|
|
موٹر سائیکل اگرچہ ایک سستی سواری ہے ایک جانب تو اس کے
فیول کا خرچہ کم ہے اور دوسری جانب اس کی دیکھ بھال کرنا بھی بہت مہنگا
نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا
ہے۔ نئی نسل کی یہ پسندیدہ ترین سواری بنتی جا رہی ہے فائدوں کے ساتھ ساتھ
اس سواری کے کچھ نقصانات بھی ہیں جن کو معمولی سی احتیاط سے کم کیا جا سکتا
ہے- |
|
ایسے ہی کچھ نقصانات کے
حوالے سے ہم آپ کو آج بتائيں گے |
1: پٹرول بھرواتے ہوئے
احتیاط |
|
بائک کا انجن بند کر دیں |
جب آپ پٹرول بھروانے کے لیے پمپ پر رکیں تو اس صورت میں سب سے پہلے انجن کو
بند کر دیں کیوں کہ انجن میں موجود معمولی سے چنگاری بھی بڑے دھماکے کا سبب
بن سکتی ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے- |
|
|
|
بائیک پر پٹرول
بھرواتے ہوۓ بیٹھے نہ رہیں |
پٹرول پمپ پر جا کر جب پٹرول بھروانے کے لیے بائیک کو
روکتے ہیں تو اگرچہ انجن بند ہو تب بھی وہ گرم ہونے کے سبب خطرناک ہوتا ہے
اور بائیک پر بیٹھے بیٹھے اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر پٹرول کا ایک آدھ
قطرہ اگر انجن پر گر جائے تو وہ آگ پکڑ سکتا ہے- اس وقت پٹرول کی ٹنکی ایک
بم کی طرح پھٹ سکتی ہے اور اس پر بیٹھے فرد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا
ہے- لہٰذا پٹرول بھرواتے ہوئے ایک موٹر سائکل سے اتر کر ایک جانب کھڑے ہو
جائیں- |
|
• بائیک پر بیٹھ کر
پٹرول بھرواتے ہوئے موبائل فون استعمال نہ کریں |
اکثر لوگ پٹرول بھروانے کے لیے جب جاتے ہیں تو اس دوران
بھی مستقل طور پر موبائل فون استعمال کرتے رہتے ہیں ۔موبائل فون کو استعمال
کی ہدایات میں واضح طور پر یہ درج ہوتا ہے کہ ان کا استعمال ایسی جگہ پر نا
کیا جائے جہاں پر آگ لگنے کا اندیشہ ہو کیوں کہ یہ جلد آگ پکڑ لیتے ہیں اس
وجہ سے پٹرول بھرواتے ہوۓ اپنے موبائل فون کا استعمال نہ کریں- |
|
|
|
• پٹرول بھروانے کے فوری
بعد موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنا |
اکثر نوجوان پٹرول بھروانے کے بعد وہیں کھڑے کھڑے بائیک
اسٹارٹ کرتے ہیں اور تیزی سے ریس دے کر روانہ ہو جاتے ہیں- یہ بھی ایک
خطرناک عمل ہے اس سے بھی آگ لگ جانے کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ تیزی سے ہوا کے
ساتھ بڑھ بھی سکتی ہے اس وجہ سے پٹرول بھروانے کے بعد آہستہ سے بائک کو چند
قدم تک آگے بڑھائيں اس کے بعد اس کو اسٹارٹ کر کے پمپ سے باہر لے جائيں- |