|
|
ہمارے ہاں اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے جبکہ بعض اوقات شہریوں کو
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے- لیکن اگر بجلی کی بندش کا
دورانیہ طویل ہو تو اس صورت میں ریفریجریٹر اور فریزر کے اندر موجود کھانے
یا غذاؤں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے- ہم یہاں بجلی کی
بندش کے دوران اپنے کھانے کی اشیاﺀ کو محفوظ اور تازہ رکھنے کے لئے کچھ
آسان طریقے پیش کر رہے ہیں۔ |
|
فریزر اور ریفریجریٹر کا
دروازہ |
لوڈشیڈنگ کے دوران اس بات کو یقینی بنائیے کہ فریزر اور
ریفریجریٹر کا دروازہ غیر ضروری طور پر کھول بند نہ کیا جائے- بند دروازہ
فریزر یا ریفریجریٹر میں رکھی غذاؤں کو طویل مدت تک محفوظ بنا سکتا ہے-
لوڈشیڈنگ کے دوران ریفریجریٹر کا بند دروازہ آپ کی غذا کو 4 گھنٹے تک محفوظ
بنا سکتا ہے جبکہ فریزر میں غذا 24 گھنٹے سے 48 گھنٹے تک محفوظ رہ سکتی ہے- |
|
|
اپنے ریفریجریٹر اور
فریزر کے اندر تھرمامیٹر رکھیے |
اپنے ریفریجریٹر کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ (40
فارن ہائیٹ) یا اس سے بھی کم رکھیے جبکہ فریزر کا درجہ حرارت منفی 17 ڈگری
سینٹی گریڈ (0 فارن ہائیٹ) یا اس سے بھی کم رکھیے- درجہ حرارت کو جانچنے کے
لیے بازار میں آلات سے متعلق دستیاب تھرمامیٹر خریدیے اور انہیں ریفریجریٹر
اور فریزر رکھ دیجیے- بجلی کی بندش کے دوران بھی یہ تھرمامیٹر آپ کو درجہ
حرارت سے مطلع کرتے رہیں گے جس سے آپ غذائیں خراب ہونے سے قبل ہی محفوظ بنا
سکیں گے- |
|
|
پانی کی بوتلیں اور
کھانا |
فریزر میں پانی کی چند بوتلیں منجمد کریں اور پھر
لوڈشیڈنگ کے دوران ان کو ریفریجریٹر میں غذاؤں کے درمیان یا قریب رکھ دیں-
اس عمل سے ریفریجریٹر کا درجہ حرارت کسی حد تک برقرار رہے گا اور غذائیں
طویل وقت تک خراب ہونے سے محفوظ رہیں گی۔ |
|
|
فریزر میں کھانے کی اشیاﺀ
اکھٹی رکھیں |
فریزر اگر غذاؤں سے بھرا ہوا ہو تو غذائیں طویل وقت تک
ترو تازہ رہ سکتی ہیں- اس لیے کوشش کیجیے کہ فریزر میں سامان زیادہ رکھیں
لیکن اگر ایسا ممکن نہ بھی ہو تمام غذاؤں کو فریزر کے ایک کونے میں اکھٹا
رکھیں- اس سے بھی یہ اشیاﺀ خراب ہونے سے بچ سکتی ہیں- |
|
|
فریج سے فریزر میں
منتقلی |
اگر بجلی کی بندش کا امکان ہے تو آپ کو اپنے فریج میں
رکھی کچھ اشیاﺀ کو فریزر میں منتقل کردینا چاہیے تاکہ اسے زیادہ وقت تک
محفوظ درجہ حرارت پر رکھیں۔ لیکن چند اشیاﺀ جیسے کہ گوشت٬ دودھ یا بچی ہوئی
اشیاﺀ کو فوری طور پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں یہ لوڈشیڈنگ کے دوران بھی
منتقل کی جاسکتی ہیں- |
|