دنیا کے 5 ایسے حیرت انگیز درخت جن کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا

image
 
آج ہم آپ کو دنیا کے پانچ ایسے درختوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ،یہ درخت ان عام درختوں کی طرح نہیں جو ہمارے اردگرد موجود ہوتے ہیں بلکہ یہ قدرت کی ایسی حیرت انگیز تخلیق ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔ یہ درخت اس قدر خوبصورت یا عجیب و غریب بھی ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھنے سیاحوں کی بڑے تعداد ان کی جانب رخ کرتی ہے ساتھ ہی یہ تاریخی اہمیت کے حامل بھی ہیں ۔آئیے جانتے ہیں یہ کون سے درخت ہیں اور کہاں پائے جاتے ہیں ۔
 
Rainbow Eucalyptus
جب لوگ قدرت کے اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا ،اس درخت میں قوس وقزح کے رنگ اس طرح بکھرے نظر آتے ہیں جیسے کسی نے بے حد مہارت کے ساتھ مختلف خوبصورت رنگوں سے نقش کیا ہو۔ ماہرین کے مطابق یہ درخت اپنی بڑھتی عمرکے ساتھ مختلف رنگ بدلتا ہے ،اس درخت میں ہرا ،نیلا ،نارنجی ،بینگنی اور دیگر رنگ پائے جاتے ہیں ،یہ خوبصورت درخت فلپائن ،انڈونیشیا اور Papua New Guineaمیں پائے جاتے ہیں ۔
image
 
Boab Prison Tree
اس موٹے تنے کے درخت کو1890میں بطور جیل استعمال کیا جاتا تھا یہ درخت تقریباً پندرہ سو سال پرانا ہے ۔اس کی چوڑائی چودہ میٹر ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ماضی میں قیدیوں کو قید کرنے کے لئے جیل کی صورت میں استعمال کیا گیا ، اس حیرت انگیز درخت کو دیکھنے دور دراز سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ، یہاں کے مقامی لوگ اس درخت کی عبادت بھی کرتے ہیں ۔ یہ حیرت انگیز اور تاریخی درخت مغربی آسٹریلیا میں واقع ہے ۔
image
 
Wawona Tunnel Tree
یہ لمبا ترین درخت امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں واقع ہے ،1881 میں اس درخت کو ایک بہت بڑی اور لمبی سرنگ میں تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ،اس کی لمبائی 69 میٹر جبکہ چوڑائی 7.9 میٹر ہے ۔ یہ 2300 سال پرانا درخت ہے بدقسمتی سے 1969میں شدید برف باری کے باعث اس درخت کو نقصان پہنچا مگرآج بھی یہ درخت اپنی منفرد مثال ہے ۔
image
 
Sculpted Trees
یہ ایسے درخت ہیں جن کو جیسی چاہیں ویسی شکل دے کر بنایا جا سکتا ہے ، دراصل یہ ایک ایسا آرٹ ہے جس میں مضبوط درختوں کو مختلف شکل میں ڈھال کر رہنے کے قابل بنایا جاتا ہے- اس کے لئے درختوں کو لگانے کے بعد اس مضبوطی سے باندھ دیا جاتا ہے کہ اسے جیسی شکل میں بڑھانا چاہیں یہ وہی شکل اختیار کرے گا Axel Erlandson کو اس آرٹ کا ماہر قرار دیا گیا جو کہ ان درختوں کو بے حد دلکش اور حیران کن چیزوں کی شکل میں ڈھالنے کے ماہر تھے ،یہ درخت منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ بہت مہنگے بھی ہوتے ہیں ۔
image
 
Chapel Oak Tree
یہ کوئی درخت ہے یا گرجا ؟ آپ خود ہی منتخب کریں کہ اسے کیا سمجھا جائے یہ خوبصورت اور قدیم درخت آٹھ سو سے بارہ سو سال پرانا ہے- فرانس میں موجود یہ درخت پندرہ میٹر لمبا جبکہ سولہ میٹر چوڑا ہے ۔اس کے اوپر کے حصے تک جانے کے لئے سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں ،اس حیرت انگیز درخت کے اندر 1696 میں دو گرجا گھر بھی بنائے گئے جنہیں "Our Lady of Peace" اور "Hermit's room" کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ اب بھی استعمال کئے جاتے ہیں- البتہ سالوں پہلے یہ درخت یہاں لگنے والی ایک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا مگر بعد میں اس کی مرمت کر کے اسے پھر سے پہلے جیسا بنا دیا گیا ۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: