|
|
ان دنوں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لوگ بیما رہو رہے ہیں،
وائرل فلو اور بخار سے بچنے کیلئے انہیں ڈاکٹرز اینٹی بائیوٹک دواؤں کا
کورس لکھ کر دے رہے ہیں ۔ کئی لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا کہ اینٹی بائیوٹک
دواؤں کو لینے کے دوران کیا احتیاطیں کرنا ضروری ہوتا ہے ، یا کن چیزوں کو
کھانا اور کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اس مضمون میں ہم لوگوں کی آسانی
کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں احتیاطیں تدابیر اختیار کرنے اور چیزوں کو
کھانے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ |
|
یہ بات حقیقت ہے کہ کچھ اینٹی بائیوٹک دوائیں جسم میں
تبدیلیاں لاتی ہیں ، جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے، یہ دوائیں ان کو
مزید کمزور کرنے کا باعث بن رہی ہوتی ہیں ،جسم کے مدافعتی نظام کو اس سے
نقصان پہنچتا ہے اور نظام انہضام بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ چونکہ اینٹی
بایوٹکس کو لینے کی وجہ سے جسم کے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے ، لیکن چونکہ
جسم میں اچھے بیکٹیریاز بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں اینٹی بائیوٹک دوائیں
کھانے کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے، اس لئے جب بھی اینٹی بائیوٹکس لے
رہے ہوں تو اس دوران کوشش کریں کہ معدے کیلئے فائدہ مند چیزو ں کا استعما ل
کریں۔ تاکہ جسم میں موجود اچھے بیکٹیریا ز جو کہ ہمارے کھانے کو ہضم کروانے
میں مدد فراہم کرتے ہیں، ان کو ان دواؤں سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ |
|
ایک نیوٹریشنسٹ رشی چوہدری کے مطابق اینٹی بائیوٹک کھانے
کے دوران مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ |
|
چینی کا استعمال نہ کریں: |
ہوتا یہ ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کھانے کے دوران اگر چینی
یا میٹھی اشیا کا زیادہ استعمال کیا جائے تو ایک yeast infection ہونے کے
چانسز بڑھ جاتے ہیں ، یہ yeast چینی اور کاربز کو استعمال کرتا ہے اور پھر
جسم میں انفیکشن کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے اینٹی بائیوٹکس کے کورس کے
دوران چینی والی اشیا کا استعمال ترک کردینا بہتر رہتا ہے ۔ |
|
|
کولاجن کو غذا کا حصہ
بنائیں: |
کولاجن، ایک خاص طرح کے پروٹین کو کھانے کا حصہ بنائیں،
تاکہ نظام انہضام درست رہے ۔ یہ کولاجن مچھلی، مرغی، انڈے کی سفیدی، لہسن،
کھٹے پھل میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ اینٹی
بائیوٹکس کے دوران ان چیزوں کا استعمال لازمی کیا جائے تاکہ مدافعتی اور
کھانے کو ہضم کرنے کا نظام ٹھیک رہے ۔ |
|
|
وٹامن سی کا استعمال:
|
ایسے پھل اور اشیا کھائیں ، جن میں وٹامن سی وافر مقدار
میں موجود ہو، تاکہ مدافعتی قوت بحال رہے اور اینٹی بائیوٹکس کی وجہ سے
مزید کمزوری نہ آسکے ۔ |
|
|
اسٹارچ والی غذائیں:. |
اسٹارچ والی غذائیں کھائیں، کیلا کھائیں، اس میں اسٹارچ
وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جوکہ نظام انہضام کی نالیوں میں موجود اچھے
بیکٹیریاز کو فائدہ پہنچاتا ہے دوسرے لفظوں میں یہ بیکٹیریاز کے لئے اچھی
غذا ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کاجو، ابلے ہوئے آلو کھائیں، اس سے بھی
اسٹارچ کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ |
|
|
سبزیاں کھائیں: |
اینٹی بائیوٹکس لینے کے دوران سبزیوں کا استعمال جاری
رکھیں۔ کیونکہ gut microbes کو اس سے فائدہ ہوتا ہے، یہ مائیکروبس سبزیوں
کے ان حصوں کو کھاتے اور توڑدیتے ہیں، جو ہاضمے کے عمل کے دوران نہیں ٹوٹ
پاتے اور ثابت رہ جاتے ہیں۔ مائیکروبس ان حصوں کو توڑ کر ان میں موجود
غذائیت، منرلز، وٹامنز کو جسم کے مختلف حصوں میں بھیج دیتے ہیں اور جسم کو
اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے کے دوران ان سے فائدہ ہوتا ہے۔ |
|
|
پروبائیوٹکس والے سپلیمنٹس: |
اینٹی بائیوٹک دواؤں کو استعمال کرنے کے دوران ایسے س سپلی منٹس استعمال
کریں، جن میں پروبائیوٹکس موجود ہو۔ یہ اچھے بیکٹیریاز کو فائدہ پہنچاتے
ہیں اور انہیں جسم میں زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ |
|