آپ عملی میدان میں کتنی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں اس کا فیصلہ آپ کے اس انتخاب پر ہوگا تصویر میں دیے گئے کسی ایک سورج کا انتخاب کریں اور جانیں

image
 
ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عملی میدان میں کامیابیاں حاصل کریں اور دنیا میں کچھ ایسا بن کر دکھائیں کہ سب ہی اس کی مثال دیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان اس دنیا ميں کامیاب نہیں ہوتا ہے اور اس میں اگر ایک جانب اس کی قسمت کا دخل ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ اس کی ذمہ داری اس کے اپنے اوپر بھی عائد ہوتی ہے کہ اس نے کامیابی کے سفر کے لیے کس راستے کا انتخاب کیا ہوتا ہے کیوں کہ آپ کا کیا گیا انتخاب ہی درحقیقت آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہاں دی گئی تصاویر میں سے کسی ایک سورج کا انتخاب کریں اور اس سے اپنی شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤں کا پتہ چلائیں جو کہ آپ کو عملی میدان میں کامیاب کر سکتے ہیں
 
1: پہلے سورج کا انتخاب کرنے والے
اگر آپ کا انتخاب پہلا سورج ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک مثبت شخصیت کے حامل فرد ہیں اور آپ کے اندر ہر پل خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی قابلیت موجود ہے آپ جلدی ہار نہیں ماننے والے ہیں اور آپ کی مثبت طرز عمل آپ کو کامیاب ہونے میں مدد دیتا ہے - زندگی کا یہ طرز فکر آپ کو عملی میدان میں کامیاب ثابت کرتا ہے جس کے سبب آپ کے دوست آپ کو بہت پسند کرتے ہیں مگر آپ منافقت بالکل پسند نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات لوگ آپ کے اس رویۓ کے سبب آپ سے دور ہو جاتے ہیں-
image
 
2: دوسرے سورج کا انتخاب کرنے والے
یہ لوگ اپنی زندگی میں کامیابی کے لیے اپنی چھٹی حس پر بہت بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کی چھٹی حس آپ کو ان تمام لوگوں سے محتاط رکھتی ہے جو کہ صرف اور صرف ذاتی فائدوں کے لیے استعمال کرتے ہیں- یہ لوگ اپنے کام اور اپنی ذاتی زندگی میں فاصلہ رکھنے کے قائل ہوتے ہیں ان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہم ان کی ایمانداری اور سچائی کی ہوتی ہے اور وہ دوسرے افراد میں بھی یہی خاصیت دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں-
image
 
3: تیسرے سورج کا انتخاب کرنے والے
آپ بہت اسمارٹ، باحوصلہ اور متجسس فطرت کے حامل انسان ہیں آپ کا کردار شفاف اور سچائی سے معمور ہوتا ہے- آپ ایک کھلے انداز فکر کے حامل انسان ہیں جس کے فیصلوں میں بہت لچک ہوتی ہے اور کامیابی کے لیے یہ طر‌ز عمل بہت مفید ثابت ہوتا ہے- آپ ایک پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں آپ کے اندر ایسی صلاحیت موجود ہوتی ہے جو کسی بھی کام کو قائدانہ طور پر کر گزرنے کے قابل ہوتے ہیں ان کے اندر صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنے کی حس پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے-
image
 
4: چوتھے سورج کا انتخاب کرنے والے
آپ ایک بے چین فطرت کے حامل شخص ہیں آپ بھرپور توانائي رکھنے والی بے چین روح ہیں آپ کے دماغ میں ایک وقت میں ہزاروں خیالات گردش کرتے رہتے ہیں اور یہ بے چین فطرت آپ کو نت نئے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر اکساتی ہے- آپ اپنے عملی میدان میں بھی تیزی سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہی چیز آپ کو اس زندگی میں کامیاب ترین بناتی ہے-
image
 
5: پانچویں سورج کا انتخاب کرنے والے
آپ بہت ہمدرد انسان ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں آپ حقیقی زندگی میں ایک ہیرو کی طرح عمل کرتے ہیں آپ کا جذبہ ہمدردی آپ کو روشنی کا ایک مینار بنا دیتا ہے لیکن اس سب کے ساتھ ساتھ آپ اپنے مسائل دوسروں کے ساتھ بانٹنے پر یقین نہین رکھتے ہیں اور اپنے معاملات صرف اپنے تک محدود رکھنے کے قائل ہیں-
image
 
6: چھٹے سورج کا انتخاب کرنے والے
جو لوگ ان تصویر کا انتخاب کرتے ہیں مزاج کے لحاظ سے بہت ہی اچھے ہوتے ہیں وہ زندگی کے ہر معاملے پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں اور راستے میں آنے والی ہر مشکل ان کے لیے نیا راستہ بنا دیتی ہے- یہ لوگ تنقید کا برا نہیں مناتے ہیں بلکہ اس سے اپنے فائدہ نکال لیتے ہیں ان کی خوش مزاجی کے سبب سب لوگ ان کے ساتھ کام کرنا بہت پسند کرتے ہیں اور یہی چیز ان کو ایک لیڈر بنا دیتی ہے-
image
 
7: ساتویں سورج کا انتخاب کرنے والے
آپ فوری طور پر نیا راستہ منتخب کرنے میں ایک پل کی دیر نہیں لگاتے ہیں ہر روز نیا کام شروع کر دیتے ہیں اور ان کو اپنی زندگی ان کے مقاصد کی تکمیل میں بہت کم لگتی ہے- مگر زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ایسے افراد کو کسی ایک راستے کو اپنانا بہت ضروری ہے ورنہ دوسرے لفظوں میں یہ لوگ اپنی زندگی کو ضائع کر دینے کے برابر ہو سکتی ہے-
image
 
8: آٹھویں سورج کا انتخاب کرنے والے
آپ کے اندر بہت صبر موجود ہوتا ہے آپ جلد ہارنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں آپ بہت میچور انسان ہیں محبت پر یقین رکھنے والے یہ انسان اپنی عملی زندگی میں بہت سوچ بچار کر قدم اٹھانے پر یقین رکھتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: