تیزی سے بڑھتی ہوئی ای کامرس انڈسٹری اور اس کو درپیش مسائل

image
 
گزشتہ کچھ سالوں میں پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے-جدید دور میں وقت کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی جدید طور طریقوں سے کرنا ضرورت بن گیا ہے، آن لائن کاروبار یا آن لائن شاپنگ کے بزنس میں اضافے کے لئے اس انڈسٹری جسے ای کامرس انڈسٹری کہا جاتا ہے کے درپیش مسائل کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے- ای کامرس انڈسٹری میں کیا مسائل پیش آتے ہیں اور ان مسائل کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے دراز کے مینیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے ہماری ویب کے ساتھ خصوصی بات چیت کی اور ای کامرس انڈسڑی میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے ان مسائل کو تین حصوں میں تقسیم کیا جن میں لوجسٹکس یعنی مصنوعات کی ترسیل٬ ڈیجیٹل پیمنٹ یعنی جدید طریقے سے رقم کی ادائیگی اور کسٹمر ٹرسٹ یعنی کسٹمر کا اعتماد حاصل کرنا شامل ہے-
 
لوجسٹکس:
ایم ڈی دراز احسن سایا کا کہنا تھا کہ ای کامرس میں سب سے پہلا چیلنج لوجسٹکس کا درپیش ہوتا ہے یعنی کس طرح کسٹمرز تک پروڈکٹ کی ڈلیوری مختصر وقت میں انتہائی تیز رفتار ہو اور ساتھ ہی یہ محفوظ بھی ہو ، اس کے لئے دو طریقہ کار ہیں یا تو ڈلیوری سروس فراہم کرنے والی معروف اور معیار پرائیویٹ کمپنیز کے زریعے لوجسٹک کا کام یقینی بنایا جائے یا پھر خود اپنی کوئی ڈیلیوری سروس تخلیق کی جائے، اس سے کسمٹرز تک پراڈکٹ با آسانی اور تیزی سے بھی ڈلیور کیا جاسکتا ہے ۔
 
 
ڈیجیٹل پیمنٹ:
احسن سایا نے بتایا کہ اس چیلنج میں کوشش یہ کی جانی چاہیے کہ کسٹمرز کو پراڈکٹ کے لئے کیش آن ڈیلیوری کے بجائے گھر بیٹھے آرڈر کرتے وقت ڈیجیٹل طریقے سے پیمنٹ کرنے کی سہولت مل سکے- اس کے لئے مختلف بینک کے ساتھ معاہدے کیئے جا سکتے ہیں ۔ اس میں کوشش یہ کرنی چایئے کہ کسٹمرز کو ڈسکاؤنٹ دیا جائے اور ساتھ ہی انہیں دی جانے والی اس سہولت کے بارے میں تعلیم بھی جائے کہ اس سے ان کو کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں اور کیا کیا سہولیات بھی مل سکتی ہیں، تاکہ کسٹمر کے ڈیجیٹل پیمنٹ سے متعلق تمام شک و شبہات بھی ختم ہو سکیں۔
 
image
 
کسٹمر ٹرسٹ:
ای کامرس انڈسٹری میں سب سے بڑا اور اہم مسئلہ کسٹمر کا ٹرسٹ حاصل کرنا ہے، جب تک کسٹمر کو یقین نہ دلایا جا سکے کہ ان کے خریدے گئے پراڈکٹس معیاری ہونگے اور جیسا وہ اسکرین پر دیکھ رہے ہیں ویسا ہی پراڈکٹ ان تک پہنچے گا تب تک کسٹمر کو ای کامرس کے زریعے خریداری پر مائل کرنا مشکل ہے ، اس مسئلے کے حل کے لئے کیا کیا طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں اس حوالے سے ایم ڈی دراز احسن سایا کا کہنا تھا کہ کسٹمر اپنی تسلی کے لئے آرڈر کرنے سے پہلے پروڈکٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکے- اس کے لئے پراڈکٹ سے متعلق سوالات اور جوابات کا آپشن موجود ہو ،ساتھ ہی پراڈکٹ سے متعلق ریٹنگ اور خریداروں کے ریویوز بھی موجود ہوں- اس کے علاوہ خریدار ،سیلر سے فوری معلومات حاصل کر سکے اس کے لئے انسٹنٹ میسج کا آپشن بھی فراہم کیا جائے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کسٹمر کو آرڈر کیا ہوا پراڈکٹ پسند نہ آئے یا اس میں کوئی خامی ہو تو کسٹمر کی آسانی کے لئے اسے ریٹرن اور ریفنڈ کی سہولت بھی ملنی چاہیے تاکہ کسٹمر کو کسی بھی طرح کی پریشانی پیش آنے کی صورت میں فوری حل بھی میسر ہو سکے، اس ہی طرح خریدار کے ساتھ ساتھ سیلر یعنی مصنوعات فروخت کرنے والے حضرات کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشش کی جائے۔
YOU MAY ALSO LIKE: