|
|
جب بھی ہم کسی فرد کو دیکھتے ہیں تو اس کی شخصیت کی کچھ
پہلو ایسے ہوتے ہیں جن کا جائزہ خاص طور پر لیا جاتا ہے- اس میں لباس ،
جوتے ، بالوں کا انداز اور تیاری سب شامل ہوتا ہے ان تمام جیزوں کی ترتیب
کسی کی بھی شخصیت کو دلکش ثابت کرتی ہے ۔ مگر اگر تیاری میں کمی ہو تو
دیکھنے والے کا تاثر منفی بھی ہو سکتا ہے آج ہم ایسے ہی کچھ عوامل کے بارے
میں بتائيں گے- |
|
1: بالوں کو درست انداز
میں ڈائی نہ کرنا |
کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے بالوں کو خوبصورت
انداز میں رنگنا بہت ضروری ہوتا ہے مگر بعض اوقات جلد بازی میں بالوں کو
اوپر سے تو درست انداز میں رنگ دیا جاتا ہے- مگر اس جلد بازی میں بالوں کی
جڑیں رنگ بدلنے سے رہ جاتی ہیں جو کہ دیکھنے والے کو اچھا تاثر نہیں دیتی
ہیں- اس وجہ سے بالوں کو رنگتے ہوئے اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جاۓ کہ
بہتر انداز میں مکمل طور پر بالوں کو ڈائی کیا جائے- |
|
|
2: جلد بازی میں ہئیر
بینڈ کو ہاتھ پر پہن لینا |
جلد بازی میں شیمپو کرنے کے بعد اکثر خواتین ہئير بینڈ
کو اپنی کلائی میں پہن لیتی ہیں ان کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ وقت ملنے پر اس سے
بالوں کو باندھ لیں گی- مگر دیکھنے والے کو یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہے کیوں
کہ ہئير بینڈ کی جگہ بالوں پر اور کلائی چوڑیوں یا بریسلٹ کے لیے ہوتی ہے- |
|
|
3: جلدی میں جوڑا باندھ
لینا |
اکثر خواتین جلد بازی میں بالوں کو مناسب انداز میں
باندھنے کے بجائے صرف ایک جوڑا سا بنا لیتی ہیں مگر یہ انداز عام گھر میں
بیٹھ کر تو مناسب لگ سکتا ہے- مگر کسی تقریب میں یا پھر کسی میٹنگ کے لیے
یہ انداز مناسب نہیں ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ تھوڑا وقت نکال کر مناسب
انداز میں بالوں کو سیٹ کیا جائے- |
|
|
4: گندے اور بے ترتیب
ناخن |
اگرچہ دیکھنے میں یہ بہت معمولی بات لگتی ہے مگر اس کے
اثرات بہت بڑے ہو سکتے ہیں اکثر خواتین ناخنوں کی صفایي کا بہت اہتمام نہیں
کرتی ہیں اور اس کو بہت معمولی سمجھتی ہیں جب کہ گندے ناخن انسانی شخصیت پر
بہت برے اثرات مرتب کرتے ہیں- |
|
|
5: خشک جلد |
جلدبازی میں تیاری کے دوران اکثر خواتین باقی سب تو کر
لیتی ہیں اور چہرے کے اوپر کوئی ایسا لوشن نہیں لگاتی ہیں جس کے سبب ان کی
جلد پر سفید خشک دھبے واضح طور پر نظر آتے ہیں- جس کی وجہ سے دیکھنے والا
ایسی خواتین کے بارے میں یہ تاثر لگاتے ہیں کہ جو انسان اپنی جلد کا خیال
نہیں رکھ سکتا وہ کسی اہم ذمہ داری کا اہل کیسے ہو سکتا ہے- |
|
|
6: خشک ہونٹ |
ہونٹوں کا کٹا پھٹا ہونا انسانی شخصیت پر بہت برے اثرات مرتب کرتا ہے جس سے
دیکھنے والا شخصیت کے مثبت اثرات سے محروم رہتا ہے- اس وجہ سے عام طور پر
اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہونٹوں کو خشک نہ ہونے دیں لپ بام کو اپنے
پاس رکھیں اور کسی سے بھی ملنے سے قبل اس کا استعمال ضرور کریں- |
|