|
|
بچوں کو غصہ تو آتا ہی ہے ساتھ ہی کبھی کبھار ان میں چڑ
چڑا پن بھی بہت ہوجاتا ہے۔ ویسے تو برطانوی شاہی خاندان کے بچوں کی تربیت
اس انداز میں کی جاتی ہے کہ انہیں غصہ نہ آئے اور وہ سکون سے رہیں ، لیکن
بچے تو پھر بچے ہوتے ہیں، کئی مرتبہ انہیں مختلف مواقع پر غصہ یا چڑچڑا پن
آجاتا ہے ۔ ایسے میں ان کے غصے اور چڑ چڑے پن کو کس انداز سے ختم کرنے کی
کوشش کی جاتی ہے، آپ اس مضمون میں جان سکیں گے۔ شہزادہ جارج چونکہ کیٹ کے
بڑے بیٹے ہیں اور میڈیا کی نظروں میں بھی رہتے ہیں، انہیں کئی مواقع پر غصے
یا چڑ چڑے پن کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا ہے، ایسے مواقع پر برطانوی شہزادی
ان کا غصہ کس طرح ختم کرتی ہیں ، آئیے و ہ طریقے جانئے۔ |
|
1۔ پیار سے سر پر
تھپکیاں دینا: |
تصویر کو دیکھیں ، جس میں کیٹ پیار سے شہزادہ جارج کے سر
پر تھپکی دے رہی ہیں اور شہزادہ جارج کا موڈ خراب دکھائی دے رہا ہے ۔ جب
بھی شہزادہ جارج کسی بھی تقریب کے دوران ضد، غصے یا چڑچڑے پن کا مظاہرہ
کرتے ہیں، اس وقت کیٹ انہیں اس طرح سر پر تھپکنا شروع کردیتی ہیں، جس سے
جارج کو یہ تاثر مل جاتا ہے کہ کیٹ کو ان کے موڈ کا پتا ہے اور وہ اسے غصہ
ختم کرنے کا کہہ رہی ہیں۔ کیٹ دو سے تین مرتبہ سر پر پیار سے تھپکی دیتی
ہیں تو ان کے بچوں کا غصہ کم ہوجاتا ہے اور وہ جلدی نارمل ہو جاتے ہیں۔ |
|
|
اس حوالے سے چائلڈ ڈیولپمنٹ اور پیرنٹنگ ایکسپرٹ ڈاکٹر
ربیکا چی کوٹ کا کہنا ہے کہ ”ماں کی طرف سے جب بچے کو اس طرح پیار سے تھپکا
جائے تو ان کا موڈ بہتر ہونے لگتا ہے، سر پر تھپکی ماں اور بچے کے درمیان
ایک کنیکشن کی وجہ بنتا ہے، جس سے بچے کو سکون میسر آتا ہے اور اس کا موڈ
بہتر ہوجاتا ہے ۔“ |
|
2۔ بیٹھ کر بچوں کی طرف
دیکھنا اور ان کا ہاتھ پکڑنا: |
جب بھی بچوں سے کوئی بات کرنی ہو، ان کے خراب موڈ کو
بہتر کرنا ہو تو سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے قد کے برابر آجائیں ،
یعنی بیٹھ جائیں اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان سے بات کریں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح بچوں سے بات کی جائے تو انہیں لگتا ہے کہ ماں
ان کی طرف پوری طرح متوجہ ہیں اور ان کی بات سن رہی ہیں۔ ان کے غصے یا
چڑچڑے پن کو سمجھ رہی ہیں، جس سے وہ جلدی نارمل ہوجاتے ہیں ۔ کیٹ بھی اکثر
مواقع پر شہزادہ جارج کو چپ کروانے یا ان کا غصہ ختم کرنے کے بیٹھ جاتی ہیں
اور ان کا ہاتھ پکڑ کر ان کی آنکھوں میں دیکھ کر ا ن سے بات کرتی ہیں۔ |
|
|
چائلڈ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ جب بچوں کا موڈ خراب ہو،
یا وہ ضد کررہے ہوں تو ایسے وقت میں وہ اپنی ماں کی مکمل توجہ حاصل کرنے کے
خواہشمند ہوتے ہیں ، اس لئے ماؤں کو چاہئے کہ وہ بیٹھ کر سکون سے ان کے
ہاتھ پکڑ کر، ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، تاکہ بچے کو ماں کی
ممتا محسوس ہو اور ان کے دل میں یہ خیال آئے کہ ماں ان کیلئے ہمیشہ موجود
ہیں، انہیں توجہ دے رہی ہیں، ان کے غصے یا ضد کو سمجھ رہی ہیں ۔ پھر بچے
اپنی ماں کے ساتھ اپنا مضبوط تعلق محسوس کرنے لگتے ہیں اور انہیں لگتا ہے
کہ ان کے موڈ کو سمجھنے والا کوئی موجود ہے، اس طرح ان کا چڑ چڑا پن اور ضد
ختم ہوجاتی ہے۔ |
|
3۔ کسی اور چیز کی طرٖف
توجہ پھیر دینا: |
جب کسی تقریب کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بچے جھنجھلا
جاتے ہیں , رونے لگتے ہیں یا بور ہونے کے بعد چڑچڑے ہوجاتے ہیں تو شہزادی
ان کی توجہ پھیر دیتی ہیں اور انہیں کسی اور چیز کی طرف متوجہ کردیتی ہیں ،
جس سے ان کا ذہن بٹ جاتاہے او ران کا موڈ تھوڑی دیر میں ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ |
|
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بچے ضدی پن کا مظاہرہ کریں یا
فضول میں رونے لگے یا انہیں غصہ آجائے تو ایسے وقت میں اپنے کام سے بریک
لیں اور ان کی توجہ کسی منظر یا کسی چیز کو دیکھنے کی طرف لگادیں۔ |
|
اپنے بچوں کو وقت دیں: |
کیٹ مختلف مواقع پر بچوں کے ساتھ کھیلتی ہیں، اکثر وہ
گارڈن میں بیٹھی ہیں، ان کے ساتھ ہنسی کھیلتی ہیں۔ بچوں کو مکمل وقت دیتی
ہیں، اس طرح بچوں کو جب مکمل توجہ ملتی ہے تو انہیں احساس رہتا ہے کہ ان کی
ماں یا باپ ان سے قریب ہیں اور وہ ان کی بات سننے اور سمجھنے کی کوشش کرتے
ہیں، بچوں کے ساتھ اپنے تعلق کو اچھا بنائیں، تاکہ وہ بھی آپ کی بات کو
فوراً سمجھنے کی کوشش کریں۔ کھیلنے کے دوران آپ انہیں غصہ، ضد اور چڑچڑاپن
کم کرنے کے بارے میں بھی سمجھاسکتے ہیں۔ |
|