پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا وہ پوشیدہ راز جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوگا

image
 
پیاز کے فوائد ہم سب جانتے ہیں اور اس کو روزانہ استعمال بھی کرتے ہیں۔ صرف پیاز ہی فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اس کے چھلکے بھی بہت فائدہ دیتے ہیں۔ امریکن جنرل آف فولکلور سوسائٹی فار ہیلتھ میں شائع ہونے والی یونانی تحقیق کے مطابق'' پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں وہیں اس کے چھلکوں میں موجود وٹامن سی اور اینٹی انفلامیٹری خواص مختلف بیماریوں کے مسائل جو حل کرنے میں مددگار ہیں۔'' 1941ء میں طبی ماہر ایڈی ولسن نے پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے متعلق بتایا کہ : '' چھلکے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ان کو جلا کر آکسیڈائز کرنے کے بعد یہ مختلف بیماریوں میں دوائی کا کام کرتے ہیں''۔ آج ہم بتا رہے ہیں پیاز کے چھلکوں کو جلا کر استعمال کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔
 
فوائد:
• بدہضمی:
کھانا ہضم نہ ہونے کی شکایت اکثر لوگوں کو ہو جاتی ہے ایسے میں پیاز کے چھلکوں کو جلا کر انہیں ایک چمچ شہد میں ڈال کر کھا لیں اور ساتھ میں نیم گرم پانی پی لیں یہ کھانے کو فوری ہضم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
 
• زخم:
جلد پر زخم ہونے کی صورت میں پیاز کے چھلکے کو جلا کر زخم پر لگائیں اور پٹی باندھ لیں کہ ہوا نہ لگے اور ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں، اس طرح روزانہ استعمال کریں، آپ دیکھیں گے کہ جلد ہی زخم بھر جائے گا۔
 
image
 
• پٹھوں میں درد:
اگر آپ کے پٹھوں میں درد ہے یا کمر درد ہے تو ان چھلکوں کو جلا کر سرسوں کے تیل میں ڈالیں اور اس کی مالش کریں۔ چونکہ پیاز ایک قدرتی ریلیکسنٹ ہے اور اس مسئلے میں بہت فائدہ مند بھی ہے۔
 
• فنگس:
جسم میں کسی جگہ فنگس ہوگئی ہے تو بھی آپ ان چھلکوں کو جلائیں اور منٹ آئل کے ساتھ مکس کر کے فنگس والے حصوں میں لگائیں اس سے جلد کے اندر موجود تمام مواد جلد ہی خارج ہونے لگے گا اور آپ کو سکون محسوس ہوگا کیونکہ پیاز اینٹی بیکٹریل ہے۔
 
image
 
• ایکنی:
پیاز میں فلاوینوائڈ ہوتا ہے جو اینٹی ایکنی ہوتا ہے اور ایکنی کا مسئلہ عموماً لوگوں کو رہتا ہے، وہ اس مسئلے میں پیاز کے چھلکوں کو جلا کر گلاب کے عرق میں ڈالیں اور پھر ان چھلکوں کو ایکنی کی جگہ پر لگائیں، اس سے کچھ دیر جلن ہوگی لیکن ایکنی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: