آپ کے بال وقت سے قبل بال سفید ہو رہے ہیں؟ اس کی وجوہات جانئے اس مضمون میں

image
 
آج کل نوجوان جس پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں ، ان میں سے ایک وقت سے بالوں کا سفید ہو جانا بھی ہے۔ لڑکے ہوں یا لڑکیاں سب ہی اس مسئلے کا شکار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ، وقت سے قبل بال سفید کیوں ہوجاتے ہیں ، جانئے ہماری ویب کی جانب سے پیش کردہ اس مضمون میں۔
 
وٹامن بی 12کی کمی:
 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نوجوانوں میں وٹامن بی 12 کی کمی ہوجائے تو ان کے بال وقت سے قبل سفید ہونے لگتے ہیں۔ یہ وقت سے قبل بالوں کے سفید ہونے کی سب سے عام وجہ ہے۔ یاد رکھیں کہ وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے جہاں بال سفید ہوجاتے ہیں وہیں بالوں کا گرنے کا عمل بھی تیز ہو جاتا ہے ۔ اسلئے کوشش کریں کہ ایسی غذائیں استعمال کریں، جن میں وٹامن بی موجود ہو۔ انڈہ، گوشت، مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ ڈاکٹر کے پاس جاکر وٹامن بی 12 کی سپلی منٹس لکھوالیں اور ان کا استعمال کریں۔
image
 
تھائی رائیڈ کے مسائل:
اگر کسی کو تھائی رائیڈ کا مسئلہ رہتا ہے تو اس کے بال بھی وقت سے قبل سفید ہو جاتے ہیں۔ مختلف ریسرچز کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھائی رائیڈ کے مسائل کے شکار افراد کے بال تیزی سے سفید ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور تھائی رائیڈ کا علاج کروائیں۔
image
 
جنک فوڈ کا زیادہ استعمال:
جب سے آن لائن کھانا گھروں میں ڈیلیور کی جانے والی سروس ہمارے یہاں مقبول ہوئی ہے، زیادہ تر لوگ باہر سے ہی کھانا آرڈر کرتے ہیں۔ ان دنوں جنک فوڈ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ جان لیں کہ وقت سے قبل بال سفید ہونے کی ایک بڑی وجہ جنک/ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بھی ہے ۔ اگر نوجوان متوازن گھریلو غذا کا استعمال کریں گے تو انہیں ان غذاؤں سے فیریٹن، کیلشیم، وٹامن ڈی تھری، وٹامن بی 12، کوپر، زنک اور آئرن کا حصول ممکن ہوسکے گا، لیکن کیونکہ آج کل گھریلو کھانے کم کھائے جا رہے ہیں تو یہ تمام غذائی اجزا جسم کو نہیں مل پاتے ۔ جنک فوڈ میں یہ غذائیت موجود نہیں ہوتی، لہٰذا ان کی کمی کی وجہ سے بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
image
 
ذہنی دباؤ:
جدید دور میں اسٹریس /ذہنی دباؤ کا ہر انسان شکار ہو رہا ہے ۔ نوجوان بھی اپنی پڑھائی، جاب اور اردگرد کے حالات کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ اسٹریس لینے کی وجہ سے بھی انسان کے بال قبل از وقت سفید ہو جاتے ہیں۔ اس لئے وہ نوجوان جن کے بال سفید ہو رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ زیادہ ٹینشن نہ لیں، ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوں، کوشش کریں کہ اپنے ذہن کو بٹائیں۔ اس طرح ذہنی دباؤ کو کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔
image
 
کیمیکلز والی ہئیر پروڈکٹس کا استعمال:
آج کل بالوں کو خوبصورت دکھانے اور اسٹائلنگ کرنے کیلئے ہئیر پروڈکٹس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ نوجوان خوشی خوشی روزانہ ان پروڈکٹس کو بالوں پر لگاکر اپنے کالج، یونیورسٹی اور آفسز جاتے ہیں ۔ جان لیں کہ کیمیکلز والے شیمپو، ہئیر پروڈکٹس، جیل، اسپرے وغیرہ بھی بالوں کو تیزی سے سفید کرنے کی ایک بڑی وجہ ہیں ۔ یہ کیمیکلز بالوں کے ”میلانن“ لیول کا کم کردیتے ہیں، جس سے بالوں کا قدرتی رنگ ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ سفید ہونے لگتے ہیں۔
image
 
جینیاتی طور پر وراثت میں ملنا:
کچھ لوگوں کے ننھیال یا ددھیال کے لوگوں کے بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں، یا ان کے والدین کے بال وقت سے پہلے سفید ہوئے ہوں گے تو اس وجہ سے بھی نوجوانوں کے بال وقت سے پہلے سفید ہوجاتے ہیں۔ انہیں جینیاتی طور پر وراثت میں یہ چیز ملتی ہے ، لہٰذا قبل از وقت بالوں کے سفیدہونے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: