|
موسم تبدیل ہو رہا ہے اور بچے اس موسم میں سب سے زیادہ
بیمار ہو رہے ہیں۔ کیونکہ بچوں کا مدافعتی نظام بڑوں کی نسبت کمزور ہوتا ہے،
اس لئے وہ موسم کی تبدیلی کا جلدی شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر ان دنوں آپ بھی
موسم کی تبدیلی اور بچوں کو بخار سے بچانے کی کوششوں میں ہیں تو یہ گھریلو
طریقے آزمائیں اور اپنے بچوں کو موسم کے اثرات کا شکار ہونے سے بچائیں ۔ |
|
نیم گرم پانی اور سرکے
سے نہلائیں: |
ایسے بچے جنہیں موسمی بخار ہوگیا ہو یا جو موسم کے اثرات
کا شکار ہو رہے ہوں، انہیں نیم گرم پانی میں ایک کپ سرکہ Apple Cider
vinegar ڈال کر نہلائیں۔ اس سے جن بچوں کو بخار ہے، ان کا بخار کم ہوجائے
گا اور جن پر موسم کے اثرات ہیں، وہ بخار سے بچ سکیں گے۔ |
|
|
ہلدی والا دودھ: |
ویسے تو ہمارے یہاں ہلدی والا دودھ اُس وقت پلایا جاتا
ہے جب کسی کو چوٹ لگ گئی ہو ۔ تاہم ہلدی والے دودھ کے اور بھی کئی فوائد
ہیں ۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک چائے کا چمچ ہلدی ملائیں اور مکس کریں۔
اس ہلدی والے دودھ کو بچے کی فیڈر میں ڈال کر پلادیں۔ اگر بچہ بڑا ہے تو
گلاس کا استعمال کریں۔ یہ ہلدی والا دودھ بچوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط
کرے گا اور انہیں بخار سے بچائے گا۔ |
|
|
سوپ پلائیں: |
یخنی والا مرغی کا سوپ ہو یا کوئی بھی ایسا سوپ بنائیں ،
جس میں سبزیاں، دالیں اور یخنی وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہو۔ اس سوپ کو اس
موسم کے دوران بچوں کو پلائیں تاکہ انہیں بھرپور غذائیت ملے اور ان کا جسم
موسم کی تبدیلی کے اثرات کو آسانی سے سہہ سکے اور وہ بیمار نہ ہوں۔ |
|
|
ہربل چائے: |
بچوں کے موسمی بخار کو کم کرنے اور انہیں موسم کے اثرات
سے بچانے کیلئے ہربل چائے کو سب سے زیادہ آمودہ مانا جاتا ہے۔ کوشش کریں کہ
دن میں دو مرتبہ انہیں نیم گرم ہربل ٹی ضرور پلائیں، اس میں موجود جڑی
بوٹیاں آپ کے بچے کو موسم کے اثرات سے بچانے میں مددگار ہوں گی۔ |
|
|
پروبائیکوٹیکس کا
استعمال: |
یاد رکھیں کہ موسمی بخار اور انفیکشن سے آپ کا بچے کا
جسم جلدی متاثر ہوتا ہے۔ ان کے جسم کا 80 فیصد مدافعتی نظام آنتوں میں
موجود مائیکروبز کے مرہون منت ہوتا ہے، یہی مائیکروبز ان کے مدافعتی نظام
کو مضبوط بنانے میں اہم کردار نبھارہے ہوتے ہیں۔ ان مائیکروبز کو مضبوط
بنانے کیلئے خصوصی پروبائیوٹکس سپلی منٹس مارکیٹ میں ملتی ہیں، بچوں کے
ڈاکٹر سے ایسی سپلی منٹس لکھوالیں اور انہیں اس طرح کے موسم میں باقاعدگی
سے بچوں کو استعمال کروائیں تاکہ وہ موسمی بخار کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں،
یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ اندرونی طور پر طاقت ور ہوگا تو وہ بیرونی بیماریوں
اور موسم کے اثرات سے خود کو بچاسکے گا۔ |
|