|
|
اکثر اوقات اپنے کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے لوگ طرح
طرح کی ترغیبات دیتے ہیں اور ان کا مقصد اپنے کاروبار کو زيادہ سے زیادہ
کامیاب بنانا ہوتا ہے- عام طور پر کھانے پینے کے کاروبار سے جڑے لوگ اپنے
کاروبار کو بڑھانے کے لیے جس قسم کی اسکیمیں لانچ کرتے ہیں ان کا تعلق
کھانے پینے سے ہوتا ہے- جیسے کہ ایک کے بدلے میں ایک فری یا پھر کولڈ ڈرنک
وغیرہ فری دیے جاتے ہیں مگر لاہور کے ایک ریسٹورنٹ نے اس حوالے سے ایک حیرت
انگیز آفر دی ہے- |
|
لاہور کے اس ریسٹورنٹ نے اپنے معزز مہمانوں کو کھانے کے
ساتھ برتن مفت میں دینے کا اعلان کیا ہے ریسٹورنٹ کے مالک کا یہ کہنا ہے کہ
لوگ اس کے ریسٹورنٹ میں نہ صرف ان کا کھانا کھانے آتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ
ساتھ ان کو برتن بھی جمع کرنے آتے ہیں- |
|
اس ریسٹورنٹ کے مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طریقے سے
ایک جانب تو کرونا کے حوالے سے بھی تحفظ ملتا ہے مالک کا یہ بھی کہنا تھا
کہ وہ چاولوں کے ساتھ ایک اسٹیل کا فرائی پین فری دیتے ہیں جب کہ سوپ چائے
وغیرہ کے لیے وہ گلاس فری دیتے ہیں جب کہ برگر خوبصورت پیالوں میں دیے جاتے
ہیں- |
|
|
|
لوگوں کو اس ریسٹورنٹ کا یہ منفرد انداز بہت پسند آتا ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ یہ تمام برتن ڈسپوزیبل نہیں ہوتے ہیں بلکہ اچھی کوالٹی
کے ہوتے ہیں- ان برتنوں کو لوگ نہ صرف اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں بلکہ بار
بار استعمال بھی کرتے ہیں اور ان کے ریسٹورنٹ کو یاد بھی کرتے ہیں- |
|
ریسٹورنٹ کے مالک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر گھریلو
خواتین دوسری جگہوں پر کھانا کھانے کے بجائے ان کو اس حوالے سے بھی فوقیت
دیتی ہیں کہ یہاں پر کھانا کھانے کے نتیجے میں ان کے گھر کے خوبصورت برتنوں
میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے - |
|
بعض لوگ یہاں پر اپنی پوری فیملی کے ساتھ آتے ہیں اور
واپسی پر جاتے ہوئے اپنے گلاسوں کے اور پیالوں کے سیٹ بنا کر لے جاتے ہیں
جو کہ انہیں ہمیشہ ہماری یاد دلاتے رہتے ہیں اور وہ بار بار اپنے ڈنر سیٹ
مکمل کرنے کے لیے دوسرے ریسٹورنٹ کے مقابلے میں ہمیں ترجیح دیتے ہیں- |
|
|
|
بزنس کو بڑھانے کے اس طرح کے عمل سے ایک جانب تو کاروبار
میں ترقی دیکھنے میں آتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی ایک
مثال ہے کہ کس طرح جدت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے انفرادیت کے ساتھ لوگوں
کو اپنی جانب متوجہ کیا جا سکتا ہے- |