آپ بھی اگر کانوں میں ائیر فون استعمال کرتے ہیں، تو یہ مضمون پڑھ لیں

image
 
ائیر فونز کی وجہ سے زندگی بہت آسان ہوگئی ہے ، لوگ کان میں ائیر فونز لگاکر باتیں کرتے ہیں ، ہاتھ میں انہیں موبائل نہیں پکڑنا پڑتا، اسی طرح میوزک یا ریڈیو سننا ہو، وہ ائیر فونز کان میں لگاکر آسانی سے اپنے یہ کام کرلیتے ہیں اور ان کے اردگرد موجود لوگ میوزک یا ریڈیو کی وجہ سے ڈسٹرب بھی نہیں ہوتے ۔ اب یہ بات بھی سچ ہے کہ کسی چیز کا فائدہ ہوتا ہے تو اس کا نقصان بھی ضرور ہوتا ہے ۔ ائیر فونز کے جہاں بہت سے فائدے ہیں، وہیں اس کے نقصانات بھی بہت ہیں ۔ ہماری ویب کے اس مضمون میں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ ائیر فونز کو زیادہ استعمال کیا جائے تو آپ کو کیا نقصان ہوسکتا ہے۔
 
کان میں انفیکشن:
آج کل ائیر فونز کی بہت سی اقسام مارکیٹ میں موجود ہیں۔ کچھ ائیر بڈز کی صورت میں ہوتے ہیں، جبکہ کچھ ائیر فونز وہی روایتی تار والے ہوتے ہیں۔ ائیر فونز کو ”ائیر کنال“ میں لگایا جاتا ہے ۔ اب اس جگہ پر کئی گھنٹوں تک ہوا تک کا گزر نہ ہو اور ائیر فون اس راستے کو بند کردے تو اس کی وجہ سے کان میں بیکٹیریا پروان چڑھنے لگتے ہیں۔ جو کہ بعد میں کان میں انفیکشن کرنے کی وجہ بن جاتے ہیں۔ خاص طور پر جب کسی دوسرے انسان کا ائیر فون اپنے کان پر لگا لیا جائے تو پھر انفیکشنز بڑھ جانے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی دوسرے انسان کے ائیر فونز استعمال نہ کریں۔
 
کان کی میل کا بڑھنا:
کان میں ائیر فونز لگا کر لوگ دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوجاتے ہیں ۔ وہ کئی گھنٹوں تک کال پر بات کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ گھنٹوں ائیر فونز لگاکر فلمیں، ڈرامے دیکھتے ہیں ۔ طویل وقت تک کانوں میں ہینڈز فری لگانے کی وجہ سے کانوں میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا اور گھٹن سی ہوجاتی ہے جو کہ کان میں زیادہ میل یعنی earwax بن جانے کی وجہ بنتی ہے۔ زائد ائیر ویکس کی وجہ سے کان میں درد، سماعت میں پریشانی اور اس جیسے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
 
image
 
دماغ پر منفی اثر:
ائیر فونز کی وجہ سے الیکٹرومیگنیٹک ویوز بنتی ہیں ، جو کہ طویل عرصے تک مستقل بنتی رہیں تو دماغ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن جاتی ہیں ۔ تیز آواز میں میوزک سننے کی وجہ سے نرو فائبر nerve fibres میں جو سگنلز بنتے ہیں ، و ہ متاثر ہوتے ہیں اور دماغ تک بروقت نہیں پہنچ پاتے ۔ جو کہ انسان کے کام اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر منفی انداز میں اثرانداز ہوتے ہیں ۔
 
image
 
کان کی مختلف بیماریاں:
کان میں ریگولر انفیکشن کے علاوہ اگر ائیر فونز کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ کان کی مختلف بیماریوں جیسے Noise-Induced Hearing Loss یا ہائیپر اکیوسس کی وجہ بنتے ہیں ۔ ہائیپر اکیوسس بیماری میں کان حساس ہوجاتا ہے ، ہلکی سی آواز بھی تیز اور کان میں شور سا محسوس ہوتا ہے ۔ کیونکہ ائیر فونز میں تیز آواز میں میوزک سننے کی وجہ سے انسان کی سماعت ویسی ہی ہوجاتی ہے اور پھر اسے ماحول کی آوازیں تک شور کی صورت میں سنائی دینے لگتی ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: