|
|
عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ سر کے بالوں میں ہونے والی
خشکی کا سبب خشک جلد ہوتی ہے جب کہ کچھ لوگ اس خشکی کا سبب حد سے زيادہ
چکنی جلد بھی قرار دیتے ہیں- جس کے باعث جلد پر ایسے بیکٹیریا پیدا ہو جاتے
ہیں جو کہ خشکی کا سبب بنتے ہیں اور اس مسئلے کا شکار لوگ مہنگے شیمپو اور
مختلف تیل وغیرہ خریدتے نظر آتے ہیں جو کہ ان کے اس مسلے کو ختم کر سکے مگر
آج ہم آپ کو اس خشکی کے خاتمے کے کچھ ایسے سستے اور آسان حل بتائيں گے جو
نہ صرف کیمیکل سے پاک ہوں گے بلکہ ان کا استعمال آسان اور سستا بھی ہوگا- |
|
1: کینو کے چھلکے اور
لیموں کا رس |
کینو کے چھلکے کئی حوالوں سے بہت مفید ہوتے ہیں یہ
کیلشیم ، ميگنیشیم اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اس کو استعمال کرنے کے
لیے ایک کینو کے چھلکے لے کر ان کے اوپر ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس
کو اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک کہ ایک پیسٹ تیار ہو جائے اس پیسٹ کو سر کی
جڑوں میں لگائیں اس کے آدھے گھنٹے کے بعد شیمپو کر لیں ہر ہفتے اس عمل کو
دہرائیں ایک مہینے میں انشا اللہ خشکی غائب ہو جائے گی- |
|
2: ڈسپرین کی گولی |
ڈسپرین کی گولیوں کے اندر سائکلک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ خشکی کو ختم کرنے میں
بہت مفید ہوتا ہے- ڈسپرین کی دو گولیوں کو اچھی طرح پیس لیں اور روزانہ
شیمپو استعمال کرتے ہوئے اس پاؤڈر کو شامل کر لیں اور اس سے سر دھوئيں چند
ہی دنوں میں خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا- |
|
|
|
3: میتھی دانے |
میتھی دانہ بھی سر کی خشکی کے خاتمے میں اہم کردار ادا
کرتا ہے مٹھی بھر میتھی دانہ لے کر اس کو ایک پیالے میں تھوڑے پانی میں رات
بھر کے لیے بھگو دیں اور صبح اٹھ کر اس کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس میں
تھوڑی مقدار میں لیموں کا رس شامل کر کے اس پیسٹ کو سر پر لگائيں اور آدھے
گھنٹے تک چھوڑ دیں اس کے بعد شیمپو کر لیں چند ہی دن میں خشکی ختم ہو جائے
گی- |
|
4: کیلا اور سرکہ |
ایک کیلا اور دو پیالی سرکہ لے لیں اور ان کا پیسٹ بنا
لیں اور اس پیسٹ کو سر کے بالوں میں اس طرح لگائيں کہ یہ پیسٹ سر کی بالوں
کی جڑوں تک لگ جائے- اس کے بعد اس کو بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے
بعد اس کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح شیمپو کر لیں اس سے نہ صرف خشکی کا
خاتمہ ہو گا بلکہ بالوں کی صحت بھی بہتر ہو گی- |
|
|
|
5: نیم کے پتے |
نیم کے تازہ پتوں کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس
کو سر کی جلد پر اچھی طرح لگا لیں اس کو سر پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور
اس کے بعد اس کو شیمپو کر لیں- اس سے ایک جانب تو خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے
دوسری جانب جن لوگوں کے سروں میں جوئيں ہوتی ہیں یہ ان کے لیے بھی بہت مفید
ثابت ہوتا ہے- |