زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

ہے زندگی کامقصداوروں کے کام آنا یہ مقولہ بہت سے لوگوں پرصادرآتاہے ایسے لوگوں میں عبدالستارایدھی جنہوں نے ساری زندگی مظلوم لوگوں کیلئے وقف کردی سردارکوڑاخان جتوئی جنہوں نے اپنی قیمتی جائیداد جوکہ 1/3حصہ جوکہ 86000کنال بنتی ہے اپنی مظفرگڑھ کی عوام کیلئے وقف کردی اورایسے سینکڑوں لوگ ہوں گے۔مگرقربان جاؤں اپنے آقادوجہاں نبی آخرالازمان حضرت محمدﷺ پرجنہوں نے انسانیت کی ہستی کواٹھاکربلندیوں تک پہنچایااورآپ کی سنت پر عمل کرنے والے کادل منورہوجاتاہے اوروہ آپ کے نام پرجتنادیتاہے اس سے کئی گنازیادہ پاتاہے ایسے دنیامیں کروڑوں لوگ ہونگے جومخیر حضرات کی بناکسی اِچھاکے مددکرتے ہونگے۔ایسے ہی ایک بزرگ صفت انسان چوہدری اشفاق احمدبھی ہیں جن کے اجدادمیں بابااعظم آتے ہیں لاہوراوراچھرہ کے ہررہائشی اس چوک کانام توجانتاہے مگرچندلوگ ہی اس کی نسبت جانتے ہیں توآج راقم اپنے قارئین کے علم میں اضافہ کرناچاہتاہے کہ چوہدری اشفاق احمدکے داداکانام بابااعظم تھاجنہوں نے لوگوں کی بے لوث خدمت کی جس وجہ سے لوگوں نے اپنی محبت کاثبوت دے کرچوک کوہی انکانام دے دیاتاکہ ان کانام ہمیشہ گونجتارہے۔کئی سالوں سے میں اپنے عزیزقاری عبدالغورکے توسط سے جانتاتھاتوانہوں نے مجھے عیدمیلادالنبی کے ناشتے کی دعوت پرسیٹھ اشفاق احمد کے ہاں لے گئے جہان سینکڑوں لوگ ناشتہ کررہے تھے جس میں نان چنے حلوہ پوڑی چائے بوتل کااہتمام تھادوسرے دن آنکھوں کے چیک اپ کیلئے سیٹھ اشفاق احمدکی بنائی ہوئی ڈسپنسری پرگیاجہاں لوگوں کامفت چیک اپ ہورہاتھااورعینکیں بھی مفت دی جارہی تھیں قاری عبدالغفورکے دوست قاری بلال صاحب سے ملاقات ہوئی جوسیٹھ اشفاق کے بنائے گئے مدرسہ میں بچیوں کومفت تعلیم دیتے ہیں میں نے باتوں باتوں میں ان سے سیٹھ اشفاق احمد سے ملنے کی خواہش ظاہرکی توانہوں نے کہا کہ آپ کل صبح آجائیں ملاقات ہوجائے گی اگلی صبح میں اپنے دوست قاری عبدالغفوراسد کے ساتھ گیاتو سیٹھ اشفاق احمداورقاری بلال انتظارمیں تھے ملنے کے بعدسلسلہ گفتگوشروع ہواتوانہوں نے بتایاکہ انکوسیاست میں انکے والدزمین خان لائے تھے جنہوں نے 1968کے بلدیاتی انتخابات میں ناظم بنے ۔ سیٹھ اشفاق احمد نے بتایاکہ انہوں نے 2001میں پہلی با ربلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااورناظم بنے 2005میں عوامی خدمت کی بدولت حلقہ کے لوگوں نے پھرکامیاب کراکے ناظم بنوایا2015میں اپنی یونین کونسل کاچیئرمین بنا۔عوامی خدمت کیلئے بابااعظم ویلفئیرسوسائٹی بنائی جسے 1962میں رجسٹرڈ کروایاتھا۔فری ڈسپنسری پرہرسال تقریباً20لاکھ کی دوائی آتی ہے جس کی قیمت ہم خوداداکرتے ہیں ۔ اپنے علاقے کے بڑے سے بڑے اورچھوٹے مسائل کوحل کرنے کیلئے پوری کوشش کرتے ہیں بچوں کیلئے علی المرتضیٰ مدرسہ بنایاہواہے جہاں پرسینکڑوں بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اس کے علاوہ برتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ اورڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس بھی اپنے علاقے کے لوگوں کی طرف سے خوداداکرتے ہیں۔ ہرگیارویں شریف کے موقع پرغریب و غرباء کیلئے کھانے کااہتمام کیاجاتاہے میلاد کے موقع کاموقع ہویاعاشورہ اﷲ اوراس کے نبی ﷺ کے نام پربانٹنے کیلئے صف اول میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اﷲ کے حضورسرخروہوسکیں ماہ رمضان کے پورے مہینے میں سحری اورافطاری کااہتمام کیاجاتاہے اورعیدین پرغریب ومساکین میں راشن وتحائف تقسیم کیے جاتے ہیں ۔لوگ جب کہتے ہیں کہ انسانیت ختم ہوچکی ہے توایسے لوگوں کافوراً خیال آتاہے کہ جب بھی انسانیت ختم ہونے لگتی ہے اﷲ پاک ایسے نیک دل لوگ ہمارے بیچ بھیج دیتے ہیں تاکہ انسانوں میں انسانیت اورعشق نبی ﷺ باقی رہے۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 196931 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.