ہاتھوں کے چند خاص اشارے جو آپ کی بات پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ الفاظ کا استعمال کیے بغیر بھی آپ اپنے صرف ہاتھ کے اشاروں کی مدد سے کئی باتیں کرسکتے ہیں یا باتوں کا جواب دے سکتے ہیں؟ جی ہاں ہاتھوں کے کئی خاص اشارے آپ کی بات دوسرے شخص تک پہنچانے میں آپ کے مددگار ثابت ہوتے ہیں بالخصوص ایسے حالات میں جب آواز کے ساتھ بات کرنا مشکل یا ناممکن ہو- لیکن ضروری ہے آپ درست اشاروں کے حوالے سے واقفیت رکھتے ہوں-آئیے ہاتھوں کے چند اشاروں اور ان کے معنی کے حوالے سے آج ہم کو بتاتے ہیں-
 
The A-Ok Hand Sign
زیرِ نظر تصویر میں ہاتھوں کے ذریعے Ok کا اشارہ تخلیق کیا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سب ٹھیک ہے- یہ ایک بہترین اشارہ ہے جس سے سامنے والا سمجھ جاتا ہے آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے-
image
 
The Scratching My Chin Hand Sign
آپ کا اپنے ہاتھوں سے اپنی ٹھوڑی کو ٹھوس انداز میں کھرچنا اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ آپ کسی گہری فکر میں ڈوبے ہوئے ہیں یا پھر کسی صورتحال کے حوالے سے سوچ رہے ہیں-
image
 
The Come Hither Hand Sign
جب کسی کو پاس بلانا مقصود ہو تو زیرِ نظر تصاویر میں موجود اشارے استعمال کیے جاتے ہیں- انگلی کے اشارے سے دوسرا شخص باآسانی سمجھ جاتا ہے کہ اسے بلایا جارہا ہے-
image
 
The Cut It Out Hand Sign
جب آپ ہاتھوں کی مدد سے کسی شخص کو کسی کام سے روکنا چاہتے ہیں تو کچھ اس طرح کے اشارے بناتے ہیں جو نیچے دی گئی تصویر میں بنائے گئے- یہ اشارے آپ مذاق اور سنجیدگے دونوں صورتحال میں استعمال کرسکتے ہیں-
image
 
The Thumbs Down / No-like Hand Sign
جب آپ کسی چیز کی منظوری نہیں دینا چاہتے ہیں تو اس بات کو ہاتھوں کی مدد سے سمجھانے کے لیے اپنے انگوٹھے کا رخ زمین کی جانب کرتے ہیں- یہ اشارہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے آپ اس بات یا چیز سے متفق نہیں-
image
 
The Finger Gun Hand Sign
اپنے ہاتھوں سے "yup" کہنے کے لیے فنگر گن یعنی انگلی سے پستول بنانے کے نشان کا استعمال کریں۔ یہ اشارہ عموماً ہاں کہنے یا کسی بات یا چیز سے متفق ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے-
image
 
The Fingers Crossed Hand Sign
انگلیوں کو کراس میں ظاہر کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے خوش قسمت ہونے کے حوالے سے پرامید ہیں-
image
 
The Flexing / Strong Arm Hand Sign
زیرِ نظر تصویر میں موجود ہاتھوں کے اشارے کے ذریعے آپ اپنی طاقت اور مضبوطی کی نشاندہی کے لیے استعمال کرتے ہیں-
image
 
The Taylor Swift Hand Heart Hand Sign
جب آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کسی چیز سے پیار ہے تو، ہاتھوں کو دل کی شکل میں بنا کر ظاہر کرتے ہیں۔ یہ اشارہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کسی شخص یا چیز کے حوالے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں-
image
 
The Thumbs Up / Like Hand Sign
جب آپ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کوئی چیز پسند ہے یا آپ کو کوئی چیز منظوری ہے تو ، آپ اپنے انگوٹھے کو اوپر کی جانب اٹھا کر اشارہ کرتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: