اچھی کار کا شوق کس کو نہیں ہوتا٬ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کار جتنی
اچھی ہوگی اتنی ہی مہنگی بھی ہوگی- ان کاروں کے مہنگا ہونے کا سبب ان کا
خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن ہوتا ہے- آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں جن
کاروں کا ذکر کر رہے ہیں انہیں سال 2020 میں دنیا کی مہنگی ترین کاریں ہونے
کا اعزاز حاصل ہے- |
|
Bugatti La Voiture Noire |
یہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ہے جس کی مالیت 19 ملین ڈالر ہے جو کہ
پاکستانی کرنسی میں 3 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں - اس گاڑی میں 1500 ہارس
پاور کی طاقت کا مالک انجن نصب ہے جو اسے 261 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے
دوڑنے کی صلاحیت بخشتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کار بنانے والی کمپنی
Bugatti نے دنیا بھر میں اب تک ایسی ایک ہی گاڑی فروخت کی ہے جو کہ وی
ڈبلیو گروپ کے مالک Ferdinand Piech نے خریدی ہے- |
|
|
Rolls-Royce Sweptail |
رولس رائس کار ایک خاص کسٹمر کے کہنے پر ڈیزائن کی گئی
ہے- سال 2013 میں ایک کسٹمر نے رولس رائس کمپنی سے رابطہ کیا اور انہیں
1920 کی دہائی کے لگژری بحری جہازوں سے متاثر ہو کر ایک خاص قسم کی موٹر
کار بنانے کو کہا۔ اس گاڑی کی چھت مکمل طور پر شیشے سے تیار کردہ ہے-
انتہائی خوبصورت اور نفیس انداز سے تیار کردہ اس گاڑی کی قیمت 13 ملین ڈالر
ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 2 ارب روپے سے زائد بنتی ہے- |
|
|
Bugatti Centodieci |
اس گاڑی کا ڈیزائن Bugatti کمپنی کے ہی 1987 کے ایک
پرانے ماڈل پر مبنی ہے- اس گاڑی کا فیول ٹینک ایک بار مکمل بھرنے کے بعد آپ
500 میل سے زیادہ کا سفر طے کرسکتے ہیں- یہ گاڑی صرف 6.1 سیکنڈ کے مختصر سے
وقت میں صفر سے 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے- اس گاڑی کی
قیمت 8.9 ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 ارب 42 کروڑ روپے سے
زائد بنتے ہیں- |
|
|
Mercedes-Benz Maybach
Exelero |
مرسڈیز بینز گاڑیاں تیار کرنے والی دنیا کی معروف ترین
کمپنی ہے- کمپنی کے اس ماڈل کی قیمت 8 ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی
میں 1 ارب سے زائد کی رقم ہے- اس گاڑی میں وی 12 انجن نصب ہے جو کہ 690
ہارس پاور کی طاقت کا مالک ہے- اس گاڑی کی حد رفتار 218 میل فی گھنٹہ ہے- |
|
|
Koenigsegg CCXR Trevita |
جب سورج کی روشنی اس گاڑی کی کاربن فائبر باڈی سے ٹکراتی
ہے تو ایسی چمک پیدا ہوتی ہے جیسے لاکھوں ہیرے جگمگا رہے ہوں- اس گاڑی کی
قیمت 4.8 ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 78 کروڑ روپے بنتے
ہیں- اس گاڑی میں وی 8 انجن نصب ہے جو کہ اسے 254 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے
دوڑنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے- |
|
|
Lamborghini Veneno |
یہ گاڑی اپنے خوبصورت اور پرکشش ڈیزائن کی بدولت کسی کا
بھی دل جیتنے میں کامیاب ہوسکتی ہے- اس گاڑی میں V12 انجن نصب ہے جو 740
ہارس پاور کی طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- صرف 2.9 سیکنڈ کے مختصر
سے وقفے میں یہ گاڑی صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر جاپہنچتی ہے- اس
دلچسپ گاڑی کی مالیت 4.5 ملین ڈالر ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 72
کروڑ سے زائد بنتی ہے- |
|
|
Lamborghini Sian |
یہ گاڑی درحقیقت 1963 میں بنائی جانے والی Lambo کا سافٹ ٹاپ ورژن ہے- سال
2020 تیار ہونے والی لیمبرگنی کے اس ماڈل کو Sian کا نام دیا گیا ہے- ایسی
صرف 19 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں اور سب کی سب فروخت ہوچکی ہیں- 785 ہارس
پاور کے انجن کے ساتھ یہ گاڑی صرف 2.8 سیکنڈ میں 220 فی گھنٹہ کی رفتار پر
جاپہنچتی ہے- اس گاڑی کی قیمت کمپنی کی جانب سے 3.6 ملین ڈالر مقرر کی گئی
ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 58 کروڑ روپے بنتے ہیں- |
|
|
W Motors Lykan Hypersport |
یہ مشرقِ وسطیٰ میں تیار ہونے والی واحد سپر کار ہے- اس گاڑی کی خاصیت یہ
ہے کہ یہ صرف 2.8 سیکنڈ کے مختصر سے وقفے میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی
رفتار پر جاپہنچتی ہے- اس گاڑی کی حد رفتار 242 میل فی گھنٹہ ہے- اس
خوبصورت اور منفرد گاڑی کی قیمت 3.4 ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں
54 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے- |
|