|
|
سردیوں میں اکثر شام کے وقت ریڑھی پر ٹن ٹن کرتے شکرقندی
بیچنے کے لئے آتے ہیں جس کو بچہ وہ یا بڑا ہر کوئی کھاتا ہے، کوئی زیادہ
مصالحے کے ساتھ تو کوئی کالی مرچ پاؤڈر کے ساتھ اور کچھ چٹخارے لینے کے لئے
لیموں بھی چھڑ کر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن سردیوں میں شکرقندی کھانے سے کیا
خاص فائدے ہوتے ہیں یہ جان کر آپ بھی آج سے روزانہ اس کو کھائیں گے۔ |
|
شکرقندی میں نشاستہ اور شکر کے علاوہ وٹامنز، منرلز،
اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر، سوڈیم، کیلشیم، فولاد، وٹامن اے، بی، سی اور ای
پائے جاتے ہیں جو اس کو ہمارے لئے مفید بناتے ہیں۔ |
|
سردی میں شکر قندی کھانے
کے فوائد: |
٭ یہ ہمارے جسم کو سردی سے بچانے کا کام کرتی ہے اور جسم
کو گرم رکھتی ہے۔ |
٭ سردیوں میں وزن کم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ آپ روزانہ
شکرقندی کا استعمال کریں۔ کیونکہ اس موسم میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور بار
بار کھانے سے بہتر ہے بھوک بھی مٹائیں وزن بھی گھٹائیں۔ |
٭ نزلے اور زکام کو ختم کرتی ہے اور اپنی اینٹی آکسیڈنٹ
خصوصیت کی وجہ سے ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ |
|
|
|
٭ یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر اور جسم میں خون بناتی ہے جس
سے جلد بھی صاف ستھری اور چمکدار ہوجاتی ہے۔ |
٭ سردیوں میں جن خواتین کی زچگی ہوتی ہے ان کے لئے
شکرقندی سب سے اچھی غذا ہے یہ ماں اور بچے دونوں کو طاقت دیتی ہے۔ |
|
مگر شکرقندی کیسے کھائیں؟ |
اس کو بھون کر چھیل کر کھائیں، مصالحوں کے ساتھ کھائیں
یا شہد کے ساتھ، حلوہ بنا کر کھائیں یا اس کا جوس پیئیں یہ ہر طرح مفید ہے۔ |
|
کون لوگ احتیاط برتیں؟ |
ہر کوئی شکرقندی کھانا پسند کرتا ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر
اور ذیابطیس میں مبتلا افراد اس کو صرف کالی مرچ کے ساتھ ہی کھائیں کیونکہ
اس کو زیادہ کھانا یا پھر چینی اور نمک کے ساتھ کھانا بلڈ پریشر اور
ذیابطیس کو بڑھانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ |