|
|
عرق النسا کے درد کو انگریزی میں شیاٹک کا درد کہا جاتا
ہے یہ درد درحقیقت ریڑھ کی ہڈی میں موجود شیاٹک نامی نس کے دبنے کے سبب
ہوتا ہے- یہ رگ لمبائی کے اعتبار سے سب سے لمبی رگ ہوتی ہے یہ ریڑھ کی ہڈی
سے نکلتی ہے اور اس کی شاخیں کولہوں سے ہوتے ہوئے دونوں ٹانگوں میں پھیلی
ہوئی ہوتی ہیں- عرق النسا کا درد کمر سے شروع ہو کر ٹانگوں کی طرف جاتا ہے
اور اپنی شدت کے اعتبار سے بدترین ہوتا ہے- |
|
اس درد کے علاج کے لیے ویسے تو ڈاکٹر آپریشن تجویز کرتے
ہیں مگر اس میں بھی کامیابی کے امکانات سو فی صد تک نہیں ہوتے ہیں یہی وجہ
ہے کہ زیادہ تر مریض آپریشن کروانے سے گھبراتے ہیں اور اس بدترین درد کو
برداشت کرنے کے لیے درد کش ادویات کھا کھا کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو
جاتے ہیں- آج ہم آپ کو اس درد کو بغیر دواؤں کے صرف چند ورزشوں کی مدد سے
کم کرنے کے کچھ طریقے بتائيں گے آسانی کے لیے ہم نے ان کو تین سیٹ میں
تقسیم کر دیا ہے- |
|
1: لیٹ کر کی جانے والی ورزشیں |
اس حصے میں شامل تمام تر مشقیں ایسی ہیں جو فرش پر لیٹ کر کی جا سکتی ہیں
اور ان کو کرنے کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کمرے کے دروازے اور
پنکھے بند ہوں اور پنکھے بھی بند ہوں تاکہ کمرے کا درجہ حرارت زیادہ ہو- |
|
|
|
مشق 1: |
فرش پر لیٹ جائیں اور دونوں ٹانگیں اوپر کی طرف موڑ لیں
اس کے بعد دائیں ٹانگ کو بلند کر کے بلند ٹانگ پر رکھدیں اس کے بعد دونوں
بازؤں کو بائیں ٹانگ کے نیچے کی طرف سے اٹھائيں مگر اس دوران سر زمین سے
اوپر نہیں ہونا چاہیے اس پوزيشن میں 30 سیکنڈ تک رہیں اور اس عمل کو دو سے
تین بار دہرائيں- |
|
مشق 2: |
اس میں کمر کے بل زمین پر لیٹ جائيں اور دونوں بازؤں کو
بالکل سیدھا کر کے جسم کے دونوں جانب پھیلا دیں- اس کے بعد ٹانگوں گھٹنوں
تک موڑ لیں اور ان کو اوپر کی جانب اٹھائيں جہاں تک اٹھا سکیں یہ عمل پانچ
بار دہرائيں- |
|
مشق 3: |
اس مشق کے لیے آپ کو ایک ٹینس بال کی ضرورت ہوگی ۔ زمین
پر لیٹ جائیں اور ٹینس بال کو اپنے کولہے کے نیچے رکھ لیں ۔ گیند کو بالکل
کولہے کی اس جگہ پر رکھیں جہاں پر درد کی شدت سب سے زیادہ ہو گی ۔ یہ عمل
30 سے 60 سیکنڈ تک جاری رکھیں اس دوران گیند کے اوپر اپنے جسم کو ٹانگوں کی
مدد سے اوپر نیچے حرکت کرتے رہیں کسی بھی جگہ اگر درد کی شدت میں اضافہ ہو
جائے تو اس عمل کو روک دیں نیز ریڑھ کی ہڈی کے نیچے گیند کو رکھنے سے
احتیاط برتیں- |
|
|
|
4: بیٹھ کر کی جانے والی
ورزش |
اس مشق کے لیے آپ کو کرسی کی ضرورت ہوتی ہے کرسی کے اوپر
بیٹھ جائيں اور دائیں ٹانگ کو بائيں ٹانگ کے اوپر رکھ دیں اور اس کے بعد
اپنے دونوں ہاتھوں کو ٹانگ پر سیدھا رکھتے ہوئے کمر کو سیدھے رکھتے ہوئے
آگے کی جانب جھکیں اور دس سانس لینےکے وقفے تک جھکے رہیں اور اس کے بعد یہی
مشق دوسری ٹانگ کے ساتھ بھی کریں- |
|
5: کھڑے ہو
کر کی جانے والی ورزش |
ایک ٹانگ کو کسی سیڑھی پر تھوڑی اوپر جگہ پر اس حالت میں
رکھیں کہ ایڑیاں اور پیر بالکل سیدھے ہوں اس کے بعد ہاتھ سے پیر کے پنجوں
کو تھام کر جسم کو اس پیر کی جانب جھکائیں یہاں تک کہ کمر کی جانب کھنچاؤ
محسوس ہو- ایسا ہونے کی صورت میں رک جائیں اس کے بعد یہی مشق دوسری ٹانگ کے
ساتھ کریں ہر ٹانگ کے ساتھ یہ عمل دو سے تین بار دہرائيں |
|