گردن کی اکڑ کا حل کانٹے میں؟ جانئے اکڑی ہوئی گردن کو ٹھیک کرنے کے چند طریقے

image
 
جدید دور میں موبائل فون کا زیادہ استعمال، یا سونے کے غلط طریقوں کی وجہ سے اکثر گردن اکڑ سی جاتی ہے۔ ایسے وقت میں انسان اگر کوشش بھی کرے تو اس کی گردن آسانی سے مڑتی تک نہیں ۔ گردن اکڑ جانے کی وجہ سے انسان کو جہاں گردن میں درد ہوتا ہے، وہیں لوگوں کو روزمرہ کاموں کو کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونشن کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق 17 فیصد خواتین اور 12 فیصد مرد گردن کی اکڑ یادرد کا شکار رہتے ہیں ۔ ہماری ویب کے اس مضمون میں اس پریشان کن صورتحال کے شکار لوگوں کی آسانی کیلئے کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں، جن کی مدد لی جائے تو اکڑی ہوئی گردن کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
 
کانٹے سے مدد:
کہا جاتا ہے کہ زبان کے اندر جسم کے تمام مسائل کے بارے میں معلومات جمع ہوتی ہیں۔ ایکوپنچر کے طریقے کو بہت سے لوگ آزماتے ہیں ۔ جس سے جسم کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ایک خاص تیکنیک اس میں استعمال کی جاتی ہے، جسے ”لنگوئیل ایکوپنچر“(Lingual acupunture) کہا جاتا ہے۔ اس میں کٹلری سیٹ میں موجود کانٹے کے اوپر والے حصے کو زبان پر 10 سے 30 مرتبہ ہلکا سا پریشر ڈالیں۔ یا اگر کانٹا استعمال نہ کرنا چاہیں تو انگلی کی مدد سے پریشر ڈال لیں۔ کچھ مرتبہ اس طریقے کو آزمائیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی گردن کے درد میں فرق محسوس ہوگا۔
 
ورزش:
اگر آفس میں کمپیوٹر پر دیر تک کام کرنے کی وجہ سے گردن اکڑ جاتی ہے تو کوشش کریں کہ اسے ورزش سے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ کسی بھی میز پر ہاتھ رکھیں اور پشت اس کی جانب رکھیں۔ اور پھر بازو کو سیدھا کرکے کھڑی ہوجائیں اور پھر بیٹھنے کے انداز میں گھٹنوں کو موڑ کر نیچے آئیں۔ اس طرح کئی مرتبہ ورزش کریں۔ اس سے بھی اکڑی ہوئی گردن ٹھیک ہوجاتی ہے۔
 
image
 
مساج کریں:
کسی اچھی درد مٹانے والی کریم کو لگاکر مساج کریں، یا پروفیشنل مساجر سے گردن کا مساج کروائیں ۔ اس سے گردن کا درد ٹھیک ہوجائے گا اور مسلز کا کھنچاؤ بھی کم ہوجائے گا۔ اگر چاہیں تو فزیو تھراپی کروا کر اکڑی ہوئی گردن کو ٹھیک کروالیں۔
 
تکیے کا صحیح استعمال:
سر کے نیچے زیادہ تکیے رکھیں تو اس سے بھی گردن اکڑ جاتی ہے۔ زیادہ سخت تکیہ استعمال نہ کریں۔ سوفٹ سا تکیہ استعمال کریں اور دونوں ہاتھوں کو سر کے نیچے رکھیں اور پھر سو جائیں۔
 
سکائی:
گردن کی اکڑن اور درد کو کم کرنے کیلئے کولڈ پیک یا استری سے تولئے کو گرم کر کے اسے گردن پر رکھیں۔ کولڈ پیک یا گرم سکائی کرنے سے بھی گردن کی اکڑن ختم ہوجاتی ہے اور درد میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔
 
image
 
جھک کر موبائل فون کا استعمال نہ کریں:
گردن کے درد کو مٹانے یا کم کرنے کے ضروری ہے کہ آپ جھک کر یا گردن کو موڑ کر موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔ جب بھی گردن کو نیچے رکھ کر اس پر فورس ڈالا جاتا ہے تو اس سے گردن کے مسلز پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اگر گردن پہلے سے ہی اکڑی ہوئی ہو تو کوشش کریں کہ اب یہ عادت ختم کرلیں اور موبائل کو آنکھوں کے بالکل سامنے رکھ کر استعمال کریں۔
 
گردن گھمائیں:
سر پر ہاتھ رکھ کر گردن کو گھمائیں، پہلے سیدھے ہاتھ پر گردن گھمائیں اور پھر بائیں ہاتھ کی طرف آہستہ سے سر کو لے کر آئیں۔ اس طرح ورزش کرنے سے بھی اکڑی ہوئی گردن ٹھیک ہو جائے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: