سر کے اوپر سے جہاز اُڑتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔۔۔ جانئے دنیا کے 5 خطرناک ائیر پورٹس کے بارے میں!

ائیر پورٹس دنیا بھر میں موجود ہیں ، تاہم کچھ ائیر پورٹس اپنے محل وقوع کی وجہ سے ایسی جگہوں پر بنائے جاتے ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی ڈر لگنے لگتا ہے ، کچھ ائیر پورٹس پہاڑوں کے درمیان تو کچھ سمندر سے نزدیک ہیں۔ اس مضمون میں لوگوں کی دلچسپی کو پیش نظررکھتے ہوئے دنیا کے 5 خطرناک ترین ائیرپورٹس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے ۔
 
پرنسیس جولیانا ائیرپورٹ:
کیریبین آئی لینڈ، سینٹ مارٹن میں موجود پرنسیس جولیانا ائیرپورٹ کو خطرناک ترین ائیر پورٹ کی فہرست میں شامل کیا جاتاہے، جب ائیرپورٹ پر جہاز لینڈ کرنے کی تیاری کرتا ہے تو وہ ساحل سمندر کے اوپر نہایت ہی نیچی پرواز کرتا ہے، ساحل پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ جیسے جہاز ان کے سر کے اوپر سے اُڑ رہا ہے ۔ اس خطرناک منظر کو کئی لوگ اپنے کیمرے میں بھی محفوظ کرلیتے ہیں ۔ اس ائیر پورٹ کا رن وے صرف 7500 فٹ لمبا ہے اور اس پر ہی بڑے جیٹ طیارے بھی اترتے ہیں ، پائلٹ کی مہارت سے ہی سمندر کے اتنے نزدیک، اتنے چھوٹے رن وے پر جہازوں کی پرواز یں یہاں سے جاری رہتی ہیں ۔
image
 
کرسٹیانو رونالڈو ائیر پورٹ:
پرتگال میں موجود کرسٹیانو رونالڈو ائیرپورٹ کو بھی دنیا کے خطرناک ترین ائیر پورٹ کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ اسے میڈیرا ائیرپورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ یہ ایک انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہے، جہاں سے پروازیں چلتی اور اُترتی ہیں ۔ اٹلانٹک اوشین کے نزدیک اس ائیرپورٹ کو سمندری ہوائیں گھیرے رہتی ہیں ۔جس کی وجہ سے جہاز کئی مرتبہ لڑ کھڑاتے ہیں لیکن پائلٹ کی کمال مہارت سے ان جہازوں کو حفاظت سے اتار لیا جاتا ہے ۔
image
 
تینزنگ ہیلری ائیرپورٹ:
نیپال کے تینزنگ ہیلری ائیرپورٹ کو بھی دنیا کے خطرناک ترین ائیر پورٹس کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے ۔ اسے لوکلا ائیرپورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ پیچھے پہاڑ اور آگے ائیر پورٹ کا رن وے ہیں ۔ ایسے میں پہاڑ سے بچاکر رن وے پر جہاز کو اتارلینا ہی پائلٹ کی اصل مہارت ہوتی ہے۔ یہاں آنے والے جہازوں میں بیٹھے لوگ لینڈنگ کے وقت خوف سے کانپتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
image
 
 واشنگٹن نیشنل ائیر پورٹ:
رونالڈ ریگن نیشنل ائیر پورٹ واشنگٹن کو بھی دنیا کا خطرناک ترین ائیر پورٹ تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس ائیرپورٹ کے نزدیک ہی وائٹ ہاؤس اور پنٹاگون جیسی اہم عمارتیں موجود ہیں، ان بلند اور اہم عمارتوں کے اوپر سے جہاز گزر کر لینڈ کرتے ہیں، کبھی تو دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے جہاز وائٹ ہاؤس سے ٹکرا جائے گا۔
image
 
 پارو ائیر پورٹ بھوٹان:
بھوٹان کے پار وائیر پورٹ بہت ہی چھوٹا سا ائیرپورٹ ہے، اس ائیرپورٹ کیلئے 20 ماہر پائیلٹس کو ہی پروازیں چلانے کے سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں ، کیونکہ وہی پہاڑوں کے بیچ میں موجود اس چھوٹے سے ائیرپورٹ پر پروازیں اتارنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اردگرد بڑے بڑے پہاڑ اور درمیان میں پارو ائیرپورٹ کا موجود ہونا ، مسافروں کی جان حلق میں لے آتا ہے ، ان کی پرواز جب پہاڑ کی چوٹی کو چھو کر گزرتی ہے تو انہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ابھی جہاز چوٹی سے ٹکڑا جائے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: