بچوں کے اسٹرالر پر اس طرح کپڑا ڈالنا خطرناک ہوسکتا ہے، جانئے کیوں؟

image
 
والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موسم کے بُرے اثرات سے محفوظ رکھیں۔ لیکن کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ جس چیز یا عادت کو اختیار کرکے وہ اپنے بچوں کو ماحول یا موسم کے اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، وہی چیز یا عادت ان کیلئے نقصان دہ بن رہی ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک عادت بچوں کے اسٹرالر کو باہر لے جاتے ہوئے اس پر کپڑا ڈال دینا ہے۔
 
ہمارے یہاں بھی اکثر والدین بچوں کو دھوپ یا موسم کی سختی سے بچانے کیلئے اسٹرالر کے اوپر کپڑا ڈھک دیتے ہیں، کئی مائیں اس لئے کپڑا ڈال دیتی ہیں تاکہ ان کے پھول سے بچے کو کسی کی نظر نہ لگ سکے۔ تاہم وہ یہ نہیں سوچتیں کہ اس طرح کرنے سے ان کے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 
اسٹرالر پر کپڑا ڈالنا خطرناک کیوں؟
 پیڈیاٹریشنز کا ماننا ہے کہ اسٹرالر پر اگر کپڑا ڈالا جائے (اگرچہ وہ پتلا سا ہی کیوں نا ہو) وہ ”گرین ہاؤس“ جیسا اثر دینے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے بچہ بے چین ہوسکتا ہے اور کئی مرتبہ اوور ہیٹ یا زائد گرمی کا شکار ہوجاتا ہے۔ چونکہ بچہ اپنی زبان سے گرمی لگنے یا اسٹرالر اوور ہیٹ ہوجانے پر بول تو سکتا نہیں ہے ، ساتھ ہی والدین بھی بچے اور اس کی بے چینی کو کپڑا ڈھک دینے کی وجہ سے دیکھ نہیں پاتے، یوں ایمرجنسی کی صورتحال کا بھی وہ اندازہ نہیں لگاسکتے ، بچے اس کپڑے کی وجہ سے سانس لینے میں بھی تکلیف محسوس کرنے لگتے ہیں ۔
 
image
 
ایک خاتون نے اس حوالے سے تجربہ کیا، اس نے دو بے بی اسٹرالر لئے، ایک بے بی اسٹرالر پر پتلا سا کپڑا ڈالا اوردوسرے کو بغیر کپڑے کے باہر لے گئیں۔ 7 منٹ کے بعد انہوں نے کپڑے کے ساتھ والے اسٹرالرکا جب درجہ حرارت کا چیک کیا تو وہ 95.18 فارن ہائیٹ آ رہا تھا۔ جبکہ دوسرے اسٹرالر جو کہ بغیر کپڑا ڈھک کے رکھا گیا، اسے چیک کیا تو اس وقت اس کا درجہ حرارت 85.82 فارن ہائیٹ آ رہا تھا ۔
 
دونوں اسٹرالرکے درمیان ایک ہی موسم اور 7 منٹ بیرونی ماحول میں رہنے کے بعد 10 فارن ہائیٹ کا فرق آ رہاتھا، جس سے بخوبی یہ بات ثابت ہورہی تھی کہ اسٹرالر پر کپڑا ڈالنے سے وہ اوور ہیٹ ہوجاتا ہے ۔
 
ہمارے یہاں دوپہر کے وقت دھوپ تیز ہوتی ہے۔ ایسے میں بچوں کے اسٹرالر پر کپڑا ڈالنے سے انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے، اگر یہ عادت آپ میں ہے تو آپ اسے فوراً چھوڑنے کی کوشش کریں۔ وہ والدین جنہیں اسٹرالر پر کپڑا ڈالنے کی عادت ہے انہیں ماہرین چند مشورے دے رہے ہیں۔ آئیے جانئے۔
 
چھتری کا استعمال:
اگر بچوں کو دھوپ سے بچانا ہے تو باہر نکلتے وقت چھتری اپنے ساتھ رکھیں اور بچے کو چھتری کے ذریعے سایہ فراہم کرنے کی کوشش کریں۔
 
image
 
شیڈ والا اسٹرالر:
ایسا اسٹرولر خریدیں، جس میں اوپر کی جانب سایہ دینے کے لئے شیڈ پہلے سے ہی موجود ہو۔ یہ شیڈ اسٹرالر کے آدھے حصے تک آئے۔
 
10-15 منٹ کے بعد بچے کو دیکھیں:
جب بھی کہیں جائیں تو بچے کو اسٹرالر میں لٹانے کے بھول نہ جائیں، بلکہ ہر 10-15 منٹ کے بعد اسے ضرور دیکھیں تاکہ آپ کو اس کی طبی کنڈیشن کا اندازہ ہوسکے۔ اگر اسے گرمی کی وجہ سے پسینہ آ رہا ہے، سانس تیز چل رہی ہے ، اس کے گال دھوپ کی تیزی کی وجہ س ے سرخ ہوچکے ہیں تو فوراً بچے کو کسی سایہ دار ٹھنڈے مقام پر لے جائیں اور اسے گرمی لگنے سے بچالیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: