ان تصاویر میں سے کس کی مسکراہٹ آپ کو مصنوعی لگ رہی ہے تصویر کا انتخاب کریں اور اپنی شخصیت کے چھپے رازوں سے پردہ اٹھائيں

ماہرین کے مطابق دنیا کے لوگ کم و بیش 19 مختلف انداز سے مسکراتے ہیں یہ مسکراہٹ ہر بار حقیقی نہیں ہوتی ہے بلکہ اکثر اوقات انسان پروفیشنلی بھی مسکراتا ہے جس کا مقصد سامنے والے سے کام نکلوانا بھی ہوتا ہے- مگر دنیا میں کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ مصنوعی مسکراہٹ اور اس کے پیچھے مقاصد کو جان سکتے ہیں مگر عملی میدان میں کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ کو لوگوں کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپے مقاصد سے بھی آگاہی ہو ۔ ان تصاویر کو غور سے دیکھیں اور جانچ کریں کہ ان میں سے کس فرد کی مسکراہٹ آپ کو مصنوعی محسوس ہو رہی ہے آپ کی یہ جانچ آپ کی شخصیت کے پردوں سے بھی پردہ اٹھا سکتی ہے-
 
image
 
جانچ کا طریقہ
ان تمام تصاویر کو ایک ہی نظر میں غور سے دیکھنا ہے اور اس کے بعد اس تصویر کا انتخاب کر لینا ہے جس کی مسکراہٹ آپ کو مصنوعی لگ رہی ہے تصاویر کے انتخاب کے حوالے سے آپ کی شخصیت کن خصوصیات کی حامل ہے اس بارے میں جاننے کے لیے مکمل آرٹیکل کو غور سے پڑھیں-
 
1: پہلی تصویر کی مسکراہٹ کو مصنوعی محسوس کرنے والے
آپ بہت حساس فطرت کے حامل ہیں آپ لوگوں کے رویوں سے بہت بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے جلد ہی پریشان ہو جاتے ہیں اور منفی سوچوں کو اپنے اوپر سوار کر لیتے ہیں- اسکے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت بہت ساری مثبت خصوصیات کا مجموعہ ہے اس وجہ سے لوگ آپ سے دوستی کر کے بہت خوش رہتے ہیں-
image
 
2: دوسری تصویر کی مسکراہٹ کو مصنوعی محسوس کرنے والے لوگ
آپ بہت منفرد مزاج کے حامل ہیں ایک جانب تو آپ کی سوچ بہت پختہ ہے اور دوسری جانب آپ کی روح بہت نیک ہے اور یہ توازن آپ کی شخصیت کو دوسروں سے مختلف ثابت کرتا ہے- آپ بہت جذباتی انسان ہیں مگر اپنے جذبات کو کبھی بھی اپنی عقل پر سوار نہیں ہونے دیتے ہیں- آپ خود پر بہت کنٹرول رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کرنے کے عادی ہیں -
image
 
3: تیسری تصویر کی مسکراہٹ کو مصنوعی محسوس کرنے والے لوگ
آپ بہت خوش مزاج انسان ہیں اور زندگی کے بہت کم مواقع ایسے ہوتے ہیں جب کہ آپ کے چہرے پر سے مسکراہٹ گم ہوتی ہے ورنہ ہر قسم کے حالات میں آپ کی مسکراہٹ آپ کی طاقت بنتی ہے- آپ کی خوش اخلاقی کے سبب لوگ آپ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں آپ کے خاندان والے آپ کے مشورے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور آپ کے فیصلوں پر عمل درآمد کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں-
image
 
4: چوتھی تصویر کی مسکراہٹ کو مصنوعی محسوس کرنے والے لوگ
آپ معاملات کو بہت ذمہ داری اور سنجیدگی سے سنبھالنا پسند کرتے ہیں آپ اپنے غصے ،پریشانی اور تکلیفوں کو اپنے تک رکھنے کے عادی ہیں اور اس کو دوسروں کے سامنے اشتہار بنانا پسند نہیں کرتے ہیں آپ زندگی کے مثبت پہلوؤں پر نظر رکھنے کی عادت رکھتے ہیں اس وجہ سے زندگی کو خوش رہ کر گزارنے کے قائل ہیں-
image
 
5: پانچویں تصویر کی مسکراہٹ کو مصنوعی محسوس کرنے والے لوگ
آپ بہت مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور آپ کا یقین اس بات پر بہت پختہ ہے کہ پریشانیاں ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں ہوتی ہیں اور برا وقت گزر جانے کے لیے ہوتا ہے- اس کو روگ بنانا بے وقوفی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ہے- آپ بہت اچھے مشورے دینے والے اور نصیحتیں کرنے والے ہیں اور لوگ نہ صرف آپ سے مشورے لیتے ہیں بلکہ ان پر عمل بھی کرتے ہیں-
image
 
6: چھٹی تصویر کی مسکراہٹ کو مصنوعی محسوس کرنےوالے لوگ
آپ ایک آزاد فطرت کے حامل میچور انسان ہیں آپ کو اپنے کاموں کے لیے دوسروں کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور آپ اپنے فیصلے خود کرنے کے عادی ہیں- آپ کے لیے آپ کے خاندان اور دوستوں کی بہت اہمیت ہے اور آپ ان کے تمام معاملات میں ان کا ساتھ دیتے ہیں آپ ایک ماہر نفسیات کی طرح ہوتے ہیں اور لوگوں کے جذبات اور سوچ کو ان سے بہتر جان لینے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: