عام طور پر لوگوں کی شکل ان کے ماں باپ سے ملتی ہے جس کو وہ بہت فخر سے پیش
کرتے ہیں مگر اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ان کی شکل کے ساتھ ساتھ
ان کے جین سے ان کے والدین کی کچھ ایسی بیماریاں بھی منتقل ہوتی ہیں جن کا
سامنا ان کو بڑھتی ہوئي عمر میں کرنا پڑ سکتا ہے- ایسے ہی کچھ مسائل کے
بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جن کے بارے میں انسان گمان کرتے ہیں کہ وہ
ان کی کسی لا پرواہی کے سبب ہو جاتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ کمزوریاں ان کے
جین میں ان کے والدین کی جانب سے منتقل ہوتی ہیں- |
|
1: خون میں کولیسٹرول کی بلند شرح |
لوگ خون میں کولیسٹرول کی بلند شرح کی وجہ اپنی طرز زںدگی کو قرار دیتے ہیں
اور اس کی بنیادی وجہ ان کے نزدیک وہ غذا ہوتی ہے جس کا استعمال وہ کرتے
ہیں- جبکہ حقیقی معنوں میں ماہرین کی جدید ترین تحقیق کے مطابق ہر پانچ سو
میں سے ایک فرد کے خون میں کولیسٹرول میں اضافے کا سبب ان کے جین میں موجود
خرابی ہوتی ہے جو ان کے والدین کی جانب سے ان میں منتقل ہوتی ہے- جس کے سبب
ان کے خون میں کولیسٹرول جمع ہو جاتا ہے ایسے لوگ اگر زندگی بھر صرف سبزیاں
بھی کھائيں تب بھی ان کے کولیسٹرول کے لیول میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں
ہوتی ہے - |
|
|
2: گنجا پن |
عام طور پر وہ لوگ جو جوانی میں ہی گنجے پن کا شکار ہو
جاتے ہیں اس کو غذائیت کی کمی یا پھر غلط شیمپو کے استعمال کی وجہ قرار
دیتے ہیں- جبکہ حقیقت میں یہ ان کے جسم میں موجود ایکس کروموسوم کے سبب
ہوتا ہے جو کہ ان کے اندر ان کی ماں کی جانب سے منتقل ہوتا ہے- دوسرے لفظوں
میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جوانی میں گنج پن کا شکار ہونے والے افراد کے
گنج پن کا سبب کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی ماں ہوتی ہے- |
|
|
3: ذہانت |
اسکول میں اچھے نمبر اور پوزیشن لینے کا سبب ایک جانب تو
بچے اور والدین کی محنت اور توجہ ہوتی ہے تو ماہرین کی ریسرچ کے مطابق اس
کی 55 فی صد ذمہ داری والدین کی جین کی بھی ہوتی ہے- اگر والدین اپنے اسکول
کے دوران اچھے نمبر لینے والے ہوں گے تو اس کا اثر بچے پر بھی پڑھے گا اور
وہ بھی تعلیمی میدان میں اور زندگی کے دیگر معاملات میں ذہین ثابت ہو گا- |
|
|
4 :دودھ اور اس سے بنی
اشیا کا ہضم نہ کر سکنا |
عام طور پر انسانی صحت کے لیے دودھ بہت بنیادی غذا تصور
کیا جاتا ہے مگر دنیا کے 65 فی صد لوگ ایسے ہیں جو کہ دودھ اور اس سے بنی
اشیا کو مکمل طور پر ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور یہی چیز ان کے
جین کے ساتھ ان کے بچوں میں بھی منتقل ہوتی ہے اور اس وجہ سے بہت سارے لوگ
ان چیزوں کو ہضم نہیں کر پاتے ہیں- |
|
|
5: چائے یا کافی سے محبت |
چائے اور کافی ایسے مشروبات ہیں جن کو پینے والے نشے کی
حد تک ان کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں اور ان کو یہ عادت کب سے ہوتی ہے اس
کے بارے میں وہ خود بھی بتانے سے قاصر ہوتے ہیں- مگر اب ماہرین کی تحقیق کے
مطابق چائے اور کافی سے محبت بھی جین کے ذریعے والدین سے ہی منتقل ہوتی ہے
اور جن بچوں کے والدین ان اشیا کے عادی ہوتےہیں ان سے یہ عادت ان کے بچوں
میں منتقل ہوتی ہے اور وہ بھی ان اشیا کے اوائل عمری سے ہی عادی ہو جاتے
ہیں- |
|