|
|
سردی کے موسم میں گرم کمرہ سب ہی کو اپنی جانب بلاتا ہے اور ہر انسان
کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گرم کمرے اور نرم بستر پر آرام کرے مگر گرم
کمرہ آرام دہ ضرور ہوتا ہے مگر فائدہ مند نہیں ہوتا ہے- اس کے مقابلے
میں ٹھنڈے کمرے میں سونا صحت کے حوالے سے بہت مفید ہوتا ہے اور اگر اس
کے بارے میں جان لینے کے بعد ہر کوئی ٹھنڈے کمرے میں سونے کا خواہشمند
نظر آئے گا- |
|
1: یہ تروتازہ اور جوان رکھتا ہے |
ٹھنڈے کمرے میں سونے سے جسم میں موجود ایک ہارمون میلاٹنن خارج ہوتا ہے جس
کو نیند کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے یہ ہارمون اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ
عمر کے بڑھتے اثرات کو روکتا ہے اور انسان کو تروتازہ اور جوان رکھتا ہے- |
|
2: بے خوابی کا خاتمہ کرتا ہے |
ماہرین کی تحقیق کے مطابق بے خوابی کی ایک بڑی وجہ جسم کے درجہ حرارت میں
اضافہ ہوتا ہے جو کہ ایسے کمروں میں قدرتی طور پر بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے
ایسے کمرے جہاں کا درجہ حرارت کم ہو وہاں پر سکون نیند آتی ہے- |
|
|
|
3:ذہنی دباؤ سے محفوظ
رکھتا ہے |
گرم کمروں میں جسم کارٹی سول نامی ہارمون کا اخراج کرتا ہے جو کہ ذہنی دباؤ
کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ ایسے کمرے جہاں درجہ حرارت کم ہوتا ہے
وہاں کارٹی سول کا اخراج کم ہوتا ہے جس سے انسان ذہنی دباؤ سے بچا رہتا ہے- |
|
4: خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے |
ٹھنڈے کمرے میں سونے سے جسم بہت ساری ایسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے جن کا
تعلق میٹا بولزم سے ہوتا ہے مثال کے طور پر ذیابطیس جیسی بیماریوں سے بچنے
کے امکانات بڑھ جاتے ہیں- |
|
|
|
5: درد اور سوزش کا خاتمہ کرتا ہے |
عام طور پر مختلف جگہوں پر درد کی صورت میں برف کی ٹکور بہت سکون دیتی ہے
اور درد کے خاتمے کا سبب بنتا ہے یہی اثرات ٹھنڈے کمرے میں سونے سے بھی
ہوتے ہیں اور جسم میں موجود درد کو آرام ملتا ہے- |