چنبل جلد کی خطرناک بیماری ۔۔ علاج کیسے کیا جائے؟

image
 
چنبل یا سوریاسس (Psoriasis) جلد کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں جلد پر گول 2 سے 5 سینٹی میٹر کے دائرے نما چھوٹے سفید دانے اور چھلکے جیسے نشانات ہو جاتے ہیں اور متاثرہ جگہ پر ہلکی سوجن اور لال رنگت ہوجاتی ہے اور خارش لگتی رہتی ہے اور اگر زیادہ خارش کرلی جائے تو خون بھی نکل جاتا ہے۔
 
آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہوگا کہ ان کے یا تو چہرے پر چنبل نکل آتی ہے یا پھر جسم کے کسی بھی حصے پر جیسے پاتھ، پیر، کہنی، ٹانگیں، پاؤں، کمر، پیٹ کسی بھی جگہ۔ اور وہ کھجاتے ہوئے نظر آتے ہیں ان کی جلد پر چاہے کتنا ہی میک اپ یا کوئی فاؤنڈیشن لگا لیا جائے چنبل کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
 
چنبل کا کوئی ایسا علاج شاید نہیں ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو جلد فائدہ ہو جائے یا پھر بالکل ختم ہوجائے کیونکہ کئی تحقیق ایسی واضح کر چکی ہیں کہ چنبل کا کوئی خاص یا علاج نہیں ہے۔ مگر اس کی احتیاط کے چند ایسے طریقے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے چنبل کے مرض کو کسی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
 
image
 
• چنبل کا مرض یقینی طور پر نہیں مگر ظاہری طور پر کسی جراثیم یا کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ جب ہمارا مدافعتی نظام اچھا نہیں ہوتا تو ہم جلد ہی بیمار پڑ جاتے ہیں اور ہزار قسم کے وائرل امراض لگ جاتے ہیں ہی ایک وجہ ہے چنبل کے ہونے کی، ایسے مریضوں کو چاہیے اپنی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور مدافعتی نظام کو کمزور ہونے سے بچائیں۔
 
• سبزیوں کو مکمل دھو کر صاف کرکے کھائیں اور کوشش کریں کہ ہر کھانے میں ہرے پتوں کی سبزیوں کا استعمال کریں جو کہ آپ کے جسم سے ایسے انزائمز کا خاتمہ کرتی ہیں جو چنبل کی وجہ بنتے ہیں۔
 
• گرم پانی سے جلد کو صاف کرکے تھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں اور جسم کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھگوئیں اور بعد میں صاف پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔
 
• جو کے آٹے کو پانی میں شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور متاثرہ جگہ پر دن میں کسی بھی وقت لگائیں اور پھر دھو لیں۔
 
• روزانہ 10 سے15 منٹ صبح کی دھوپ میں بیٹھیں اور وٹامن ڈی کو جسم میں جزب کرنے کی کوشش کریں۔
 
• ٹی ٹری آئل کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے میں بھی مدد کرتا ہے.
 
• السی کے تیل کو کھانوں میں استعمال کریں.
 
• مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی سوزش سے آرام ملتا ہے.
 
• کوارگندل یا ایلوویرا کا گودا لگائیں.
 
• دن میں ایک وقت ورزش کے لئے مقرر کرلیں اور ضرور جسم کو فعال رکھیں تاکہ کمزوری سے بچ سکیں۔
 
• ہلدی اور ادرک کا جتنا زیادہ استعمال کریں گے اتنا ہی یہ مرض کنٹرول جلدی ہوسکے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: