بال گھنگھریالے ہیں، سنبھلتے نہیں؟ تو یہ طریقے آزمائیں

image
 
کرلی ہئیر یعنی گھنگھریالے بال اس وقت اچھے لگتے ہیں، جب وہ اچھے، صاف ستھرے اور چمکدار ہوں ۔ ان کے کرلز میں الجھا پن محسوس نہ ہورہا ہو ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کرلی بال چمکدار اور صحت مند ہوں تو ان بالوں کے ہئیر اسٹائلز بھی بہت اچھے لگتے ہیں۔ تاہم کئی لوگوں خاص طورپر خواتین کو اپنے بال کرلی پسند نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اسے مختلف مصنوعات کا استعمال کرکے سیدھا کرنے کی خواہشمند نظر آتی ہیں۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ کچھ ہئیر اسٹائلز صرف کرلی بالوں میں ہی اچھے لگتے ہیں ۔ تاہم ان بالوں کی حفاظت بہت ضروری ہوتی ہے، کیونکہ اگر صرف ایک ہفتے تک ان کی حفاظت نہ کی جائے تو صرف ایک ہفتے میں ہی یہ خشک اور بے جان سے لگنے لگ جاتے ہیں۔ وہ لوگ جن کے کرلی یعنی گھنگھریالے بال ہیں، وہ ان کی حفاظت مندرجہ ذیل باتوں کو مدنظر رکھ کر کریں۔
 
اسٹائلنگ ٹولز کا زیادہ استعمال نہ کریں:
گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے لوگ اسٹریٹنر وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ ان سے نکلنے والی ہیٹ بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ساتھ ہی ان اسٹائلنگ ٹولز کو بار بار استعمال کرنے سے بالوں کی چمک بھی ماند پڑ جاتی ہے۔ اسلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں صرف ایک بار ہی اسٹائلنگ ٹول کو استعمال کریں ۔ اگر لوگوں کو اسٹائلنگ ٹول کا استعمال کرنا ہو تو پہلے اس پر ”پرو ٹیکٹنگ سیرم“ لگائیں اور پھر اسٹائلنگ ٹول سے بالوں کا ہئیر اسٹائل بنائیں یا انہیں سیدھا کرنے کیلئے اسٹریٹنر کا استعمال کریں۔
image
 
تکئے کے غلاف، سلک /ساٹن کے:
ایسے لوگ جن کے گھنگریالے بال ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے تکئے پر کاٹن کا غلاف نہ چڑھائیں۔ کوشش کریں کہ تکئے پر ساٹن یا سلک کا غلاف چڑھائیں اور اسی پر سر رکھ کر سوئیں۔ کیونکہ کاٹن کے غلاف پر سونے سے گھنگھریالے بالوں کی ساخت متاثر ہوتی ہے، ان کے کرلز پہلے جیسے نہیں رہتے، اگر کرلز کو برقرار رکھنا ہے تو کوشش کریں کہ تکئے کے غلاف ساٹن یا سلک کے بنائیں اور ان کو ہی استعمال کریں۔
image
 
کنگھا استعمال نہ کریں:
جی ہاں، آپ نے ٹھیک پڑھا ہے، گھنگھریالے بالوں پر کنگھا کیا جائے تو انہیں نقصان پہنچتا ہے۔ اگر بالوں کو سلجھانا ہے تو کوشش کریں کہ شاور لینے اور کنڈیشنر کرنے کے بعد بالوں کو ہاتھوں کی انگلیوں سے سلجھائیں۔ ان کے الجھے پن کو دور کریں، ایسے وقت میں کنگھا بالکل استعمال نہ کریں، اس سے بال ٹوٹ سکتے ہیں اور بالوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
image
 
صحیح تولئے کا استعمال:
گھنگھریالے بالوں کے حامل لوگوں کو چاہئے کہ وہ بالوں کو سکھانے کیلئے مائیکرو فائبر والے تولئے یا کاٹن کے تولئے استعمال کریں۔ عام تولئے کرلی بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
image
 
ہئیر ماسک کا استعمال:
گھنگریالے بالوں کو ڈیپ کنڈیشننگ اور ہئیر ماسک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کیونکہ کرلی ہئیر زیادہ تر خشک و بے جان ہوتے ہیں۔ انہیں ٹھیک رکھنے کیلئے زیادہ کنڈیشننگ کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ ان کی نمی برقرار رہے۔ کوشش کریں کہ کرلی بالوں پر دہی، ایلو ویرا اور انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں۔ یہ تمام چیزیں کرلی بالوں کیلئے بہترین ہیں اور ان کی مدد سے ہئیر ماسک تیار کر کے بالوں میں لگا لیں ۔ اس سے کرلی بال اچھے، نرم و ملائم اور اچھے ہوجائیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE: