پاکستانی سنار یا جیولر ایک چھپا ظالم ڈاکو ۔۔۔۔۔۔۔۔ دھوکا کیسے دیتے ہیں؟

image
 
سونا ایک انتہائی بیش قیمت شے ہے اور آج کے دور میں سونے کی خریداری کوئی آسان کام نہیں ہے- سونے کی خریدو فروخت کے دوران اکثر افراد کے ساتھ دھوکا ہوجاتا ہے- میں آپ کو سمجھاتا ہوں کہ جیولرز کیسے اچھے خاصے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کو ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں۔ مثلاً ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں۔اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں۔
 
اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو جیولر اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ہے 2 ماشے کٹوتی کرتا ہے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور جیولر کو کر رہے ہیں تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا۔
 
نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داؤ کو سنار یا جبولر ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا۔
 
آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے۔ ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ہے آج کل یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنار نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے۔
 
image
 
اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو ایک تولہ سونا 24 قیراط ہوتا ہے۔ پہلے آپ کو سمجھاتا ہوں کہ قیراط کس بلا کا نام ہے۔
 
قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ہے۔ تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ہوتا ہے جتنے قیراط کم ہوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ہے۔ ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ہے۔12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ہے۔
 
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے- ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔
 
اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو سنار عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہے- 22 قیراط بس کراچی میں ایک دو جیولرز بنا کے دیتے ہیں-
 
اگر جیولر نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ہے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ہے مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلًا ایک تولہ ایک لاکھ کا ہے تو جیولر آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رہا ہے
 
image
 
اسی طرح اگر جیولر نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رہا ہے جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رہا ہے-
 
سیدھی سے بات ہے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے-
 
دوسرا داؤ ان کا پالش کے نام پہ ہوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ہوئے ضائع ہو گیا ہے جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے 10000 ہوگی-
 
یاد رہے کہ جیولر کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ہے اور ان کا کچھ ضائع نہیں ہوتا-
 
آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ہوتی ہے آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہیں دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا-
 
سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہیں کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ہے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ہے- پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں- ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا-
 
زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناؤ گے 18 یا 15جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں-
 
ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواؤں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراطاور وقت یا سہولت میسر ہو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کہ کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی..
 
فیس بک پوسٹ
YOU MAY ALSO LIKE: