|
|
موبائل فون پانی میں گِر جائے تو اسے خشک کرنے کا ایک
طریقہ بتایا جاتا تھا ، جسے لوگ ”رائس ٹریٹمنٹ“ کے نام سے جانتے ہیں، اب
بھی کئی مضامین میں کہا جاتا ہے کہ موبائل فون کو چاول میں دبا دیں تو وہ
خشک ہوجاتا ہے وغیرہ۔ تاہم اب کچھ ماہرین اس طریقے کو بے کار قرار دے رہے
ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے موبائل فون کو مزید نقصان پہنچ سکتا
ہے۔ |
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول اتنی تیزی سے موبائل فون میں
موجود نمی کو خشک نہیں کرسکتے۔ اس لئے اس طریقے کو اختیار کرنا اتنا آزمودہ
نہیں، بعض لوگ موبائل کو کھول کر اس کے دونوں حصوں کو چاولوں میں دبا دیتے
ہیں۔اگر یہ چاول موبائل کے اندرونی حصوں میں چلے جائیں تو وہ اپنے ساتھ مٹی
کے ذرات اور اسٹارچ لے جاتے ہیں، جو کہ موبائل کے اندرونی حصوں کو خراب
کرنے کا باعث بن رہے ہوتے ہیں۔ |
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں میں ڈال کر موبائل سکھانے
سے بہتر ہے کہ اسے ہوا میں ہی سوکھنے دیا جائے ۔ بہتر یہ ہے کہ اسے کچن
کاؤنٹر پر سکھانے کیلئے رکھ دیں، قدرتی ہوا سے موبائل فون سوکھے گا تو اس
سے موبائل کے اندرونی حصوں کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔ |
|
موبائل کو سکھانے کا
صحیح طریقہ: |
اگر موبائل میں پانی چلا جائے یا موبائل پانی میں گر
جائے تو مندرجہ ذیل طریقے اختیار کریں۔ |
|
اپنا موبائل فون بند
کریں: |
سب سے پہلے اپنا موبائل فون بند کردیں ۔ تاکہ اس کے
الیکٹریکل پارٹس میں پانی نہ جائے اور مزید نقصان نہ ہوسکے۔ یاد رکھیں کہ
اگر موبائل گیلا رہا تو اس کے سرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، اس لئے فوراً
موبائل بند کردینے سے اس نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ |
|
|
تولئے سے خشک کریں: |
موبائل فون بند کرنے کے بعد اسے پیپر ٹاول یا تولئے سے
خشک کرلیں۔ کوشش کریں کہ ساری نمی تولئے میں جذب ہوجائے۔ تولئے سے خشک کرنے
کے دوران اس بات کا دھیان رکھیں کہ جلد بازی میں پانی کہیں اندر نہ چلا
جائے، اس لئے اس دوران احتیاط لازم ہے۔ |
|
|
اندرونی پارٹس، سِم یا
بیٹری وغیرہ نکال لیں: |
اگر موبائل فون کی بیٹری نکل سکتی ہے یا اس کے اندرونی
پارٹس نکل سکتے ہیں تو پھر ان حصوں کو نکال لیں۔سِم بھی نکال لیں۔ |
|
|
چارجنگ پورٹ کا دھیان
رکھیں: |
یاد رکھیں کہ موبائل فون کو خشک کرنے کے دوران تولیہ،
پیپر ٹاول، کاغذ کا ٹکڑا، کاٹن بڈ یا اس طرح کی چیزیں چارجنگ پورٹ میں ڈال
کر اسے خشک کرنے کی کوشش نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ اگر چارجنگ پورٹ کو نقصان
ہوا تو بعد میں موبائل چارج کرنے میں مسئلہ ہوگا۔موبائل فون کو خشک کرنے کے
دوران اس بات کا دھیان رکھیں کہ موبائل کے بٹن نہ دبائیں اور ناہی فون کو
اس انداز سے ہلائیں کہ پانی موبائل کے اندرونی حصوں تک پہنچ جائے۔ |
|
|
تولئے پر رکھ دیں: |
تمام مراحل کے بعد موبائل کو خشک تولئے پر رکھ دیں اور
اب موبائل فون کو ہوا میں ہی خشک ہونے دیں۔موبائل فون کو 24سے 36گھنٹوں تک
بند رکھ کر سوکھنے دیں۔ اس دوران اسے ہرگز آن نہ کریں۔ |
|
اگر موبائل فون خشک ہونے کے بعد کھولا جائے اور اس کے بعد اس کی پرفارمنس
میں کسی قسم کی تبدیلی محسوس کریں تو اسے فوراً کسی موبائل فون ریپئر شاپ
پر لے جائیں تاکہ اسے کسی بڑی خرابی سے بچایا جاسکے۔ |