|
|
شلجم ایسی سبزی ہے جس کو پکا کر بھی کھاتے ہیں اور سلاد
کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر سبزی کی طرح اس کی بھی کئی افادیات
ہیں جو کہ ہمیں بہت کم ہی معلوم ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر سردی
میں مختلف وائرل اور نزلہ زکام، کھانسی عام ہو گئی ہے تو اس کا حل بھی شلجم
کے پانی میں موجود ہے مگر کیسے ؟ |
|
• غذائیت: |
شلجم میں بڑی مقدار میں فائبرز، وٹامن کے، سی، اے، بی-1،
بی-3، بی-5، بی-6، بی-2، فولیٹس، میگنیشئیم، پوٹاشئیم، فاسفورس، اومیگا 3
فیٹی ایسڈز، کاپر، زنک، کیلشئیم، پروٹین، آئرن اور مختلف معدنیات پائے جاتے
ہیں۔ |
|
|
|
• فائدہ: |
شلجم کو کھانا بھی ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور
سردیوں میں نزلہ زکام اور کھانسی اکثر لوگوں کو ہو جاتا ہے۔ اب چونکہ شلجم
میں ایسی معدنیات اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو کہ امیون سسٹم یعنی مدافعتی
نظام کو بوسٹ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس لئے سردی لگے یا ہو نزلہ زکام آپ
شلجم کو استعمال کریں اور خود کو صحت مند بنائیں۔ |
|
پیپر آف ہیلتھ کیئر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے
مطابق ماہرینِ غذائیت بتاتے ہیں کہ: '' شلجم میں وٹامن سی اور ڈی سمیت،
میگنیشیئم اور زنک پایا جاتا ہے۔ جو ہمیں سردی اور نزلہ زکام سمیت کھانسی
اور گلے کی خراش سے بچاتا ہے۔ |
|
|
|
• استعمال کیسے کریں؟ |
شلجم کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔ پھر دو گلاس پانی
میں شلجم کو دس منٹ تک ابال لیں۔ اب اس پانی کو نیم گرم ہونے پر پی لیں،
اور ابلے ہوئے شلجم کو کاٹ کر چٹکی بھر نمک ڈال کر کھا لیں۔ |