آن لائن ٹیکسی گاڑیوں میں کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ کی تنصیب کا احسن اقدام

image
 
 اس وقت دنیا بھر میں کورونا وبا کی شکل میں ایک بدترین مصیبت آئی ہوئی ہے جس نے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں نگل لی ہیں بلکہ دنیا بھر کی معیشت کا پہیہ بھی جام کرکے رکھ دیاہے، معلوم دنیا میں ابھی تک اس کا کوئی حتمی علاج بھی دریافت نہیں ہوسکاہے تاہم ماہرین کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ احتیاتی تدابیر پر مکمل عمل کرکے ہی اس سے کسی حد تک محفوظ رہا جاسکتاہے۔

ان دنوں دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہراپنے زوروں پر ہے ایسے میں حکومتوں نے اپنے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔پاکستان میں این سی اوسی کے حالیہ اجلاس میں عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس ،شادی ہال اور تعلیمی اداروں کی بندش کا بھی عندیہ دیاگیاہے تاکہ اس وبا کے پھیلاؤکو کم کیا جاسکے۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ تر رش والی جگہوں،عوامی مقامات، عوامی اجتماعات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں زیادہ سامنے آیاہے،ایسے میں لوگوں کو چاہیے کہ ماسک پہنیں، اپنے ہاتھ باربار بیس سیکنڈ تک لازمی دھوئیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور میل جول پر گریز کریں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی بات ہورہی ہو تویہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اوبر کمپنی نے گاڑیوں میں کورونا وبا سے بچاؤکے لیے حفاظتی شیلڈ نصب کرانے کا سلسلہ شروع کیاہے جو کہ ڈرائیور اور سواریوں کے بیچ حفاظتی دیوار کا کام دیتی ہے جس سے کورونا کے جراثیم ایک سے دوسرے کو منتقل نہیں ہوتے ہیں۔کورونا کے دوران بھی لوگوں نے اپنا کام کرناہے تاکہ ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ گھروں کے چولہے بھی جلتے رہیں ،اس کے لیے ضروری ہے کہ اوبر کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ احتیاطی تدابیر کو وسعت دی جائے ۔اوبر کے ساتھ منسلک ایک ڈرائیورکے مطابق اوبر کمپنی کے سواریوں اور ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے گاڑیوں میں حفاظتی شیلڈنصب کرنا شروع کردی ہے جس سے کورونا وائرس کی منتقلی کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتاہے اور سفر محفوظ رہتاہے۔ضروری ہوچکاہے کہ ملک میں آن لائن ٹیکسی کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی بڑی گاڑیوں میں بھی ایسا ہی حفاظتی نظام متعارف کرایاجائے تاکہ جب تک کورونا مکمل ختم نہیں ہوتا لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: