سردی کے موسم کی کھانسی سے پریشان افراد مولی کو اس طرح استعمال کریں اور کھانسی سے نجات پائيں

image
 
مولی ہمارے ملک میں سردی کے موسم میں آنے والی ایسی سبزی ہے جس کی جڑ کو کھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- یہ ایک موسمی سبزی ہے جو کہ عام طور پر صرف اسی موسم میں آتی ہے مگر پہاڑی علاقوں میں یہ سارا سال بھی پائی جاتی ہے ۔ یہ فائدوں کے اعتبار سے اتنی خاص ہوتی ہے کہ اس کو مہنگے فائدوں والی سبزی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے- یہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے مختلف انداز میں استعمال کی جاتی ہے- عام طور پر لوگ اس کو کچا ہی سلاد کے طور پر کھاتے ہیں اس صورت میں بھی یہ بہت مفید ہوتا ہے مگر آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے خاص استعمال بتائيں گے جو کہ اس کی افادیت کو بڑھا دیتے ہیں-
 
1: پتے اور گردے کی پتھری کے لیے
عام طور پر پتے اور گردے کی پتھری کے سبب شدید درد ہوتا ہے اور ڈاکٹر اس کا علاج آپریشن ہی بتاتے ہیں مگر مولی کے صرف دو ہفتے تک استعمال سے یہ پتھری ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ختم ہو جاتی ہے- اس کے لیے ہر روز صبح دو ہفتے تک مولی کے رس کے دو کھانے کے چمچ نہار منہ پئيں اس سے پتھری ٹکڑے ٹکڑے ہو کر قدرتی طور پر نکل جاتی ہے-
 
: یرقان کے مریضوں کے لیے
یرقان کے مریضوں کے لیے مولی کسی نعمت سے کم نہیں ہے کیوں کہ مولی جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے جگر کے افعال کو بہتر کرتا ہے- ایسے مریضوں کو مولی کے رس کا استعمال گڑ کے رس کے ساتھ ملا کر کرنا چاہیے اس سے نہ صرف یرقان کے اثرات ختم ہوتے ہیں بلکہ جگر صحت مند ہو جاتا ہے-
 
image
 
3: کھانسی کے لیے
کھانسی دو طرح کی ہوتی ہے جس میں سے ایک قسم خشک کھانسی کی ہوتی ہے جبکہ دوسری قسم بلغم والی کھانسی کی ہوتی ہے- مولی کا استعمال دونوں صورتوں مین مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ یہ مغرج بلغم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے- اس لیے یہ خشک کھانسی کے لیے بھی مفید ہوتی ہے ایک چمچ مولی کے رس میں ہم وزن شہد شامل کر کے اس میں تھوڑا نمک ملاکر استعمال کرنے سے کھانسی میں فوری آرام حاصل ہوتا ہے-
 
4: کان کے درد کے لیے
کان میں ہونے والے درد کے لیے مولی کے رس کو ہم وزن روغن گل میں ابالیں اور اس وقت تک ابالیں جب تک کہ مولی کا پانی گرم ہو کر اڑ جائے اور صرف روغن گل رہ جائے- اس کے چند قطرے کان میں ٹپکانے سے کان کے درد کی صورت میں فوری آرام ملتا ہے-
 
image
 
5: قوت مدافعت بڑھاتی ہے
مولی کا استعمال ایک جانب تو ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر موجود پوٹاشیم کی موجودگی اس کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے- یہ عمومی صحت کو بحال کر کے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے اور اس کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: