مُبتلا کرنا شروع کر دیتی ہے۔
 
میٹھے کے لیے جی للچانا
شوگر ہمارے جسم میں بہت تیزی سے ہضم ہوتی ہے اس لیے میٹھا کھانے کے فوراً بعد دوبارہ بھوک لگنا ایک عام بات ہے اور ایسی صُورت میں دل مزید میٹھا کھانے کو چاہتا ہے۔کھانے میں شامل شُوگر ہمارے جسم میں ڈوپامائن ہارمون کا اضافہ کرتی ہے اور یہ وہی ہارمُون ہے جو بہت سی بُری لتیں آپ کے جسم میں پیدا کرتی ہیں جس سے آپکا مُوڈ بہتر ہوتا ہے اور آپکی خوشی میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر آپ کو اس ہارمون میں اضافے کی لت پڑ جاتی ہے۔
 
کبھی چوکس کبھی سُست
گلوکوز ہمارے جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے اور جب ہم زیادہ میٹھا کھاتے ہیں تو ہمارا لبلبہ انسولین پروڈیوس کرتا ہے جو میٹھے میں شامل گلوکوز کو سیلز کو مہیا کرتا ہے جس سے آپ کے جسم میں توانائی کا طوفان پیدا ہوتا ہے اور جب یہ طوفان ٹھنڈا ہوتا ہے تو آپ سُستی محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
image
 
جلد کا پھٹنا اور الرجی کرنا
زیادہ میٹھے کھانے ہمارے جسم میں انسولین لیول کو ہائی کرنے کا باعث بنتے ہیں اور جب یہ لیول زیادہ دیر تک ہائی رہتا ہے تو یہ شوگر کے مالیکیولز کو پروٹین کے ساتھ باونڈ کرنا شروع کردیتا ہے اور گلائیکیشن پیدا کرتا ہے اور جب یہ گلائیکیشن خون میں شامل ہوتی ہے تو یہ سوزش کیساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں کو جنم دینا شروع کر دیتی ہے۔
 
موٹاپا پیدا ہوا
جسم میں انسولین کی زیادہ مقدار جسم کے درمیانی حصوں پر چربی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے اور اگر آپ کا پیٹ موٹا ہورہا ہے اور یہ زیادہ میٹھا کھائے جانے کی ایک نشانی ہو سکتی ہے۔
 
دانت میں کیڑا
سویٹ فوڈز دانتوں میں پیلاہٹ اور کیڑا پیدا کرنے کا بڑا سبب ہیں اور جب چاکلیٹ، کیرمل جیسے میٹھے کھانے آپ کے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں تو یہ کیڑا لگنے کے عمل کو بہت زیادہ تیز کر دیتے ہیں۔
image
 
مہینے میں کئی دفعہ نزلہ زکام ہونا
ہمارے مزیدار میٹھے کھانے ہمارے ایمیون سسٹم کے سیلز کو نزلہ زکام وغیرہ پیدا کرنے والے بیکٹریا کو ختم کرنے سے منع کر دیتے ہیں نتیجتاً یہ بیکٹریا ہمارے جسم پر اکثر حملہ آور ہوکر ہمیں بیمار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
 
پیٹ پُھولنا یعنی بلوٹینگ
پیٹ میں بلوٹینگ، تکلیف دہ گیس اور ہاضمے میں خرابی صحت کے لیے غیر مُفید کھانوں سے پیدا ہوتی ہے اور زیادہ میٹھا کھانا بھی ان خرابیوں کی ایک وجہ ہے اور یہ میٹھا کھانا بڑی آنت میں گیس پیدا کرنے والے بیکٹریا کا اضافہ کرتا ہے اور پیٹ میں بلوٹینگ پیدا کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: