|
عام طور پر خواتین کو اس بات کا بہت خوف ہوتا ہے کہ اگر
ایک ہی جوڑا بار بار پہنا تو رشتے دار اور لوگ باتیں کریں گے اور کہیں گے
کہ اس کے پاس پہننے کو کپڑے نہیں ہیں- اسی احساس کمتری کی ماری یہ خواتین
ہر تقریب کے لیے الگ جوڑا بنواتی ہیں اور صندوق پرانے کپڑوں سے بھر دیتی
ہیں مگر پرنسز آف ویلز کے خطاب کی حامل لیڈی ڈیانا جن کی خوش لباسی کی لوگ
مثالیں دیتے تھے- اس حوالے سے بہت منفرد عادات کی حامل تھیں کہ وہ ایک دفعہ
کے پہنے ہوئے جوڑے کو اکثر نئے انداز میں تبدیل کر کے بار بار پہن لیتی
تھیں اور اس بات کی پرواہ بھی نہیں کرتی تھیں کہ لوگ کیا کہیں گے آج ہم آپ
کو ان کی ذہانت اور خوش لباسی کی ایسی ہی مثالوں کے بارے میں بتائيں گے- |
|
1: ایوننگ گاؤن کا تین
سال بعد نئے انداز میں استعمال |
ڈیانا شام کی تقریبات میں جو گاؤن پہنتی تھیں اس کی
ڈیزائننگ قابل دید ہوتی تھی ایسا ہی ان کا ایک گاؤن انہوں نے کویت کے اندر
ایک شام کے ڈنر میں 1989 میں پہنا مگر تین سال کے بعد اسی گاؤن کو ایک الگ
رنگ اور انداز کے اسکرٹ کے ساتھ انہوں نے دوبارہ پہنا- |
|
|
2: پولکا ڈاٹ والے لباس
کا ایک سے زیادہ بار استعمال |
پولکا ڈاٹ والے اس لباس کو ڈیانا نے الگ الگ انداز میں
ایک سے زيادہ بار پہنا اور ہر بار یہ لباس پہلے سے زيادہ حسین نظر آیا -
اسی لباس کے ساتھ سرخ کوٹ پہن کر اسکو انہوں نے ایک نیا رنگ دے ڈالا اسی
لباس کو انہوں نے سفید سوئٹر کے ساتھ بھی پہنا- |
|
|
3: حاملہ حالت میں پہنے
جانے والا لباس ولیم کی پیدائش کے بعد بھی پہنا |
سبز رنگ کے اس لباس میں لیڈی ڈیانا پہلی بار ایک پولو
میچ میں نظر آئیں اس وقت میں وہ حاملہ تھیں ڈھیلے ڈھالے اس لباس کو اس حالت
میں پہنا جانے والا مثالی لباس قرار دیا جا سکتا ہے- اس کے بعد اسی لباس
میں پرنس ولیم کی پیدائش کے بعد ہسپتال سے نکلتے ہوۓ بھی وہ پرنس چارلس کے
ساتھ نظر آئیں |
|
|
4: خوبصورت کوٹ جو فیشن
بن گیا |
خوبصورت رنگ کا بٹنوں بغیر بیلٹ والا یہ کوٹ 1981 میں جب
لیڈی ڈیانا نے پہنا تو سب کو اتنا پسند آیا کہ یہ اس وقت کا ٹاپ ٹرینڈ بن
گیا اور خواتین اس کوٹ کو بہت شوق سے پہننے لگیں - چار سال بعد اسی کوٹ کو
ایک سرکاری تقریب میں لیڈی ڈیانا نے ایک بار پھر استعمال کیا مگر اس بار
انہوں نے اس کوٹ میں خوبصورت انداز کے بٹنوں کا اضافہ کر دیا تھا جس نے اس
کی خوبصورتی کو اور بھی بڑھا دیا تھا - |
|
|
5: ایک ہی بلاوز کا الگ الگ انداز میں استعمال |
لیڈی ڈیانا کسی بھی لباس کے ایک حصے کو الگ الگ انداز سے
استعمال کرنے کے ہنر سے واقف تھیں سفید بلاوز جس کے اوپر کالے ڈاٹس تھے اس
کو انہوں نے ایک بار کالے اسکرٹ کے ساتھ پہنا جب کہ اسی بلاوز کو پہن کر جب
وہ دوسری بار نظر آئیں تو اس بار اسکرٹ سفید تھا- |
|
|
مختصراً : |
ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر بار نیا لباس بنوانا ضروری نہیں ہوتا ہے بلکہ
پرانے لباس کو بھی نئے انداز میں پہنا جا سکتا ہے ضرورت صرف اس بات کی ہے
کہ تھوڑی سی ذہانت کا استعمال کیا جائے |