کھانے میں نمک نہ ہو تو کھانا بدمزہ لگتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ نمک کھانا چھوڑ دیں تو اس کے آپ کے جسم پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟

image
 
عام طور پر یہ تو ہم سب ہی سنتے ہیں کہ زيادہ نمک کا استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس وجہ سے کھانوں میں نمک کا استعمال کم کرنا چاہیے ۔ مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ ان تمام ہدایات کو ماننے سے انکار کر دیتے ہیں اور نمک کا استعمال بہت زيادہ کرتے ہیں اور اس وجہ سے صحت کے کئی مسائل کا بھی شکار ہو جاتے ہیں ۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ نمک ہمارے لیے ضروری ہوتا ہے اور اس کا استعمال کلی طور پر ترک کر دینے سے انسان کئی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے آج ہم آپ کو ان ہی مسائل کے حوالے سے بتائيں گے جو کہ نمک کا استعمال ختم کر دینے سے ہوتا ہے -
 
1: وزن میں تیزی سے اضافہ
آئيوڈائیذڈ نمک کا استعمال ہارمون کو متوازن رکھنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اگر نمک کا استعمال ختم کر دیا جائے تو اس سے ہارمون کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے اور جسم فربہی کی جانب مائل ہو جاتا ہے جلد خشک ہو جاتی ہے اور ہڈیوں اور پٹھوں مین درد کی شکایت ہو سکتی ہے-
 
2: دل کے لیے نقصان دہ
نمک کے اندر سوڈیم موجود ہوتا ہے سوڈیم کی موجودگی دل کی کارکردگی کے لیے بہت بہتر ہوتی ہے لیکن یہ صرف انہی افراد کے لیے بہتر ہوتی ہے جن کا دل صحت مند ہوتا ہے صحت مند دل کے حامل افراد کے لیے کھانے میں معتدل مقدار میں نمک بہترین ثابت ہوتا ہے اور اس کی غیر موجودگی دل کو کمزور کر سکتی ہے-
 
image
 
3: ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے خطرے میں اضافہ
سوڈيم کی موجودگی انسولین کو کام کرنے کے سہولت فراہم کرتی ہے اور اس کی غیر موجودگی کے سبب انسولین کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب جسم میں شوگر لیول میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کے ذیابطیس میں اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے-
 
4:پانی کی کمی کا شکار
جسم میں جب سوڈیم لیول کم ہوتا ہے تو انسان ان ہی علامات کا شکار ہو جاتا ہے جو کہ پانی کی کمی کی صورت میں ہوتا ہے اس کے سبب منہ خشک ہوتا ہے پیاس لگتی ہے اور انسان سستی محسوس کرتا ہے اس کے علاوہ پیشاب کم آنا شروع ہو جاتا ہے یہ تمام علامات پانی کی کمی کی بھی ہوتی ہیں-
 
image
 
5: متلی کا ہونا
نمک کے استعمال کو ختم کرنے کا براہ راست اثر کولیسٹرول پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے ديگر حصوں کے ساتھ ساتھ دل بھی متاثر ہوتا ہے اور اس سے جو علامت سب سے زيادہ متاثر کرتی ہے وہ متلی ہونا ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: