کھانسی نزلہ زکام ہو یا جسم کا درد، سردی کے موسم کی ہر بیماری کا حل صرف ایک ٹکڑے ادرک سے نکالیں

image
 
جیسے ہی سردی کا موسم شروع ہوتا ہے تو صحت کے مسائل سے ہر عمر کے افراد کا سامنا رہتا ہے چھوٹی عمر کے بچوں کا سینہ خراب ہو جاتا ہے تو بڑی عمر کے لوگ جسم کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ جوان لوگ بھی ہوا لگنے کے سبب سر درد کھانسی نزلہ زکام کا بھی شکار ہو جاتے ہیں- ان تمام مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹروں کی مہنگی ادویات کے استعمال کے بجائے قدرت کے بھیجے ہوئے تحفوں پر اگر انحصار کیا جائے تو اس حوالے سے ادرک ایک بہترین تحفہ ہے-
 
ادرک کے سردی کے موسم میں فوائد
1: سردی کے اثرات کے لیے
عام طور پر سردی کے موسم میں ذرا سی بے احتیاطی کے سبب ہوا لگ جاتی ہے جس کے سبب سر درد کھانسی نزلہ زکام یہاں تک کہ بخار بھی ہو سکتا ہے- ان اثرات کے خاتمے کے لیے ادرک کی چائے بہترین ثابت ہو سکتی ہے اس کی تیاری کا طریقہ کچھ اس طرح ہو سکتا ہے - ایک ٹکڑا ادرک ، ایک ٹکڑا دارچینی دو حصے لیمن گراس لے لیں اور ایک کپ پانی میں اس کو اس وقت تک ابال لیں جب تک کہ پانی آدھا رہ جائے اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ شہد شامل کر کے پی لیں اس سے سردی کے اثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے-
 
2: جوڑوں کے درد کے لیے مفید
سردی کے موسم میں اضافے کے ساتھ جوڑوں کے دردوں میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے جس وجہ سے بڑی عمر کے لوگوں کے لیے سردی کا موسم ایک نا پسندیدہ موسم بن جاتا ہے- مگر ان کے لیے ادرک کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے ہر روز ادرک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو چبانے سے یا پھر ادرک کو سکھا کر پاوڈر بنا کر چٹکی بھر لے لینے سے درد کش ادویات سے جان چھڑائی جا سکتی ہے-
 
image
 
3: ریشے والی کھانسی کے لیے
عام طور پر سردی کی ہوا کا اثر شیر خوار بچوں پر بہت زیادہ ہوتا ہے جس کے سبب سینے کو ہوا لگ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں ریشہ والی کھانسی شروع ہو جاتی ہے جو بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اور اگر اس کو بروقت نہ سنبھالا جائے تو یہ نمونیہ میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے- اس تکلیف کی صورت میں تھوڑا سا ادرک کا رس نکال لیں اور اس میں ہم وزن شہد شامل کریں اور اس کو بچوں کو چٹائیں اس سے ایک جانب تو ریشہ پیٹ کے راستے خارج ہو جائے گا اور کھانسی میں بھی آرام ملے گا-
 
4: سر درد اور بخار کے لیے
سردی کے موسم میں سر درد اور بخار کے لیے ادرک اور تلسی کی چائے بہت مفید ثابت ہوتی ہے- اس کے لیے تھوڑی سی ادرک کو کش کر لیں اور اس میں چند پتے تلسی کے شامل کر کے ایک کپ پانی میں ابال لیں اور اس چائے کے اندر تھوڑی سی شہد شامل کر کے پی لیں جس سے نہ صرف بخار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ اس سے سر درد بھی کم ہوتا ہے-
 
image
 
5: قوت مدافعت میں اضافہ
عام طور پر سردی کے موسم میں تمام بیماریاں ان لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اس وجہ سے ادرک کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس کے لیے تھوڑي سی خشک ادرک ایک چمچ لے لیں اس میں تھوڑا سا لونگ کا پاوڈر شامل کر دیں اور اس میں شہد ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں اس سے بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت ملتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: