کس باکس میں انڈے زیادہ اچھی ترتیب سے رکھے گئے ہیں؟ ایک باکس کا انتخاب کریں اور اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں!

سائیکولوجی انسان میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لاسکتی ہے، ساتھ ہی لوگ کس طرح کی چیزوں کو پسند کرتے ہیں، چیزوں کی ترتیب کس طرح رکھتے ہیں، اس سے ان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسے سائیکوجیومیٹری کہا جاتا ہے۔
 
image
 
یہاں دی گئی تصویر کو بغور دیکھیں اور اس میں کوئی ایک باکس کا انتخاب کریں، جس میں رکھے جانے والے انڈوں کی ترتیب آپ کو بہتر لگ رہی ہے یا اگر انڈے آپ کے پاس موجود ہوتے تو آپ انہیں کس ترتیب سے رکھتے؟ پھر اس کے ذریعے آپ جانیں کہ آپ کی شخصیت کا مضبوط پہلو کیا ہے یا آپ کی شخصیت کیسی ہے۔
 
پہلا باکس:
اگر آپ نے پہلا یعنی A باکس منتخب کیا ہے تو جان لیں کہ آپ کی شخصیت کا مضبوط پہلو آپ کی تخلیقی صلاحیتیں ہیں۔ آپ کا ذہن نت نئے آئیڈیاز کا ایک کارخانہ ہے، جس میں آئیڈیاز ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ آپ کسی ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے میں بور ہوجاتے ہیں، تاہم آپ میں بیک وقت کئی کاموں کو ایک ساتھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آپ میں ایک خاص کشش سی ہے، جس کی وجہ سے لوگ آپ کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔
image
 
دوسرا باکس:
اگر آپ نے دوسرا یعنی B باکس کا انتخاب کیا ہے تو جان لیں کہ آپ کی شخصیت کا مضبوط پہلو آپ کی لوجیکل سوچ اور تجزیہ کرنے والا ذہن ہے۔ آپ پیدائشی طور پر چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کے عادی ہیں۔ آپ محنتی ہیں اور کسی کام کو کرنے سے جلدی تھکتے نہیں ہیں۔ آپ کی تجزیہ کرنے کی صلاحیت آپ کو ایک بہترین لیڈر بنانے میں مدد دیتی ہے، آپ اسی وجہ سے کامیابی کے زینے تیزی سے طے کرلیتے ہیں۔
image
 
تیسرا باکس:
آپ نے تیسرا باکس یعنی C منتخب کیا ہے تو اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آپ کی شخصیت کا مضبوط پہلو ”لچک“ ہے، آپ کسی بات یا ضد پر اڑے نہیں رہتے۔ بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ لچک کا مظاہرہ کر کے معاملات کو سنبھال لیں۔ آپ مشکلات سے جلدی نہیں گھبراتے اور ہر وقت کچھ نا کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔ آپ کی اسی لچکدار شخصیت کی بدولت آپ کسی بھی مشکل حالات سے بہ آسانی نکل آتے ہیں۔
image
 
چوتھا باکس:
اگر آپ نے چوتھا باکسD منتخب کیا ہے تو جان لیں کہ آپ کی شخصیت کا مضبوط پہلو آپ کا پرعزم ہونا اور جلدی فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ آپ کی یہی صلاحیتیں آپ کو ایک بہترین رہنما یا لیڈر بناسکتی ہیں۔ آپ چیزوں اور حالات کا تیزی سے جائزہ لے کر جلدی فیصلہ کرلیتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ اپنی پروفیشنل لائف میں کامیاب رہتے ہیں۔ آپ میں حالات کو پرکھنے کی صلاحیت موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ پر عزم ہوکر تیزی سے فیصلے کرتے ہیں، اسی عادت کی وجہ سے لوگ آپ کو سراہتے بھی ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: