آپ کو پتہ چل جائے گا جب آپ کو کورونا وائرس ہوگا٬ کرونا وائرس سے متعلق 5 غلط فہمیاں جو اب دور ہونی چاہئیں

image
 
کورونا وائرس اب تک لاتعداد افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے- اس وائرس نے نہ صرف زندگی کے نظام کو درہم برہم کیا ہے بلکہ جسمانی اور دماغی تندرستی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے- اگرچہ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی جاری ہے، لیکن ضروری یہ بھی ہے کہ لوگ خود کو کرونا وائرس سے متعلق افسانوی باتوں اور غلط فہمیوں سے بھی دور رکھیں۔
 
کرونا وائرس لیبارٹری میں تیار ہوا ہے
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ کرونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار ہوا ہے اور یہ ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس دعویٰ کا کوئی ثبوت موجود نہیں- جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ، COVID-19 وائرس کا ایک اہم پہلو، جس کو اسپائک پروٹین کہا جاتا ہے ، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی ابتداء لیب کی بجائے فطرت سے ہوئی ہے۔
image
 
گرم اور مرطوب درجہ حرارت میں کرونا وائرس نہیں لگتا
عالمی ادارہ صحت کے مطابق، زیادہ درجہ حرارت میں آپ کو کوڈ 19 سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ تاہم ، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ وائرس کا شکار نہیں بن سکتے۔ ایسی بہت ساری اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق اعلیٰ درجہ حرارت والے علاقوں میں یہ وائرس پھیلا ہے۔
image
 
آپ کو پتہ چل جائے گا جب آپ کو کورونا وائرس ہوگا
کوویڈ 19 کے علامات کی بہت سی اقسام ہیں اور انفیکشن کی بہت ساری ایسی علامتیں ہیں جو دوسرے امراض ، جیسے عام سردی اور فلو کی علامات سے ہم آہنگ ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، وائرس سے متاثرہ کچھ لوگوں میں انفیکشن کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، جو خود ہی بہت خطرناک ہوسکتے ہیں۔ اس کی جانچ کیے بغیر آپ کے لیے یہ معلوم کرنا تقریباً ناممکن ہے کہ آپ کو وائرس ہے یا نہیں ۔
image
 
وٹامن سی آپ کو وائرس سے بچاتا ہے
وٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور سفید خون کے خلیوں کو زیادہ مؤثر انداز میں کام کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ تاہم ، نوول کورونا وائرس کے خلاف اپنے دفاعی نظام کو مضبوط کرنا ضروری ہے، لیکن محققین کو مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں وٹامن سی کی تاثیر کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔
image
 
نوجوان کورونا وائرس سے محفوظ ہیں
ہر عمر کے افراد کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ بزرگ افراد اور پہلے سے کسی مرض میں مبتلا افراد کے لیے کورونا وائرس زیادہ بڑا خطرہ ہے- اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اس سے کم عمر بالغ افراد بھی متاثر نہیں ہوں گے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ہر عمر گروپ کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ، بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: